جاتلی(نامہ نگار) احساس فاونڈیشن جاتلی کے ممبران نے خدمت انسانیت کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاتلی میں 50کے قریب مستحق طلبات میں کاپیاں فراہم کیں آنے والے دنوں میں مزید سکولوں میں بھی دی جائیں گی تفصیلات کے مطابق احساس فاونڈیشن جاتلی کا اجلاس سجاد غضنفر کی رہائش گا ہ پر زیر صدارت ماسٹر مختار منعقد ہوا جس میں سرکاری سکولوں میں مستحق طلبہ و طلبات میں کاپیوں اور یونیفارم اورماہ رمضان سے قبل غریبوں میں راشن کی تقسیم جسے امور زیر بحث آئے اجلاس میںیہ طے پایا کہ پہلے مرحلے میں سکولوں میں مستحق طلبا و طلبات میں کاپیوں اور یونیفارم کی فراہمی اولین تر جیع ہو گی جس پر فاونڈیشن کے ممبران نے فوری عمل کرتے ہوئے گزشتہ روزگورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاتلی میں 50 مستحق طلبات کے لیے کاپیاں سکول اسٹاف کے حوالے کیں اگلے مرحلے میں بوائز سکول اور علاقے میں چند دیگر سکولوں میں بھی کاپیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا
جاتلی کی مشہور سماجی شخصیت حاجی محمد صدیق کے بھائی کو سپر دخاک کر دیا
M Rafique of Jatli passed away in USA
جاتلی(نامہ نگار) جاتلی کی مشہور سماجی شخصیت حاجی محمد صدیق کے بھائی کو سپر دخاک کر دیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاتلی کی سماجی شخصیت حاجی محمد شریف (مرحوم) کے بیٹے حاجی محمد صدیق کے بھائی محمد رفیق جو کہ امریکہ میں مقیم تھے جمعہ کے دن ان کا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے گزشتہ روز ان ی میت آبائی گاؤں جاتلی لائی گی ان کی نمازہ جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنماسابق اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری سرفراز ،حاجی راشد ،راجہ شازی ،راجہ نعیم المجید ،راجہ مسعود سرور ،راجہ عبدالعزیز ،چوہدری اکرام ،کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں شرکت کی
راجہ فراست محمود کے بجلی چوروں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں بجلی چورکو رنگے ہاتھوں پکڑلیا
Electricity thieves arrested by authorities
جاتلی(نامہ نگار) آئیسکو سب ڈویژن جاتلی کے ایس ڈی او کی خصوصی ہدایت پر راجہ فراست محمود کے بجلی چوروں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں بجلی چورکو رنگے ہاتھوں پکڑلیااس کے خلاف مقدے کے انداراج کے لیے تھانہ جاتلی میں درخواست دائرتفصیلات کے مطابق آئیسکو واپڈا جاتلی کے ایس ڈی او محمد یونس کی ہدایت پر ایم آر ایس سیکشن کے نو تعینات ہونے والے دبنگ افسرراجہ فراست محمود نے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جھنگی پھیرو میں اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر لیاقت کو ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکٹر کر اس کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ جاتلی میں درخواست دائر کر دی