Kallar Syedan; Ex PML-N Minister Mushahid Ullah Khan meets with PML-N Kallar Syedan delegation
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینئٹر مشاہد اللہ خان کاکلر سیداں کے ایک وفد سے گفتگو
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینئٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جو شخص گھر نہیں چلا سکتا اس سے ملک چلانے کے تجربات کیے جا رہے ہیں ملک بھر میں مہنگائی کی لہر حکمرانوں کی نا اہلی کی غما ض ہے گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں اور حکمران وزرا کی تعداد میں اضافے میں مصروف ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلر سیداں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں محمد ظریف راجا، راجہ جاوید اخلاص ،مسعود احمد بھٹی، جاوید بٹ، اور دیگر بھی شامل تھے ۔سینئٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ آج ملک میں جو صورتحال جنم لے چکی ہے اس سے قومی ترقی نہیں تنزلی کی جانب رواں دواں ہیں ۔تعمیر و ترقی کے جاری تمام منصوبے ٹھپ پڑے ہیں جو لوگ آئی ایم ایف کی امداد کو بھیک مانتے تھے وہ آج نہ صرف آئی ایم ایف سے بھیک بلکہ مسلم برادر ملکوں سے خیرات بھی مانگ رہے ہیں ۔خیرات میں ملنے والی رقوم سے قومی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔عمران خان خود کینٹینر پر کھڑے ہو کر جو چارج شیٹ جاری کرتے رہے آج خود بھی اسی پر عمل پیرا ہیں ۔پٹرول اور گیس کے نرخوں میں اندھا دھند اضافہ معشیت کو مکمل طور پر تباہ کر دے گا اور اس سے لوگ تنگ آ کر سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔موجودہ حکمران ملک چلانے کی اہلیت سے محروم ہیں جو لوگ اپنا کنبہ نہیں چلا سکتے انہیں ملک چلانے کی دعوت دی گئی ہے یہ کام ان کے بس کا روگ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا انتخابات میں بدترین دھاندلی کے ذریعے راستہ روکا گیا کل ہی کی بات ہے کہ نواز شریف کی موجودگی میں ملک کے طول و عرض میں ترقیاتی کا م جاری تھے اس وقت اور آج کے ڈالر میں فرق کے ذمہ دار عمران خان اور ان کے حواری ہیں ۔
Kallar Syedan; Ex PML-N Minister Mushahid Ullah Khan met with PML-N delegation from Tehsil Kallar Syedan, which included Muhammad Zarif Raja, Raja Javed Ikhlas, Masood Ahmed Bhatti, Javed Buut and others.
Mushahid Ullah Khan told that all the development work undertaken during PML-N term is a testimony for everyone to see and we can ask what Imran Khan has done so far, the current state of Rps against Dollar is one of the worst situation.
روات پولیس نے پلاننگ ڈویژن کے ریٹائرڈ سیکرٹری کو پرکشش ملازمت دینے کا جھانسہ دے کر 76لاکھ روپے لوٹنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی
Rawat police arrest two men responsible for 76 Lakh Rps robbery
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )روات پولیس نے پلاننگ ڈویژن کے ریٹائرڈ سیکرٹری کو پرکشش ملازمت دینے کا جھانسہ دے کر 76لاکھ روپے لوٹنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی،ملزمان شاہد سعید ساکن منڈی بہاؤالدین اور یاسر عمران سکنہ سیالکوٹ نے ریٹائرڈ سیکرٹری پلاننگ ڈویژن کفایت اللہ کو پرکشش ملازمت کی پیشکش کی اور پھر بحریہ فیز 8کی ایک کوٹھی میں ان کا انٹر ویو کیا گیا بعد ازاں انہیں مطلع کیا گیا کہ انہیں نوکری کے لیے منتخب کیا گیا ہے مگر انہیں سیکیورٹی کے لیے 76لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے ۔کفایت اللہ رقم لے کر ملزمان کے پاس پہنچے اور ان سے رقم وصولی کی رسید طلب کی تو انہوں نے اسلحے کے زور پر ان سے 76لاکھ روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے تھے ۔سی پی او احسن عباس ،ایس ایس پی آپریشن اکبر عباس ،ایس پی صدر رائے مظہر ،ڈی ایس پی فرحان اسلم اور ایس ایچ او اعجاز حسین قریشی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سب انسپکٹر نصیر الرحمان قریشی کو مامور کیا جنہوں نے گزشتہ روز چھاپہ مار کر دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 76لاکھ روپے کی مسروقہ رقم بھی برآمد کر لی۔
ہمک میں بارہ سالہ بچہ پتنگ بازی کرتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق
12 Year old falls from building while flying kite and is killed in Humak
کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )ماڈل ٹاؤن ہمک میں بارہ سالہ بچہ پتنگ بازی کرتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا،یہ واقعہ گزشتہ شام مغرب کے وقت پیش آیا جب کمسن بچہ مکان کی چھت کی گمٹی پر کھڑے ہو کر پتنگ اڑا رہا تھا کہ اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا۔