DailyNews

Rawalpindi; Khanna interchange construction completed and opened to the traffic police

کھنہ انٹر چینج کی تعمیر مکمل، تمام لوپس ٹریفک کیلئے کھول دیے گئے

 سی ڈی اے نے 2ارب 10کروڑ لاگت سے ایکسپریس وے پر زیر تعمیر کھنہ انٹر چینج کی تعمیر مکمل کر کے تمام لوپس ٹریفک کیلئے کھول دیئے۔ کھنہ پل پر چڑھنے کیلئے جو لوپ بنایا گیا ہے اس کیلئے ایکسپریس وے کو کشادہ کرنے کا کام اسلام آباد پولیس کے عدم تعاون کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔ گرین بیلٹ میں پولیس اسٹیشن کھنہ کی عمارت کے دو کمرے ایکسپریس وے کشادگی کی زد میں آ گئے ہیں۔ پولیس اسٹیشن کی عمارت بغیر اجازت اور نقشہ منظور کرائے بغیر تعمیر کی گئی ہے۔ سی ڈی اے کے نوٹس کے باوجود پولیس نے زمین کا قبضہ نہیں دیا لہٰذا وزیراعظم اور چیف جسٹس کو پولیس کو بھی قانون کی پاسداری کا پابند بنانا چاہئے۔ کھنہ انٹر چینج کے ساتھ ہی خوبصورت پل بھی شہریوں کیلئے کھول دیا گیاہے۔حکام نے شہر یوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لوپس پر پیدل نہ چلیں کیونکہ لوپس گاڑیوں کیلئے بنا ئے گئے ہیں ان پر پیدل چلنے سے ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔ پیدل چلنے کیلئے پیڈیسٹیر ین برج استعمال کریں ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button