راولپنڈی ,ثاقب نذیرکوسینٹرل جیل اڈیالہ کاسپرنٹنڈنٹ تعینات کردیاگیا۔ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے گر یڈ18کے ایڈیشنل انسپکٹرجنرل (ایسٹیبلشمنٹ ) انسپکٹوریٹ آف پریژنزپنجاب ثاقب نذیرکواڈیالہ جیل کاسپرنٹنڈنٹ اورجب کہ اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ محمداکرم کوڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹواڈیالہ جیل مقررکرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ، وہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ کے کام کی نگرانی بھی کریں گے۔یادرہے کہ ہفتہ کورات گئے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کواوایس ڈی بناکرآئی جی جیل خانہ جات آفس لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔