DailyNews

Rawalpindi; Chak Bale should be considered for priority as future Tehsil, Haji Ashiq Hussain

چک بیلی خان کو تحصیل کا درجہ دینے کے کا م کو عملی شکل میں سامنے لانے کے عمل کو پہلی ترجیح رکھا جائے

چک بیلی خان(نامہ نگار) چک بیلی خان کو تحصیل کا درجہ دینے کے کا م کو عملی شکل میں سامنے لانے کے عمل کو پہلی ترجیح رکھا جائے اس سلسلے میں چک بیلی خان اور مضافاتی دیہاتوں سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس چک بیلی خان میں پی ٹی آئی کے راہنما حاجی عاشق حسین کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں موضع پاپین سے ملک اورنگزیب، صوبیدار (ر) عبدالطیف ملک، صوبیدار (ر) محمد اکبر، محمودہ سے سابق چئیر مین یونین کونسل چک بیلی خان محمد الطاف پرواز،جھنگی دائم سے سلیم جٹ، چوہدری محمد سعید گجر، سجاد گجر، بینس سے راجہ راشد منہاس، راجہ محمد زبیر باہیا سے سلیم ملک ،ڈھوک بھٹی سے منصور امین خانی اورچک بیلی خان سے تعلق رکھنے والے سابق امیدوار برائے چیئر مین چوہدری گلاب خان سمیت پی ٹی آئی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ چک بیلی خان کو تحصیل کے درجہ دینے کے عملی اقدام کو پہلی ترجیح پر رکھا جائے جا ئے گا اس ضمن میں ایک وفد کی تشکیل کی گئی جو بروز ہفتہ راولپنڈی میں حلقہ کے ایم این اے اور وفاقی وزیرپٹرولیم جناب غلام سرور خان سے ملاقات کرے گا اور اس کام کو پہلی ترجیح رکھنے کی اہمیت دینے پر جناب غلام سرور خان کو اعتماد میں لے گا اجلاس میں سابق ناظم یونین کونسل چک بیلی خان چوہدری محمد اقبال، سابق صدر پی ٹی آئی چک بیلی خان چوہدری مسعود جیلانی ودیگر نے خطاب کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button