DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Rubbish collector slips and falls to death in village Narr hill

کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں کچرا اٹھانے والا پٹھان جو گہری کھائی میں گرکر اپنے مالک حقیقی سے جا ملا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں کچرا اٹھانے والا پٹھان جو گہری کھائی میں گرکر اپنے مالک حقیقی سے جا ملا ۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مر حوم کو کہوٹہ پہنچایا۔غریب پٹھان کے ساتھ گیا اس کا ساتھی جو اس کا حقیقی بھائی تھا وہ اپنے بھائی کی موت کے غم سے نڈھا ل ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل کہوٹہ سے دو پٹھان موٹر سائیکلوں پر کچرا اٹھانے نڑھ گے وہاں جا کروہ الگ الگ ہو گے اپنے اپنے علاقوں میں چلے گے کچرا اٹھانے ۔فوت ہونے والا تقریبا18سالہ پٹھان نڑھ مارکیٹ سے تھوڑا دوری پر ایک نالے کے قریب سے کچرا اٹھا رہا ہے تھا کہ اس کا پاؤں پھسل گیا اور کئی فٹ نیچے گہری کھائی میں جا گراجہاں اس کا منہ اور سر پتھر پر لگا اور کسی کو بھی معلوم ناں ہوا کافی ٹائم کے بعد جب اس کا ساتھی پٹھان جو اس کا بھائی تھا وہ ڈھنڈنے آیا پوچھ گچھ کے بعد جب مقامی افراد کے ہمراہ تلاش شروع کی تو انہوں نے دیکھا کہ وہ کئی فٹ نیچے گہری کھائی میں گرا ہوا ہے مقامی افراد کی مدد سے جب کے قریب پہنچے تو دیکھا کہ وہ جان بحق ہو گیاغریب پٹھان کے ساتھ گیا اس کا ساتھی جو اس کا حقیقی بھائی تھا وہ اپنے بھائی کی موت کے غم سے نڈھا ل ہو گیا مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مر حوم کو کہوٹہ پہنچایا۔

Kahuta; Two Pathan brothers collecting rubbish in village Narr, One of the brothers slipped and fell from the hill and was killed.


ڈیرہ مشتاق شاہ بازار ،کھرانگ سیداں ،نوگراں کی عوام موجودہ جدید دور میں بھی پتھر کے دور کی زندگی گزار رہے ہیں

Demand for Dera Mushtaq area to be developed and taken notice of by the newly elected

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
سید نجم الحسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار ،کھرانگ سیداں ،نوگراں کی عوام کے گرداب میں پھنسی ہوئی ہے ۔ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ،کچی گلیاں اہلیان علاقہ کی زندگی عذاب بن گئی ہے ۔منتخب عوامی نمائندوں سے از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار ،کھرانگ سیداں ،نوگراں کی عوام موجودہ جدید دور میں بھی پتھر کے دور کی زندگی گزار رہے ہیں کچی گلیاں ،ٹوٹی پھوٹی سڑکیں،ناں سوئی گیس کی سہولت موجود ہیں جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کی زندگی دوزخ بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا احسن شاہ روڈ ڈیرہ مشتاق شاہ بھی میر ے چچا آغا سید مشتاق حسین نقوی نے اپنی مدد کے آپ تحت بنوائی ہے جبکہ ڈیرہ مشتاق شاہ کھرانگ سیداں میں گلیاں پکی ناں ہونے کی وجہ سے بارشوں کے دنوں میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے انہوں نے منتخب ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔


میاں محمد نواز شریف کو طبعی بنیادوں پر رہائی ملنا خوش آہند ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا

Court ruling on Mian Nawaz Sharif welcomed

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
میاں محمد نواز شریف کے عدالتی فیصلے پرحامد ممتاز جنجوعہ،رضوان جنجوعہ،ماجد جنجوعہ اور عطیق الرحمن جنجوعہ نے اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو طبعی بنیادوں پر رہائی ملنا خوش آہند ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا ۔ہمارے عظیم قائد میاں محمد نواز شریف محب وطن لیڈر ہیں ملک کی عوام کی دعاہیں ان کے ساتھ ہیں انشاء اللہ بہت جلدہمارے قاہد صحت یاب ہو جا ہیں گے جو کچھ ان کے ساتھ ہو رہا ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ ایک کیس میں پورے خاندان کو ٹارگٹ کیا گیا انشااللہ حق سچ کی فتح ہوئی گئی اور سپریم کورٹ نے میاں محمد نواز شریف کی ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ سنا کر 22کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیات حامد ممتاز جنجوعہ،رضوان جنجوعہ،ماجد جنجوعہ اور عطیق الرحمن جنجوعہ نے میاں محمد نواز شریف نے کے سپریم کورٹ میں ہونے والی ضمانت کے حوالے سے ہونے کے فیصلے پر اپنے بیان میں کیا انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ قربانیاں دیں ہیں جو کام مسلم لیگ ن اپنے ان پانچ سالوں میں کیے تھے قیام پاکستان کے بعد پہلی مر تبہ ایسے وسیع ترقیاتی کام ہوئے ہیں مگر بعض بیرونی طاقتوں نے دیکھا کہ ملک ترقی کررہا ہے تو انہوں نے ایک منصوبے کے تحت ن لیگ کی قیادت کو ایسے مسائل میں پھنسیا مگر انشاء اللہ اب حق سچ کا بھول بھالا ہو گا اور ہمارے قاہدین پر بنائے گے من گھڑت کیس ختم ہو جائے ہیں اور آنے والی حکومت ایک بار پھرن لیگ کی ہو گئی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button