مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ذوالفقار ستی اور جلیل ستی کے زیر اہتمام کہوٹہ کر کٹ میلہ اختتام پزید ہو گیا۔جلیل ستی الیون نے فائنل اپنے نام کر لیا ۔فائنل میچ میں MPAراجہ صغیر احمدصوبائی سیکرٹری جیل خانہ جات سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے قریب گلہ کے مقام پر ذوالفقار علی ستی اور جلیل ستی کے زیر اہتمام کہوٹہ کر کٹ میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مردان ، گجرانوالہ ، چکوال ،اٹک ،گوجر خان،راولپنڈی اور دیگر علاقوں سے36ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جلیل ستی الیون اور اسلام آباد الیون میں کھیلا گیامیچ کے فائنل میں مہمان خصوصی MPAراجہ صغیر احمدصوبائی سیکرٹری جیل خانہ جات، مسلم لیگ ن کہوٹہ کے سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ، چیئرمین یونین کونسل پنجاڑماسٹر ظہور عباسی ،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی،پٹواری راجہ عبرت اقبال ،ملک شاہد محمود اعوان اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔جیتنے والی ٹیم کے کپتان جلیل ستی کو 50ہزار روپے نقد اور ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو20ہزار روپے نقد اور ٹرافی انعام دیا گیا ۔
Kahuta; Cricket mela was held in Kahuta, the event was organised by Zulfiqar Satti and Jalil Satti, The Cricket mela event was won by Jalil Satti eleven who defeated Islamabad eleven.
کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت حکومت پنجاب کی خصوصی ہدائت پر یوسی ہوتھلہ میں 18سے23مارچ2019کو ہفتہ صفائی افتتاح ہو گیا
Clean and green Punjab programme starts today in Hothla
کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت حکومت پنجاب کی خصوصی ہدائت پر یوسی ہوتھلہ میں 18سے23مارچ2019کو ہفتہ صفائی افتتاح ہو گیا ۔چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم، سیکرٹر ی یوسی ہوتھلہ امجد حسین ، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہوتھلہ احسان الحق ، سابق نائب یوسی ہوتھلہ عابد کیانی نے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت پہلے پودے لگائے اس کے بعد کلین پروگرام کے تحت ہاتھ دھوے گے اور اس کے بعد عوام میں شعور آگائی کے سلسلے میں واک بھی کیا گیا ۔میڈیا اور معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے پیارے ملک کو صاف ستھرا رکھیں اور ماحول کی آلودگی سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگاہیں انہوں نے کہا اس سلسلے میں ہمیں زیادہ تکلیف کر نے کی بھی ضرورت نہیں ہم جتنے افراد گھر میں ہیں ہر فرد اپنے حصے کا پودا لگائے اور اس کی دیکھ بھال کر ئے انشاء اللہ ہمارا پیارا ملک بھی سر سبز ہو جا ئے گا ۔ چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہراپنے دست مبارک سے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور اس سلسلے میں انہوں نے 250پودے بھی اپنی طرف سے تقسیم کیے ۔
نیوزی لینڈ کی مساجد پرحملوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں,پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان
Terrorist attack in New Zealand deplored
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ نیوزی لینڈ کی مساجد پرحملوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔مسلمانوں اور مساجد پر ایسے حملے بڑھی منظم سازش ہے پاکستان اور تمام اسلامی ممالک اس پر سخت ایکشن لیتے ہوئے نیوزی لینڈ کی حکومت سے پر زو مطالبہ کر یں کہ اس دہشت گردی میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دیں ۔50سے زاہد مسلمانوں پر سر عام گولیاں چلانااصل دہشت گردی ہے ہم اس دلخراش واقع کی پرزو الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اسلام ایک پر امن مذہب ہے اور امن کا درس دیتا ہے اسلام کسی پر ظلم زیادتی کا ناں تو حکم دیتا ہے اور ناں ہی کسی پر ظلم بر داشت کر تا ہے۔مسلمانوں اور مساجد پر کھلم کھلا ایسے حملے کھلی دہشت گر دی ہے انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کے سر براہوں کو چاہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر اس عمل کے خلاف سخت کاروائی کریں اگر آج مسلمان خاموش رہے اور اپنے ان مسلمان بھاہیوں کے حق میں ناں بولے تو ایسے حملے روز ہوں گے انہوں نے کہا کہ خدا نخواستہ اگر ایسا واقع ہمارے ملک میں پیش آتا تو تمام غیر اسلام ممالک اگھٹے ہو کر بھر پور احتجاج کرتے اس لیے پاکستانی حکومت کو بھی چاہے کہ وہ اس معاملے میں اپنا کر دار کر یں اور تمام اسلامی ممالک اگھٹے ہو کر ان کے خلاف احتجاج کر یں ۔