DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Widow Kalsoom Begum has alleged that her land has been taken over by land mafia

کہوٹہ پولیس نے غنڈہ گردی اور قبضہ گروپ سے ملی بھگت کر کے میرے تعمیر کردہ دکانات اور احاطہ گراکر مجھے اور میرے یتیم بچوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ;کہوٹہ کی رہائشی بیوہ قلزم بیگم نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ کہوٹہ پولیس نے غنڈہ گردی اور قبضہ گروپ سے ملی بھگت کر کے میرے تعمیر کردہ دکانات اور احاطہ گراکر مجھے اور میرے یتیم بچوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے ۔ جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ کے مطابق سیشن کورٹ اور عدالتی احکامات کے تحت کاروائی کی گئی ۔ الزامات بے بنیاد ہیں ۔ تفصیل کے مطابق متاثرہ بیوہ قلزم بیگم نے تحریری بیان میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ سیشن کورٹ نے سعید نامی شخص کے احاطہ کے خلاف احکامات دیئے مگر کہوٹہ لولیس نے با اثر قبضہ گروپ اور مافیا سے مل کر مجھے لاکھوں روپے کا نقصان اور ذہنی اذیت دی ۔انہوں نے بتایا کہ میں بیوہ ہوں اور گھر میں اکیلی رہائش پذیر ہوں وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب ، آر پی او راولپنڈی اور دیگر اعلی حکام نوٹس لیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے رائے پرویز سلطان بھٹی کی عدالت سے ایک حکم امتناعی بھی لے رکھا ہے ۔ جس کی آئندہ پیشی کی تاریخ 17-04-2019سول جج کہوٹہ رائے پرویز سلطان کے پا س مقرر ہے ۔ دریں اثناء پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او سردار ذوالفقار نے صحافیوں کے رابطہ کر نے پر بتایا کہ الزامات بے بنیاد ہیں ۔ سیشن کورٹ اور عدالتی احکامات کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

Kahuta; Widow Kalsoom Begum has alleged that her land has been taken over by land mafia and people with resources with help of corrupt police. The journalist spoke to police of the allegations and told the allegations are false and we are only doing what the court instructs.


چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال کا کہوٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ہزاروں روپے جرمانہ

Kahuta authorities take action against encroachment

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام 
چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال کا کہوٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ہزاروں روپے جرمانہ جبکہ متعد تاجروں کا دکانوں کے باہر سڑک پر لگایا ہوا سامان ضبط ۔ کسی سفارش دباؤ اور لالچ کو خا طر میں نہ لاؤں گا ۔ عوامی مفاد پر کوئی کمپرومائز نہ ہو گا ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار تھی۔ سبزی فروٹ اور دیگر سامان فروخت کرتے ہیں ۔اور شہر کی سڑکیں بند ہو جاتی ہیں۔ جسکی وجہ سے چیف میونسپل آفیسر مخدوم بلال ، راجہ منیر اور دیگر عملہ نے کہوٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور ہزاروں روپے جرمانہ کیا ۔جبکہ سڑک پر لگایا گیا سامان ضبط بھی کیا۔ مخدوم احمد بلال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جائیگا ۔تاجر برادی نالی اور شٹرسے باہر سامان نہ رکھے ورنہ سخت کاروائی ہو گی۔ تجاوزات کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام رہتی ہے۔ اور عوام شدید تکلیف سے گزرتے ہیں۔  

Show More

Related Articles

One Comment

  1. Black Evil police of Kahuta should go to modi and drink Gomorrah…

    Pothwar land all of it must be returned to owners from rain Malik and all other. Criminal ASAP

Back to top button