DailyNewsKahuta

Kahuta; Raja Sagheer Ahmed meets with Raja Imran of Morra Nagriyal and Raja Asad of Samot

نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عمران اور چوہدری اسد کا راجہ صغیر احمدسے ملاقات

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عمران اور چوہدری اسد کا راجہ صغیر احمدسے ملاقات ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔راجہ صغیر احمد عوام کے توقعات پر پورا اتریں گے انشاء اللہ حلقے میں ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی ہو گئی ۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیات راجہ عمران المعروف مینوں آف موہڑہ لنگڑ یال اور چوہدری اسدآف سموٹ نے MPAراجہ صغیر احمدسے ملاقات کی اور ان کو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور حلقے کے لیے ترقیاتی کاموں کے لیے دن رات کوششیں کر نے پر شکر یہ ادا کیا انہوں نے MPAراجہ صغیر احمد آف مٹور کو ٹی ایچ کہوٹہ 100بیڈ کا نیا ہسپتال ،یوسی کنوہا ،لہڑی اور ہوتھلہ کے لیے BHUاور گرلز ہائی سکول کلر سیداں کی بلڈنگ کے لیے ڈرایکٹیو جاری کرانے پر شکر یہ ادا کیا اور انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ انشاء اللہ راجہ صغیر احمد حلقے کی عوام کے تمام مسائل حل کر یں گے انہوں نے الیکشن مہم میں جو حلقے کی عوام سے وعدے کیے تھے انشاء اللہ ایک ایک وعدہ پورا ہو گا ۔


ممتاز سماجی شخصیت مری بروری چوہدری جاوید کو عمرئے کی اداہگی پر, مبارکباد

Ch Javed of Muree Brewery congratulated on his Umrah pilgrim

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ممتاز سماجی شخصیت GMمری بروری چوہدری جاوید کو عمرئے کی اداہگی پرلیگی رہنماء راجہ ندیم احمد چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں کی طرف سے مبارکباد ۔ ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت GMمری بروری چوہدری جاویدگذشتہ روز عمرئے کی اداہگی کے بعد وطن واپس پہنچ آئے ان کو عمرئے کی اداہگی پر مسلم لیگ ن حلقہ PP-7کے رہنماراجہ ندیم احمد چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی اور عمرئے کی اداہگی پر مبارکبا د پیش کی ۔چوہدری جاویدنے اپنے مہمان مسلم لیگ ن حلقہ PP-7کے رہنماراجہ ندیم احمد چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں کو آب زم زم پلایا اور مدینے پاک کی کھجوریں پیش کیں ۔مسلم لیگ ن حلقہ PP-7کے رہنماراجہ ندیم احمد چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں نے اپنے میزبان GMمری بروری چوہدری جاویدکا شکر یہ ادا کیا ۔


طاہر ارشاد ستی اور ان کے والد کو عمرئے کی اداہگی پرپی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان مبارکباد

Tahir Arshad Satti and his father congratulated on Umrah Pilgrim

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
طاہر ارشاد ستی اور ان کے والد کو عمرئے کی اداہگی پرپی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان مبارکباد۔پی ٹی آئی کے رہنماء طاہر ارشاد ستی اپنی فیملی کے ہمراہ گذشتہ روزقبل عمرئے کی اداہگی کے بعد وطن واپس آگے ۔پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان ،صوبیدار نصیر ستی اور دیگر نے پی ٹی آئی رہنماء طاہر ارشاد ستی اور ان کے والد کوان کی رہائش گاہ جاکر ملاقات کی اور ان کو عمرئے کی اداہگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ۔طاہر ارشاد ستی نے اپنے مہمانوں پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان ،صوبیدار نصیر ستی کوآب زم زم پلایا اور مدینے پاک کی کھجوریں پیش کیں۔ راجہ وحید احمد خان اور صوبیدار نصیر ستی نے اپنے میز بان طاہر ارشاد ستی اور ان کے والدکا شکر یہ ادا کیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button