عثمان راجہ، پوٹھوار ڈاٹ کوم چشم و مسہ کسوال۔
برطانیہ کے شہر چشم میں بیول اور مسہ کسوال سے تعلق رکھتے پاکستانیوں نے یوم پاکستان ملی خوش و جذبے سے منایا۔جس میں بچوں اور بڑوں نے مل جل کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور اپنے جذبات کا اظہار اپنے اپنے انداز اور الفاظ میں کیا۔ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم سے گفتگو کرتے ہوئے تقریب کے شرکاء نے کہا کہ 23 مارچ کا دن پاکستانی قوم کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور اس طرح کی تقریبات سے یوم پاکستان کی اہمیت کا اعادہ کیا جا سکتا ہے۔ تقریب میں حاجی محمد اشرف ، حاجی عثمان صاحب، حاجی خالد محمود صاحب ، حاجی محمد ارشد ، ہارون خالد راجہ ، احسان راجہ اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کا انتظام راجہ خرم اور راجہ محمد عتیق نے کیا۔ تقریب کے آخر میں پاکستان اور پاکستان فوج کی سلامتی کی دعا کی گئی ۔ یوم پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا۔