DailyNewsKallar Syedan

Sakot; Dua e Chelum observed for late Ch Hamayoun Farooq of Dubai in Dhok Bhathe

چیرمین راجہ ندیم احمد کے بہنوئی چوہدری ہمایوں فاروق کی دعائے چہلم

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کے بہنوئی، سابق وائس چیرمین چوہدری عبدالفاروق کے صاحبزادے اور چوہدری نصرت اقبال کے بھتیجے چوہدری ہمایوں فاروق کی دعائے چہلم کی تقریب گزشتہ روز انکی رہائش گاہ ڈھوک بھٹھی سکوٹ میں منعقد ہو ئی۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ مزمل الدین عتیق نے حاصل کی۔ معروف عالم دین مولانا محمد قبال قریشی نے خطاب کر تے ہو ئے صدقہ جا ریہ کے موضو ع پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں دوسروں کے علاوہ چیرمین مسلم لیگ(ن) سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق، سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص، سابق صو بائی وزیر چوہدری محمد ریاض، محمد ظریف راجا، چیرمین پرویز قادری،چیرمین صفدرکیانی، چیرمین چوہدری شفقت محمود، چیرمین راجہ فیاض، چیرمین عامر مظہر، وائس چیرمین ٹھیکیدار راجہ محمد بشارت ، وائس چیرمین سردار آصف، جاوید کیانی، سمیت کثیر تعداد سیاسی وسماجی شخصیات ، صحافیوں، معززین علاقہ سمیت کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آخرمیں معروف عالم دین مولانا محمد اقبال قریشی نے مرحوم کی بخشش کی خصوصی دعاکی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button