یوم پاکستان کے سلسلہ میں 22مارچ اسلام پورہ جبر کے مقام پر ایک شاندار کبڈی میچ منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستان بھر سے کبڈی کے انٹرنیشنل کھلاڑی حصہ لیں گئے کبڈی میچ میں ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ،ایم پی اے چوہدری ساجد،راجہ ناصر خان ،راجہ حامد علی خان،چیئرمین راجہ جمشید احمد کیانی ،وائس چےئرمین ملک طارق محمود،چےئرمین بلدیہ گوجرخان الحاج شاہد صراف ،سٹی کونسلر شہزادہ خان ،راجہ یوسف آف پلینہ و دیگر مہمانان خصوصی کبڈی میچ میں شامل ہوں گئے کبڈی آرگنائزر،چوہدری ظفر پگاڑا،طارق محمود طاری فخرے پوٹھوہار،راجہ وادی حسین بلیام ،لالہ جاوید بھٹی منجھوٹہ ،راجہ حنیف سدھن اور حاجی شیراز نے اپنے مشترکی بیان میں کہا ہے کہ علاقے کے عوام کو عرصے کے بعد ایک شاندار کبڈی میچ دیکھنے کوملے گا چوہدری ظفر پگاڑا نے کہا ہے کہ اس شاندار کبڈی میچ میں پاکستان انٹر نیشنل ٹیم کے علاوہ واپڈا ،پولیس ،پاکستان آرمی کے بہترین کھلاڑی حصہ لیں گئے ایک ٹیم ماسٹر تاج کلر سیداں دوسری ٹیم ممتاز ندیم پنجگراں کی ہوگی ۔
سید آصف محمود شاہ نقیبی سابق انچارج کلاس فور ملازمین تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوہدری ظفر پگاڑا کو کامیاب کبڈی میچ کرانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں چوہدری ظفر پگاڑا نے اہلیان اسلام پورہ جبر کے غیور عوام کے لیے صحتمندانہ پروگرام کا انعقا دکر کے عوام کے دل جیت لیے ایسے پروگراموں کا آغاز خوش آئندہ ہے دیار غیر میں بیٹھ کر اپنے وطن اپنے عوام کے لیے کچھ کرنا یہ ان کا اپنے وطن اور علاقے کے ساتھ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے چوہدری ظفر پگاڑا ہر میدان سجا لیتے ہیں چاہیے سیاسی و یا کھیلوں کے پروگرام ہوں انہوں نے کہا کہ یہ ایک مثبت سرگرمی ہے اس سے صحت مند معاشرہ پروان چڑھتا ہے ایسے پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں سیاست سے پاک کھیل کے پروگراموں سے واقعی ہی ٹینلٹ نکھر کر سامنے آتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چوہدری ظفر پگاڑا ،فخرے پوٹھوہار ملک طارق طاری ،راجہ وادی ،چوہدری افسر چےئرمین بلدیہ شاہد صراف سمیت تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
Gujar Khan; Kabbadi match is to be held on 22nd March to celebrate Pakistan day in Islam purra jabber, International Kabbadi players are to participate in the match.
پاکستان پوسٹ آفس کی پھرتیاں ،مورخہ6فروری پنجاب یونیورسٹی لاہور سے کی گئی رجسٹری کا کوئی تاحال سراغ نہ مل سکا
Pakistan post office criticised after failing deliver parcel
پاکستان پوسٹ آفس کی پھرتیاں ،مورخہ6فروری پنجاب یونیورسٹی لاہور سے کی گئی رجسٹری کا کوئی تاحال سراغ نہ مل سکا ،پاکستان پوسٹ آفس نظام میں بہتری کے دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے ڈیڈھ ماہ گزرنے کے باوجود بی ایس کا رزلٹ کارڈ طالبہ کو نہ مل سکا تحریک منہاج القرآن اسلام پورہ جبر کے رہنماء شیخ عبدالقدوس نے بتایا ہے کہ میری بیٹی کا بی ایس کا رزلٹ جو مورخہ6فروری کو پنجاب یونیورسٹی لاہور سے رجسٹری ہوا جو تاحال نہ مل سکا متعلقہ بلیام پنڈوری پوسٹ آفس کا عملہ صرف جمع منفی سے کام لینے لگا انہوں نے متعلقہ اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہے کہ محکمہ پوسٹ آفس کے اہلکاروں کی اس لاپرواہی کا سخت نوٹس لیں ۔
مندہال موہڑہ گوجراں اختشام الحق کے والد ممتاز تاجر بزرگ شخصیت صوفی بشیر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
Sufi Bashir passed away in Mandhal, Morra Gujran
مندہال موہڑہ گوجراں اختشام الحق کے والد ممتاز تاجر بزرگ شخصیت صوفی بشیر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے دن تین بجے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان مندہال میں سپردخاک کرد یا گیا جبکہ نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر لوگوں نے شرکت کی ۔
ڈہوک پیم کامران بٹ کے بھائی نوجوان ڈرائیور عمران بٹ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Driver Kamran Butt of Dhok Peem passed away
ڈہوک پیم کامران بٹ کے بھائی نوجوان ڈرائیور عمران بٹ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے شام ساڑھے سات بجے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان ڈہوک پیم میں سپردخاک کرد یا گیا جبکہ نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی کاروباری اور ڈرائیور طبقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔