Dadyal, AJK; Land records of three Tehsil of AJK are now computerised
انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے 3تحصیلوں کے لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کر دیا
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سردار فیاض علی عباسی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو ڈیجیٹلائز اور کمپیوٹرائز کرنے جا رہے ہیں انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے 3تحصیلوں کے لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کر دیا ہے اب مہینوں کا کام چند لمحوں میں ہو گا اگلے مرحلہ مین محکمہ مال کے ریکارڈ کو آن لائن کریں گے ہر شخص گھر بیٹھ کر اپنی زمین ریکارڈ دیکھ سکے گا جن موضوعات کا ریکارڈ کمپیوٹرائز ہو چکا ہے وہاں کے لوگ لینڈ ریکارڈ سنٹر سے 15منٹ میں کوئی بھی نقل لے سکتے ہیں لینڈ ریکارڈ اور محکمہ مال ایک دوسرے سے معاونت جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ٹی سنٹر ڈڈیال میں آزاد کشمیر ریونیو اکیڈمی کی جانب سے لینڈ ریکارڈ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے متعلق تینوں اضلاع کے مامور شدہ عملہ فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبر مانیٹرنگ اینڈ کوارڈنیشن سہیل اعظم،ڈائیریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی آزاد کشمیرڈاکٹر خالد رفیق، پرنسپل ریونیو اکیڈمی چوہدری نعیم اختر،مظہر حسین بھمبر،راجہ خالد حسین کوٹلی اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر ممبر بورڈ آف ریونیو چوہدری گفتار، ایڈیشنل کمشنر میرپور چوہدری طارق اور دیگر بھی موجود تھے فیاض علی عباسی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سنٹر میں آکر لگ رہا ہے کہ فیلڈ سٹاف نے دلچسپی سے کام کیا لینڈ ریکارڈ آفس کے بارے میں نئے نئے آئیڈیاز سن کر خوشی ہوئی جب تک کسی کی کوئی ڈیوٹی نہ لگے تب تک وہ کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے موجودہ دور میں اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرنے والا کمپیوٹر بھی استعمال کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اب مہینوں اور سالوں کا کام لمحوں میں ہو گا کچھ غلطیاں ہمیشہ رہ جاتی ہے ان کو حل کریں گے پراجیکٹس میں کام کرنے والوں کے جزبہ کو سلام پیش کرتا ہوں ڈی جی آئی ٹی ڈاکٹر خالد رفیق پروفیشنل آفیسر ہیں انہوں نے بہت محنت کی انہوں نے کہا کہ سیکھنے کا عمل ہر وقت جاری رہنا چاہیے میری کوشش ہو گی کہ اس طرح کی ورکشاپس جاری رہیں انہوں نے کہا کہ ا ن دفاتر کے پلیٹ فارم سے ہم نے لوگوں کی خدمت کرنی ہے اور روایتی آفیسر یا ملازم کی طرح نہیں بلکہ ایک زمہ دار اور پروفیشنل آفیسر کی طرح عوام کے ساتھ پیش آنا ہے ۔
ڈڈیال;گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈڈیال میں 23مارچ کے حوالے سے ایک تقریب کا عنقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر کالجزپروفیسر نذر حسین جہاں مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈڈیال سب ڈوثرن کی اہم شخصیات اور کالج ھذاکی پرنسپل صاحبہ نے صدارت جبکہ طلباء نے یوم پاکستان کے حوالے تقر یر یں کی آج کادن مسلمانوں کیلئے ایک تاریخی دن دن ہے اس دن ایک الگ ریاست کیلئے قرار داد منظور ہوئی نے خطاب میں کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں کی محنت اور قربانیوں کانتیجہ تھا کہ کہ 23مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان منظور ہو ئی اور جسے کے نتیجہ میں پاکستان قائم ہوا مہمان خصوصی نے آج کے اس دور میں ہم کو قدر کرنی چاہے اور بڑی کوششوں کی وجہ سے آج ہم اسلامی ریاست ملی ہے آجر میں کالج ھذاکی پرنسپل صاحبہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد اعظم اور تحریک پاکستان کے راہنماؤں نے انتھک محنت کی وجہ سے پاکستا ن معرض وجود میں آیا انہوں کہا کہ23مارچ 1940کولاہور منٹوک پارک میں قرارداد منظور ہو ئی کہ مسلمانوں کے لئے الگ ریاست قائم ہو گئی اور مہمان کا شکریہ ادا کیا
ڈڈیال,جمو ں وکشمیر لبر یشن لیگ برطانیہ کے مرکزی راہنما بلیک برن لندن چوہدری شیر عالم نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور بریریت کی انتہاہو چکی ہے بھارتی حکمرنواں پر جنگی جنوں سوار تھا پاکستان کے شاہنوں اس کی احمقانہ خیالوں کو خاک میں ملکر جنگی جنوں کا خاتمہ کر دیا اب بھارتی سورموں کی آنکھیں کھل جانا چاہیں کیونکہ قدرت پاکستان کو انیٹ کا جواب پتھرے سے دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کی واپسی پاکستان انٹر نیشنل ائرپورٹ پراستقبالبہ کارکناں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا چوہدری شیر عالم نے کہاتارکیں وطن ہمیشہ پاکستان کے دفاعی حصار کی جنگ لڑی ہے آج بھی لاکھوں کشمیر قوم اور اس کے بچے سیہ پلائی دیوار بن کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)ڈسرکٹ میڈیکل آفیسر میرپور ڈاکٹر فداحسین کیانی کی صدارت میں ایک تعزیتی رنفرنس مقامی آفس میں منعقد ہو اجس میں ڈڈیال ایم ایس ڈاکٹر منظور حسین کے علاوہ اور شعبہ پیرامیڈیکل سٹاف کے سنےئر ممبران ڈاکٹر محمد یوسف ،ڈاکٹر عبدالروف ،صدر پیر امیڈیکل چوہدری فاروق کے علاوہ سی ایم او ڈڈیال ڈاکٹر احدمیر ،ڈاکٹر ریحان چغتائی ،ڈاکٹر عدیل اور مقامی ڈاکٹر صاحبان نے بڑی تعداد میں شرکت اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ارشد حسین ان کے والد محترم قربان حسین چوہدری اور سابق ایڈمنسٹریر بلدیہ اسلام گڑھ چوہدری لالہ رفیق سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا مرحوم علی صلاحیتوں کے مالک تھے اللہ تعالیٰانھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے ڈڈیال سے ڈاکٹر محمد اسحاق،وقار بشیر ،بادشاہ خان اور دیگ کارکنون نے بھی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بشیر سے اظہار افسوس کیا
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)آزاد جموں وکشمیر لبریشن لیگ برطانیہ ساوتھ کے مرکزی راہنما الحاج چوہدری شیر عالم آف بلیک برن آف نے بھارتی جنگی جنوں اور اسکی جنگی سوچ سے خدشہ ہے جنوبی ایشاء کا امن تباہ ہو جائے گا بھارتوزیراعظم مودی سرکار اور اسکی وحشی افواج کو ہو ش کے ناخن لینے چاہیں بھارت اگر اپنے آپ کو اٹیمی طاقت ہو نے کا گمان ہے تو اسے اتنا معلوم ہونا چاہے پاکستان اس سے پہلے اٹیمی طاقت ہے اور اس کے ساتھ ہماری مسلح افواج جس کا شمار دنیا کی طاقت ور قوتوں میں ہو تا ہے پورئے وثوق سے کہہ سکتا ہوں آج پاکستان کی افواج جس طرف منہ کر لے تو ایک بھارت کہا درجنوں پاکستان دشمن استعماری قوتیں محفہ بیتی سے نینس و نابود ہو جائیں گئیں جو چوہدری شیر عالم نے کہا برطانیہ اور دیگر یورپین ممالک میں مقیم کشمیری اور پاکستان پاکستانی اپنی مسلح افواج کے ساتھ سسہ پلائی ہو گی دیوار میں عنقریب صدر جموں وکشمیرلبریشن کے صدر تصویر خورشید حسین خورشید سے ملاقات کروں گا اور برطانیہ میں مقیم تارکیں وطن اور جماعتی کارکنوں کے پیغامات سے آگاہ کروں گا انہوں نے کہا بھارت نے جو بردالانہ جنگی جنوں کی جوواردات مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ کی تھی بھارتی حکمرانوں کو اب آٹے دالے کا پیغام ہو چکا ہے اب تارکیں وطن کے حوصلے بلندہیں
ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی میڈیا ایڈویسزچوہدری شیرعالم برطانیہ کے 10 سالہ دورہ کے بعد گزشتہ روزاپنے آبائی شہر ڈڈیال بھلوٹ چھراں پہنچ گئے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ ان کے عریزاقاب کے علاوہ لبریشن لیگی کارکنوں نے ان کا بڑی گرمجوشی سے استقبال کیا ان کے دنیہ ساتھی طارق عقیل چغتائی برادری کے راہنما عبدالغفور چغتائی صدر پر یس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق نے ان کا استقبال کیا مرحوم صوفی بشیر احمد کے بیٹے وقار بشیر ،وقار اسحاق نے ان کا دانگلی پل پر استقبال کیا
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق نے کہا ہے کہ الحسن فاؤنڈیشن مرحوم چوہدری محمد یوسف کا لگایا ہوا سرسبز پودا ہے اس ادارے کو پروان چڑھانے میں جہاں چوہدری محمد یوسف مرحوم کا بڑا کردار ہے تو اس کے ساتھ ادارے کے ٹرسٹی اور سٹاف کا بھی بہت بڑا کردار ہے الحسن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں کا ماہانہ خرچہ 12لاکھ روپے ہے الحسن فاؤنڈیشن کو کاروبار نہیں بلکہ خدمت کے طور پر چلارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحسن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے الحسن ماڈل سکول کی سالانہ تقریب یوم والدین اور تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل ادارہ علامہ محمد معروف الرشید، چوہدری تاج چیف، چوہدری مالک ٹرسٹی ادارہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ اس موقع پرحاجی عبدالکریم، چوہدری اظہر، چیئرمین چوہدری اکبر، ممبر چوہدری یاسین، خواجہ امجد عارف، چیئرمین چوہدری الطاف، خواجہ جہانگیر، شاروم بھٹی، میجر ر راجہ حبیب، چوہدری حنیف،طیب احمد انصاری،چوہدری ریاض اور دیگر بھی موجود تھے چوہدری اظہر صادق نے مزید کہا کہ مرحوم چوہدری محمد یوسف کی غیر موجودگی میں سکول کا پہلا پروگرام ہے سکول میں318بچے اور بچیاں فری تعلیم حاصل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی الحسن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں میں مخیر حضرات کے تعاون سے سینکڑوں بچے فری تعلیم حاصل کر رہے ہیں الحسن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے اداروں کا ماہانہ خرچہ 12لاکھ روپے ہے انہوں نے کہا کہ یہ مکمل غیر سیاسی ادارہ ہے اس کے پلیٹ فارم سے کبھی بھی سیاسی بات نہیں کروں گا سیاسی باتیں کرنے کیلئے میرے پاس بہت سے پلیٹ فارم ہیں ہر ادارہ میں کوئی نہ کوئی کمی رہ جاتی ہے والدین اور ٹرسٹی حضرات دل کھول کر ہماری کوتاہیوں کی نشاندہی کریں ہم کوشش کریں گے کہ وہ مسائل حل ہوں انہوں نے کہا کہ والدین الحسن ماڈل سکول میں آکر اپنے بچوں کی کارکردگی کے بارے میں پوچھیں والدین گھروں میں بھی بچوں کی تعلیم پر توجہہ دیں اچھے رزلٹ سے پاس ہونے والے بچوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں سکول میں دینی تعلیم کا پیریٹ بھی شروع کیا جائے گا اور قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھائیں گے ۔
ڈڈیال()سپورٹس سٹیڈیم ڈڈیال میں پچھلے کئی روز سے جاری مرحوم چوہدری محمد یوسف کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج یوتھ کرکٹ کلب رٹہ اور ایگل کرکٹ کلب میرپور کے درمیان کھیلا گیا جبکہ ایگل کرکٹ کلب میرپور نے فائنل میچ جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ٹورنامنٹ میں آزاد کشمیر بھر سے 48 ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ کے موقع پر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق بطور مہمان خصوصی موجود تھے جبکہ اس موقع پر چوہدری قدیر رمضان، چیئرمین چوہدری الطاف، ممبر چوہدری یاسین، راجہ آزاد خان، راجہ عدیل اعجاز ایڈووکیٹ، احمد نسیم، پروفیسر عارف خان، چوہدری شکیل، چوہدری اسد قدیر، چوہدری عمران زاہد ایڈووکیٹ، ٹھیکدار چوہدری محمد رفیق، چوہدری عدنان فاضل ایڈووکیٹ، چوہدری نزاکت اور دیگر بھی موجود تھے مہمان خصوصی نے ونر اپ ٹیم کو پہلا انعام 125 موٹرسائیکل اور رنر اپ ٹیم کو دوسرا انعام 25 ہزار روپے نقد دیے جبکہ دیگر کئی کھلاڑیوں میں بھی ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔
ڈڈیال(گرلز ایجوکیشنل کمیٹی ڈڈیال میں ہر سال کی طرح اس سال بھی غریب اور نادار بچوں میں کتابیں ،بیگ، یونیفارم اور شوز تقسیم کرنے کا آغاز کر دیا گیا گرلز ایجوکیشنل کمیٹی کے زیر اہتمام چلنے والے بک بینک ڈڈیال سے ہر سال ایک ہزار بچوں میں فری کتابیں ،بیگ، شوز اور یونیفارم تقسیم کیاجاتا ہے جی ای سی ڈی تعلیم کیلئے کام کرنے والی سب سے بڑا چیریٹی ادارہ ہے اس سلسلہ میں گرلز ایجوکیشنل کمیٹی ڈڈیال کے زیر اہتمام چلنے والے بک بینک ڈڈیال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی معززین نے شرکت کی اجلاس سے خطاب لرتے ہوئے چیئرپرسن ادارہ شہنیلا نزیر کا کہنا تھا کہ چند بچوں کو کتابیں دینے سے آغاز کیا تھا آج ایک ہزار سے زائد بچوں کو یونیفارم کتابیں شوز لے کر دے رہے ہیں ہم نے گھروں میں بیٹھی بچیوں کو گھروں سے نکال کر سکولز کالجز اور یونیورسٹیز میں داخل کروایا کئی والدین اپنے بچیوں کو پڑھانا نہیں چاہتے تھے ہم نے ان والدین کو بچیوں کو تعلیم دینے پر قائل کیا آج ڈڈیال کے مخیر حضرات کے تعاون سے ہمارا اادارہ ایک بڑے پھلدار درخت کی شکل اختیار کر گیا ہے تقریب سے جنرل سیکرٹری ڈڈیال بار چوہدری جاوید ایڈووکیٹ، سابق میئر کونسلر چوہدری محمد حنیف، صدر بار ایسو سی ایشن ڈڈیال چوہدری محمد صابر ایڈووکیٹ، چوہدری منظور حسین چیئرمین ڈڈیال یوکے ویلفیئر ٹرسٹ نے بھی خطاب کیا شہنیلا نزیر نے اس موقع پر مہمانوں کو ادارہ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا اور انہیں بریفنگ بھی دی جبکہ اس موقع پر امسال پہلی بار سکولز میں داخل ہونے والے بچوں میں فری کتابیں اور بیگ تقسیم کیے گئے۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیریونین کونسل فیض پورشریف کے سیکرٹری جنرل خواجہ محمداحتشام نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر چودھر ی عبدالمجیداوران کے فرزندچودھر ی قاسم مجیدصدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپورنے ایک اوروعدہ پوراکردیاہے یونین کونسل فیض پورشریف کے موضع ڈومال کی گلیاں پختہ کرکے اپناایک اور وعدہ پوراکردیااہلیان ڈومال ڈومال کی مثالی تعمیروترقی پرسابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیداوران کے فرزندچودھری قاسم مجیدصدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کادلی شکریہ اداکرتے ہیں ان کی قیادت پربھرپوراعتماد کااظہارکرتے ہیں اورانہیں مکمل حمایت وتعاون کایقین دلاتے ہیں ان خیالات کااظہار نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ا نہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے کارکن متحدومنظم ہیں اورسابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیداورچودھر ی قاسم مجیدصدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع میرپور کی قیادت پرزبردست اعتماد کااظہارکرتے ہیں اس موقع یرڈومال کی ممتازسیاسی وسماجی شخصیات حاجی راجہ محمداصغرخان راجہ امجدمحمود پہلوان راجہ وسیم سمندرراجہ نزاکت علی چےئرمین ٖظفراقبال مغل محمدعرفان مغل راجہ منگاخان طاہرمنیربٹ خواجہ محمدصابرنے بھی سابق وزیراعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیداورچودھری قاسم مجیدصدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کاشکریہ اداکیاہے اورکہاکہ ڈومال کی تعمیروترقی میں سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیدنے ذاتی اورگہری دلچسپی لے بہت نمایاں کرداراداکیاہے اورہم اس امیدکااظہارکرتے ہیں کہ وہ ڈومال کوماڈل ویلیج بنانے میں اپنابھرپور کرداراداکرتے رہیں گے ۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) خواجگان نقشبندیہ مجددیہ قادریہ علیہم الرحمتہ والرضوان ننگروٹ شریف فیض پورشریف (ڈھانگری شریف )کا124واں سالانہ عرس مبارک یکم اپریل بروزپیرآستانہ عالیہ فیض پورشریف میں دن دس بجے تانمازعشاء منعقدہوگا۔ صدارت عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف کریں گے خصوصی خطاب کریں گے دعائیہ تقریب واختتامی دعافورا بعد نمازعشاء ہوگی عرس مبارک میں اندرون وبیرون ملک سے عقیدت مندبڑی تعدادمیں شرکت کریں گے
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مسلم لیگ ن بر طانیہ کے مرکزی نائب صدر و سابق پولیٹیکل کوار ڈی نیٹر برائے اوور سیز راجہ محمد یوسف بندوروی نے کہا کہ نیب چک ہریام پل پر ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن کی پر بھی تحقیقات کرے جو13سال سے لٹک رہا ہے جس کا کا م اب تک مکمل نہیں کیا جا سکا متا ثرین منگلا ڈیم کی قربانیوں کا یہ صلہ نہ دیا جا ئے ضلع میر پور کے لوگوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جا ئے ورنہ متاثرین منگلا ڈیم پی ایم یو کے خلاف ایک منعظم تحریک کا آ غاز کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ ظلم و زیادتی کی کوئی حد ہوتی ہے واپڈا نے متاثرین منگلا ڈیم کو پر کشش پیکج اور بہترین سہولیا ت کی فراہمی کے لئے جو وعدے کئے تھے ان میں ایک بھی پورا نہیں کیا گیاانہو ں نے کہا کہ اسلام گڑ ھ چک ہریام اور دیگر علاقوں کی سہولیات کے لئے پل کی تعمیر شروع کی گئی تھی جس پر عرص دراز سے کام بند ہے زمہ داران فوری پل کا کا م مکمل کرے۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی سالا ر اعلیٰ حاجی ذوالفقار علی خا ن اور حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑ ھ کے کنوینئر حاجی عبدالجبار نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مسلم کانفر نس کا ضلع باغ میں ہونے والا 87 واں تاریخی کنونشن نہایت ہی جو ش و جذبے کے ساتھ منایا جا ئے گا جس کے لئے تمام مسلم کانفر نس کے نظریاتی کارکن بھر پور انداز میں شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ مسلم کانفر نس کی ایک لمبی تاریخ ہے جس کا مستقبل بہت تابناک ہے انہو ں نے کہا کہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خا ن کی ولولہ انگیز قیادت پر مسلم کانفر نسی کارکنان فخر کرتے ہیں جس کے لئے ضلع باغ کے کنو نشن میں حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ سے جانے والے قافلوں کی تیاری کر رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ مسلم کانفر نس کے تمام کارکن جلسہ کی کامیابی کے لئے اپنی شرکت کا یقینی بنا ئیں ۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر یونین کونسل پنڈ خورد کے صدر چودھری محمد بشیر انجم اور یوتھ کے رہنما چودھری اذان اصغر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی مرضی اور منشاء کے مطابق حل کرنا اقوام عالم کی زمہ داری ہے جس کا بھارت نے عالمی برادری کے سامنے وعدہ کر رکھا ہے کشمیریوں پر احسان نہ کیا جا ئے بلکہ ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دیا جا ئے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ دنیا کی تاریخی میں مسئلہ کشمیر سب سے پرانا اور حل طلب ہے جو ستر سال سے التوا میں پڑا ہو ا ہے انہو ں نے کہا کہ اگر عالمی برادری یہ سمجھتی ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیا کے قیام امن میں ان کی کوششیں کامیاب ہو جا ئیں گی تو یہ ان کی بہت بڑی بھول ہے غلط فہمی ہے جنوبی ایشیا میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پا کستان پیپلز پارٹی آ زاد کشمیر حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ کے سیکرٹری جنرل نمبر دار چودھری محمد شفیق نے کہا کہ احتساب کے نام پیپلز پارٹی کو دیوار پر لگانے کی ناکام کو شش کی جا رہی ہے پیپلز پارٹی کے جیالے جیلوں سے ڈرنے والے نہیں حکمرانوں کو پیپلز پارٹی کی تاریخ یاد ہونی چا یئے کہ وہ مو ت سے نہیں ڈرتے جیل سے کیا ڈریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم آ زاد کشمیر چودھری عبدالمجید کے دور حکومت کو لوگ اب یاد کر رہے ہیں کہ کتنا سنہری دور تھا موجودہ حکومت خطے کے لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے چند ایک سڑکیں بنا نے ہوائی اعلانات کرنے سے ترقی و خوشحالی نہیں آ تی ترقی عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے سے آتی ہے انہو ں نے کہا کہ حلقہ نمبر دو کے تما م کارکن چودھری عبدالمجید کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں