DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Mother of two children beaten to death with sticks by her husband in village Pangala, Mator

کہوٹہ کے علاقہ مٹور میں میں قتل کی لز ہ خیز واردات ۔گھریلوتلخ کلامی پر شوہر نے ڈنڈے سے وار کر کے اپنی بیوی کو شدید زخمی ہو گئی جو زخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ مٹور میں میں قتل کی لز ہ خیز واردات ۔گھریلوتلخ کلامی پر شوہر نے ڈنڈے سے وار کر کے اپنی بیوی کو شدید زخمی ہو گئی جو زخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملی ۔پولیس نے نعش قبضے میں لے لی ۔ پوسٹ مارٹم کے ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی ۔مر حومہ کے دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ۔ملزم واقع کے بعد موقع واردات سے بھاگ گیا ۔تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور کے علاقہ پنگالہ میں ابرار نامی شوہر نے اپنے بیوی سے تلخ کلامی پر ڈنڈے سے پے در پے وار کر کے اپنی بیوی کو شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب ناں لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملی ۔ہسپتال رپورٹ کے مطابق مرحومہ کو ڈنڈے کے وارسے شدید ضربیں لگائی گئی ہیں ۔پولیس نے نعش قبضے میں لے لی ۔ پوسٹ مارٹم کے ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی ۔

Kahuta; Ibrar of village Pangala, union council Mator has beaten to death his wife with sticks, after murdering he manged to escape. Kahuta police have registered murder case and are investigating.


راجہ عبد الطیف اور انجینئر راجہ بلال بنگیال کی طرف سے راجہ صغیر احمد آف مٹور اورچوہدری محمد شبیرکے اعزاز میں استقبالیہ

Raja Abdul Latif of Blackburn hosts dinner party for MPA Raja Sagheer Ahmed and Ch M Shabbir, PWA President Slough

راجہ عبد الطیف اور انجینئر راجہ بلال بنگیال کی طرف سے راجہ صغیر احمد آف مٹور کے اعزاز میں استقبالیہ ۔ کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت ۔رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کی طرف سے ڈھوک بنگیال کی روڈ کی از سر نو مر متی کا اعلان ۔ اعلان کیراجہ صغیر احمد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کا تہ دل سے شکریہ ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ عبد الطیف اور انجینئر راجہ بلال بنگیال کی رہائش گاہ آفتاب ہاؤس ڈھوک بنگیال پر راجہ صغیر احمد آف مٹور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کے اعزاز میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتما م کیا گیا جس میں مہمان خصوصی راجہ صغیر احمد آف مٹور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات، چوہدری محمد شبیر صدر پاکستان ویلفیئرایسوسی ایشن ،راجہ بابو ظفر اقبال آف ممیام ، راجہ ثقلین آف ممیام ، چوہدری حوالدار خالد ، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگر یال ،چوہدری حسن اختر ،عبد الرقیب قادری ، راجہ سلیمان ،نوجوان سیاسی سماجی شخصیات چوہدری اسد آف سموٹ ، راجہ فرقان جنجوعہ المعروف کاشی ،ڈاکٹر وسیم نواز کیانی ،راجہ میران آف چک مرزا ، سردار شاہد آف پلوٹ سمیت دیگر کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر MPAراجہ صغیر احمد آف مٹور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات نے اپنے میزبان راجہ عبد الطیف اور انجینئر راجہ بلال بنگیال اور دیگر اہلیان بنگیال کا شکر یہ ادا کیا اور انہوں نے ڈھوک بنگیال کی روڈ کی از سر نو مر متی کا اعلان کیا ۔میزبان راجہ عبد الطیف اور انجینئر راجہ بلال بنگیال اور دیگر اہلیان بنگیال نے اپنے معزز مہمان راجہ صغیر احمد آف مٹور کا شکر یہ ادا کیا ۔

 


محکمہ جنگلات اور گذارہ فاریسٹ میں کروڑوں روپے کا گھپلا

Allegation of major corruption at Forrest department

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ جنگلات اور گذارہ فاریسٹ میں کروڑوں روپے کا گھپلا ڈمی تنظیموں کو ظاہر کر کے کروڑوں روپے ہڑپ کر دیے گے انھوں نے کہا کہ گذارہ فنڈز 22کروڑ روپے تحصیل کہوٹہ میں پڑے ہیں جو مختلف تنظیموں کے ذریعے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کیا جاتا ہے کہوٹہ میں 43کمیٹیاں ہیں اوران میں تمام لوگ کامل مالک ہوتے ہیں انھوں نے کہا کہ فنڈز کا اکاؤنٹ ڈی سی او اور ڈی ایف او گذارہ کے نام پر ہے جو کروڑوں روپے خرد برد کرتے ہیں نام نہاد تنظمیں بنائی گئی ہیں نرسریوں کی مد میں ایک کروڑ کی کرپشن کر دی انھوں نے کہا کہ درخت لگانے کی مہم میں اربوں درخت لگانے ہوتے ہیں مگر جان بوجھ کر چیل کے کچھ درخت لگاتے ہیں اور کچھ عرصے بعد خود جنگل کو آگ لگوا کر جنگل جلا دیتے ہیں کیرل، سوڑ اور دیگر علاقوں میں جنگل کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے اورمحکمہ اس میں ملوث ہے انھوں نے کہا کہ جنگل کے رکھوالے گارڈ جو ہیں انکو آٹھ ماہ تنخوا ہ نہیں دی گئی انھوں نے وزیر جنگلات وزیر اعلیٰ پنجاب سے کہا کہ جنگلات کے محکمہ میں کروڑوں کی کرپشن کی انکوائری کی جائے اور چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے پی ٹی آئی حکومت اداروں میں کرپشن نہیں ہونے دینگے انشاء اللہ پی ٹی آئی کی حکومت کریشن کا خاتمہ کر کے دم لے گئی ۔


تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت ونااہلی شہر میں مہنگائی اپنے “جوبن “میں آگئی

Rising grocery prices blamed on Tehsil authorities in Kahuta

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت ونااہلی شہر میں مہنگائی اپنے “جوبن “میں آگئی ۔جبکہ تجاوزات کی وجہ سے شہر میں چلنا بھی عذاب ہو گیا دوکانداروں نے انتظامیہ کی طرف سے دی جانے والی ریٹ لسٹ کو کوڑے دان میں پھینک کر عوام سے مان مانے ریٹ طلب ۔ اے سی کہوٹہ بھی اپنے دفتر تک محدود ہو کر رہ گے ۔عوام کا کوئی پر سان حال نہیں ۔تبدیلی سر کار بھی اپنے کاموں میں مصروف ۔ معززین علاقہ راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء ، اشرف کیانی ، ملک عامرمحمود کا ضلعی انتظامیہ سے فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے معزز شہریوں راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء ، اشرف کیانی ، ملک عامرمحمود نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کہوٹہ شہر کا کوئی بھی ولی وارث نہیں ہے شہر میں تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنا عذاب بن گیا ہے تمام دوکانداروں نے اپنے سامان سٹرکوں پر سجا لیا ہے اور رہی سہی کسر ریڑھی بانوں نے نکال دی ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آئی رہی سب تنخواہ سے مطلب رکھے ہوئے ہیں سارا سار ا دن دفتر میں بیٹھ کر موبائل فون پر ویڈیو گیم ، واٹس ایپ ، فیس بک استعمال کرتے ہیں منگائی کا یہ عالم ہے کہ سیب300روپے ،کیلا250، مالٹے 200،بھنڈی 200روپے،ٹینڈا200،امرود150روپے کلو فروخت ہو رہا ہے انتظامیہ کو ئی بھی افسر یا اہلکا ر ان کو ئی نہیں پوچھتا اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے از معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button