Chakswari, AJK; Annual exam result day function held at Hina Public middle school in Faiz Pur Shareef
حناء پبلک مڈل سکول فیض پو رشریف میں سالانہ امتحان کے نتائج وتقریب تقسیم انعامات
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم ) اے ا ی اوچکسواری محمدعجائب اورحناپبلک مڈل سکول فیض پورشریف کے سرپرست اعلے اے ڈی چودھری بانی پرنسپل عمران حسین قریشی پرنسپل زمیدمجیدنے کہاہے کہ علم ایک انمول نعمت خداوندی اورلازوال دولت ہے علم روشنی ہے تعلیم کسی بھی قوم کی تعمیروترقی اورعروج وکمال کے حصول کاپیش خیمہ ہے دنیاکاہرشخص کامیابی کامتمنی ہوتاہے دل وجان سے محنت کرنے والے لوگ ہی کامیاب ہوتے ہیں وقت ایک امانت ہے جوامانت میں خیانت کرتاہے وہ ناکام ہوتاہے کامیابی وکامرانی سے دلی مسرت وشادمانی کاحاصل ہوناایک فطری بات ہے طلبہ وطالبات کسی قوم کاسب سے قیمتی سرمایہ ہیں جوطلبہ وقت کی قدروقیمت کاپورا احساس کرتے ہیں اس کاایک لمحہ بھی را ئگاں نہیں جانے دیتے وہی طلبہ وطالبات امتحان میں کامیاب ہوتے ہیں وقت انسان کے لئے بہت بڑاچیلنج ہے وقت انسا ن کا دشمن بھی ہے اوردوست بھی اگرانسان غفلت کام لے تو وقت اس کے لئے بہت بڑا دشمن ہے اوراگرانسان مستعدی سے کام لے تووقت اس کے لئے بہت بڑادوست ہے جن طلبہ وطالبات نے وقت کی قدر کی وہ کامیاب ہوگئے ہیں کامیاب طلبہ وطالبات کومبار کباد پیش کرتے ہیں اچھے نتائج پراساتذ ہ کومبارک بادپیش کرتے ہیں ا نہوں نے ا ن خیالات کااظہارحناء پبلک مڈل سکول فیض پو رشریف میں سالانہ امتحان کے نتائج وتقریب تقسیم انعامات سے خطا ب کرتے ہوئے کیاہے ۔حناء پبلک مڈل سکول کے طلبہ و طالبات اورصفہ ماڈل سکول اینڈکالج چکسواری کے مہمان طلبہ نے مختلف دلچسپ اوررنگارنگ پروگرام ملی نغمے قومی ترانے خاکے اورٹیبلوشو پیش کیے اورشرکاء سے دادپائی امتحان میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے میں انعقامات تقسیم کیے گئے فیض پورشریف کی ممتاز بزرگ شخصیت حاجی راجہ محمدصادق خان محمدعجائب اے ای اواللہ دتہ بسمل عمران حسین قریشی زمیدمجید ر اجہ فرہاد پرنسپل صفہ ماڈل سکول اینڈکالج چکسواری راجہ مظہراقبال چودھری معظم علی راجہ غلام فرید اورطلبہ و طالبات کے والدین وعزیزواقارب نے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کیے تقریب کے کامیاب انعقاد ادارے کی جملہ انتظامیہ اورطلبہ وطالبات کی شاندار پرفارمنس اورامتحان میں شاندار کارکردگی پرمبار کبادپیش کی نتائج کے مطابق جماعت ششم کی ہونہارطالبہ نورشہزادی نے سکول بھرمیں پہلی جماعت دوم کی ہونہار طالبہ فضافریدنے سکول بھرمیں دوسری اورسعدیہ خالد جماعت اول نے سکول بھرمیں تیسری پوزیشن کااعزاز حاصل کیا۔
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی )
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما ملک محمد نذیر اور وقار بشیر نے مرحوم صوبیدار ریٹائرڈ میراکبر سابق اسسٹنٹ کمشیر راجہ عظیم خان کے بھائی انکم ٹیکس آفیسر ضلع سندھوتی راجہ سیلم اختر سیکرٹری راجہ محبوب حسین کے ماموں رنیج آفیسر محکمہ جنگلات راجہ معروف اکرم کے والد ممبر تحصیلدار آفس جواد عظیم کے تایاریٹائرڈ فارسٹر راجہ مھمد اکرم کان کی وفات پر گہرے رنج غم کا اظہار کیا مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی سوگوارخاندان سیا ظہار ہمددری کیا
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی )
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد تحصیل ڈڈیال میں یوم پاکستان کے حوالہ سے تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت صدر معلم مرزا عبدالسلام نے کی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد اعظم اور تحریک پاکستان کے راہنماؤں نے انتھک محنت کی وجہ سے پاکستا ن معرض وجود میں آیا انہوں کہا کہ23مارچ 1940کولاہور منٹوک پارک میں قرارداد منظور ہو ئی کہ مسلمانوں کے لئے الگ ریاست قائم ہو گئی تقریب کا آغاز تلاوت سے ہوا جماعت نہم کے طالب علم حافظ محمد طاہر نے پیش کی اور نعت جماعت نہم کے طالب علم محمد سیلم نے پیش کی مدرس محمد بنارس نے کہا آج کادن مسلمانوں کیلئے ایک تاریخی دن دن ہے اس دن ایک الگ ریاست کیلئے قرار داد منظور ہوئی چوہدری محمد ندیم اآفریدی نے خطاب میں کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں کی محنت اور قربانیوں کانتیجہ تھا کہ کہ 23مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان منظور ہو ئی اور جسے کے نتیجہ میں پاکستان قائم ہوا محمد مشتاق مغل نے کہ قائداعظم محمد علی جناح اور انکے رفقاء نے جان کی قربانیاں دیکر ریاست پاکستان کو حاصل کیا تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ماسٹر عبدالمالک نے بڑے احسن انداز میں پیش کئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور برصغیر کے مسلمانوں نے اپنی جان مال کی قربانی دیکر اور متحد رہ کر ڈاکٹر علامہ اقبال کے فلسفے اور قائدہو اعظم کے مشکل رہ پر چلتے ہو ئے ایک آزاد فلک حاصل کرنے کے لئے 23مارچ 1940 کو قرارداد منظور کروائی تاکہ برصغیر کے مسلمان ایک آزادریاست میں اپنی مرضی سے زندگیاں گزار سکیں تقریب کے اختیام پر ادارہ کے قاری محمد رفیق نے ملک کی سلامتی اور امن کیلئے دعاکرائی آخر میں اساتذہ کرام اور طلبہ نے پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف خوب نعرہ بازی کی
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی )
برطانیہ کے ممتاز برنس مین حاجی عبدالطیف چغتائی ،ماسٹر آمین چغتائی کے بڑے بھائی عریزمیڈیکل سٹور ڈڈیال کے ڈائریکٹر عبدالعریزچغتائی کے والد محترم محمد مشتاق چغتائی ،عبدالغفور چغتائی سابق اے وی پی یوبی ایل،ماسٹر افضل ،ماسٹر محمد یعقوب ،پروفیسر عبدالروف کے ماموں قاری محمد فاضل کچھ ماہ علیل رہنے کے بعد گزشتہ روز کو مالک حقیقی جاملے مرحوم علی کردار اور دینی اور مذہبی سکار تھے مرحوم کی نماجنازہ کے بعد چغتائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا مرحوم کی نماجنازہ مولانا فضل الرحمن آف رائے پور نے پڑھائی نمازجنازہ میں مفتی عبدالوحد کے پرنسپل پروفیسر عبدالروف ،مفتی قاسم ڈاکٹر محمد اکرم میر ،ڈاکٹر اختر ماسٹر گلستاب ماسٹر محمد حفیظ ،صدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول صدر معلم محمود خان ،آفتاب احمد ایڈووکیٹ ،راجہ علی زمان ایڈووکیٹ ،عابد مجید ایڈووکیٹ ،نصیر ایڈووکیٹ ،سابق ایڈمنسٹر یر بلدیہ خواجہ نذیر حسین ،مرزا ظفر اقبال ،مرزاتاج ،ایڈمنسٹر یر بلدیہ ساجد نذیر،محمد اسلم چغتائی ،عقیل مشتاق چغتائی ،محمد مبین احمد چغتائی ایڈووکیٹ ،صدر انجمن تاجران انوار لطیف ڈار،سابق انجمن تاجران عبدالغفور چوہدری ،چوہدری زبیر حسین سابق انجمن تاجران مولانا شکور احمد صدیقی مرکزی جامع مسجد موٹرہ ملکان شاہد گجر صدر پریس ،ڈاکٹر عمران ،ڈاکٹرمحب الرحمن ،فاروق چغتائی ،عبدالقیوم چغتائی ،شمس چغتائی کے علاوہ ڈڈیال شہر سٹی کے درجنوں لوگوں نے شرکت کی
ڈڈیال(نمائندہ خصوصی )
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے تحصیل صدر چوہدر ی اوررنگ زیب لکھیانے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بریریت اور اسکی ظالمانہ حرکتیں جس وقت تک ختم نہیں ہو ں گئیں خطہ میں امن بہتر ہو سکتا ہے آج جوحالات دونوں ملکوں کی گشدگی کا سیب ہیں وہ مسئلہ کشمیر کا تشدپر بنی ہو نے کی وجہ سے دن بدن حالات عالمگیر جنگ کی طرف جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھلوٹ مسلم کانفرنس سیکرٹریٹ میں خطاب کرتے ہو ئے چوہدری اورنگ زیب لکھیا نے کہا مسلم کانفرنس جموں وکشمیر کی واحد نمائندہ نظریاتی جماعت ہے جسکا ایک اعلیٰ نصیب العین ہے انہوں نے کہا عنقریب یونسلوں میں جاکر جماعتی لوگوں سے مل کر یکجہتی کیلئے لوگوں سے رابطہ کیا جائے گا کیونکہ صدر جماعت نے مرکزی الیکشن کا اپریل میں کرانے عندیہ دے دیا ہے انہوں نے مقامی یونٹ مسلم کانفرنسی حضرات پر زور دیا وہ مرکزی راہنما الیکشن کی تیاری اس کو ڈڈیال سب ڈٖوثرن میں مرکزی الیکشن میں شرکت کے کیلئے عنقریب تحصیل سطح پر اجلاس بلاکر کارکنوں کو آگاہ کیا جائے مقامی یونٹ میں منعقد اجلاس شرکت لازمی بنائیں انہوں نے مرکزی ممبران مجلس عاملہ پر بھی زور دیا ہے