DailyNewsKahuta

Kahuta; Terrorist attack in New Zealand deplored

نیوزی لینڈ واقع سے دل خون کے آنسو رہا ہے ۔نسل پر ستی ہو یا فرقہ پرستی انسانیت کے لیے خطرہ ہے

سانحہ نیوزی لینڈ کے حوالے سے راجہ محمد شکیل کیانی ، بریسٹر ظفر چوہدری ، راجہ ذاکر جنجوعہ ، راجہ عمران وحید ، حامد ممتاز جنجوعہ اور تصدق جنجوعہ اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ واقع سے دل خون کے آنسو رہا ہے ۔نسل پر ستی ہو یا فرقہ پرستی انسانیت کے لیے خطرہ ہے ۔تمام اسلامی ممالک اس سلسلے میں مشتر کہ اجلاس بھلا کر مذمتی قرارداد پیش کر یں اور حکومت کو باور کراہیں کہ ایسا واقع ہم آئندبرداشت نہیں کر یں گے ۔ ان خیالا ت کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات “فرزند پوٹھوار” راجہ محمد شکیل کیانی ،پی پی پی کے بزرگ رہنماء بریسٹر ظفر چوہدری ،چیئرمین جنجوعہ ینگ فنڈویشن بگلہ راجگان راجہ ذاکر جنجوعہ ،معروف سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں، نوجوان سیاسی شخصیت حامد ممتاز جنجوعہ اورنوجوان سیاسی شخصیت تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ اسلام ایک پر امن مذہب ہے اور امن کا درس دیتا ہے اسلام کسی پر ظلم زیادتی کا ناں تو حکم دیتا ہے اور ناں ہی کسی پر ظلم بر داشت کر تا ہے۔مسلمانوں اور مساجد پر کھلم کھلا ایسے حملے کھلی دہشت گر دی ہے انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کے سر براہوں کو چاہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر اس عمل کے خلاف سخت کاروائی کریں اگر آج مسلمان خاموش رہے اور اپنے ان مسلمان بھاہیوں کے حق میں ناں بولے تو ایسے حملے روز ہوں گے انہوں نے کہا کہ خدا نخواستہ اگر ایسا واقع ہمارے ملک میں پیش آتا تو تمام غیر اسلام ممالک اگھٹے ہو کر بھر پور احتجاج کرتے اس لیے پاکستانی حکومت کو بھی چاہے کہ وہ اس معاملے میں اپنا کر دار کر یں اور تمام اسلامی ممالک اگھٹے ہو کر ان کے خلاف احتجاج کر یں ۔


یوسی دوبیرن کلاں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز

Tree plantation campaign starts at girls high school, Doberan Kallam

گرین اینڈ کلین پنجاب کے تحت مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ ندیم احمد چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔حکومت پنجاب کی ہدائت پر پنجاب بھر میں شجر کاری ، صفائی کے حوالے سے یوسیزلیول پر پروگرام کیے جارہے ہیں اسی سلسلے میں گذشتہ روز قبل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں میں مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ ندیم احمد چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں نے پواد لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس موقع پر انہوں نے نمائندے سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ در خت ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں درخت انسان کو آکسیجن مہیاکر تا ہے جس کے ذریعے انسان سانس لیتا ہے انہی در ختوں کی وجہ سے ماحول میں خوبصورتی ہوتی ہے اور یہ آلودگی کو کم کر نے میں بھی اپنا اہم کر دار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ درخت ایک جاندار ہے اور یہ بھی اپنے مالک کی تسبیح کر تا ہے حکومت جنگلات کی کٹائی اور جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لیے ایک موثر اورجامع پر وگرام بنا ہیں تاکہ ہمارے جنگلات بچ سکیں اور ہم آنے والی نسلیں بھی ان سے مسعفید ہو سکیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button