پلینہ سے مندہال بینک سٹاپ تک روڈ بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے گزشتہ حکومت میں اس سڑک کو تعمیر کرنے کے لیے سروے بھی کیا گیا تھا لیکن تاحال کھنڈرات میں تبدیل ہے منٹوں کا سفر گھنٹو ں میں طے ہونے لگا رہائشی سید آصف محمودشاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل تھاتھی کی غریب کسان محنت کش ہیں حکومتی عدم دلچسی کی بناء پر یہاں سہولیات ناکافی ہیں روڈ ناکار ہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین بروقت ڈیوٹی پر نہیں پہنچ پاتے طلباء و طالبات سکولز و کالج میں بروقت نہیں پہنچتے ایمرجنسی کی صورت میں کہیں اموات راستے میں ہی ہو جاتی ہیں انہوں نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل کی عوام نے آپ کو ووٹیں دے کر کامیاب کرایا اور ممبر پنجاب اسمبلی بنانے میں کردار ادا کیا ہے تو مزکورہ سڑک کا سروے بھی چکا ہے پلینہ تا مندہال بینک سٹاپ تک روڈ پختہ کروانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ عوام کو سفری سہولیات میسر آسکیں،،
)اسلام پورہ جبر چوک میں ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا آئے دن ایمرجنسی کی صورت میں کہیں اموات رستے میں ہونے لگیں بلخصوص جبر دربار چوک میں بے پناہ رش ہونے کی وجہ سے کہیں کہیں گھنٹے ٹریفک جام رہنے لگی ہے جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں اگر کوئی ایمر جنسی ہوجاتی ہے تو ایمبولینس کو راستہ تک نہیں ملتا جس کی وجہ سے جانی نقصان اٹھانا پڑتا ہے شہریوں کی ایک بڑی تعداد بلخصوص دوکانداروں نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹریفک وارڈنز کی تعنیاتی میں اپنا کردار ادا کریں ۔