DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Raja Ayaz Janjua of village Moawara appointed SHO police Pind Dadan Khan in Jhelum

کہوٹہ کے رہائشی راجہ ایاز جنجوعہ پنڈدادنخان میں ایس ایچ اوتعینات ہوگے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ کے رہائشی راجہ ایاز جنجوعہ پنڈدادنخان میں ایس ایچ اوتعینات ہوگے عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے ایس ایچ اوراجہ ایاز جنجوعہ کو مبارکباد پیش کی ۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ کے رہائشی راجہ ایاز جنجوعہ گذشتہ روز ایس ایچ او پنڈدادنخان ضلع جہلم تعینات ہو گے ۔راجہ ایاز جنجوعہ کو ایس ایچ اوپنڈدادنخان تعینات ہونے پر راجہ وحید احمد خان، ملک عامر محمود ،چوہدری شاہد رشید ،راجہ رفاقت جنجوعہ نے مبارکبا د پیش کی اور ان کی مزید کامیابی کے لیے دعا کی ۔

Kahuta; Raja Ayaz Janjua of village Moawara has been appointed SHO Police Pind Dadan Khan in Jhelum, Local social and political leaders along with villagers from Moawara have congratulted Raja Ayaz Janjua.


گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کینتھل میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

Annual prize ceremony held at boys primary school in village Kainthal

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کینتھل میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات ۔سکول کے بچوں نے رنگا رنگ کے پروگرام پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔سکول ہذا کے طلبا و طالبات نے تقاریر ، ملی نغمیں ،ٹیبلو، جمناسٹک شو اور دیگر رنگ رنگ کے شو کیے جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا ۔گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کینتھل کے ہیڈ ماسٹر راجہ تیمور اختر اور دیگر اساتذہ کرام کی کوششوں کاوشوں کو سراہا ۔راجہ شاہین آف بگہار شریف کی طرف سے ادارے کے لیے 10000روپے نقد دیے ۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کینتھل میں گذشتہ روز ایک تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس فوکل پر سن محکمہ ایجوکیشن کرنل ظفر عباسی، سابق ہیڈ ماسٹر سر ناظم قمر قریشی ، ماسٹر راجہ ندیم انور،طاہر کاشف ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ ، ملک شہزاد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نارہ ،آفتاب ستی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلمنٹری سکول بگہار شریف ،راجہ اشراق صدر پی ٹی یو ،کمپیرنگ کے فرائض میڈم عروسہ نے سر انجام دیے جبکہ سکول کی سالانہ رپورٹ ہیڈ ماسٹر راجہ تیمور اختر نے پیش کی ۔ اپنے خطا ب میں کسی بھی معاشرے کی کامیابی کے لیے تعلیم ایک لازمی جز ہے تعلیم سے ہی انسان میں شعور آتا آج اگر انسان سمند ر کی تہ میں چھپے ہوئے خزانے نکال رہا اور فضا کا سینہ چیر کر چاند تک جا پہنچا ہے تو اس کے پیچھے بھی علم ہے اسی تعلیم و ہنر سے ہی اس نے آج ایسی ایجاد ات کی ہیں جس پر اس کو فخر ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کی سرمایہ کاری بچوں پر خرچ کرنا ہے آج اگر ہم اپنے بچوں پر بہترین خرچ کریں گے تو کل یہی بچے مستقبل میں ملک و قوم کے معمار ثابت ہوں گے اور بچوں پر بہترین سرمایہ کاری ان کو اچھی تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہے بچے ہمارے آنے والے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام کا بڑا ہاتھ ہے اسی لئے دنیا بھر میں استاد کو بہت عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے دنیا بھر میں انہیں قوموں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں جنہوں نے تعلیم کی اہمیت اور استاد کی قدرومنزلت کو سمجھا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button