AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Annual prize ceremony function held at Moon rising public school, Faiz pur shareef

مون رائزنگ پبلک سکول فیض پورشریف میں سالانہ امتحان کے نتائج وتقریب تقسیم انعامات

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات چودھری عظیم بخش نے کہاہے کہ نئی نسل کی کماحقہ تعلیم تربیت کی ذمہ داری صرف اساتذہ کی نہیں بلکہ والدین کی بھی ذمہ داری ہے ہمیں سارابوجھ استاد پرنہیں ڈ الناچاہیے بچے کوایک چمکتاہواستاراکیسے بناناہے یہ اساتذہ اوروالدین کی ذمہ داری ہے مجھے خوشی ہوگی کہ ادارے سے تعلیم حاصل کرنے والے بچے ڈاکٹربنیں انجینئربنیں سیاستدان بنیں کچھ بھی بنیں اپنے ادارے اساتذہ والدین اورعلاقہ کانام روشن کریں انہوں نے ان خیالات کااظہارمون رائزنگ پبلک سکول فیض پورشریف میں سالانہ امتحان کے نتائج وتقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب کی صدارت ادارے کے پرنسپل محمدرمضان نے کی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کلام پاک کے بعدہدیہ نعت بحضور سرورکائنات ﷺ پیش کیاگیانمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کیے مہمان خصوصی چودھری عظیم بخش صدر تقریب چودھری محمدرمضان علی اصغرسابق کونسلروشریف ناٹنگھم برطانیہ علامہ محمدمعروف ممتاز عطاری را جہ ذوالفقارعلی معظم علی چوہدری حاجی شان علی (ر) بینک منیجرراجہ حمیداللہ خان عرف راجہ بابو چودھری ندیم سیرت چوہدری محسن نذر راجہ مظہراقبال سمیت دیگرشخصیات نے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کیے نظامت کے فرائض ادارے کے پرنسپل محمدرمضان اورمحمدعون نے انجام دیے طلبہ وطالبات نے مختلف رنگارنگ پروگرام پیش کیے جن میں ترانے ملی نغمے ٹیبلوخاکے شامل تھے طلبہ طالبات نے دلچسپ تقریریں بھی کیں شرکاء تقریب نے طلبہ وطالبات کوامتحان میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے اورتقریب میں شاندارپرفارمنس پرمبارک باداورخراج تحسین پیش کیاادارے کی اعلی کارکردگی پرپرنسپل سٹاف اورطلبہ وطالبات کومبارک بادپیش کی چودھری عظم بخش نے کہاکہ فیض پورشریف میں آزادکشمیر کی معروف دینی درسگاہ اورمشائخ عظام کے مزارت مقدسہ ہیں مجھے آستانہ فیض پورشریف سے بڑی عقیدت اورلگاؤ ہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button