AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Union of journalist to hold elections in all districts of AJK

جموں کشمیر یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر راجہ نثارحمد خا ن نے آ زاد کشمیر کے تمام اضلاع میں یونین کے الیکشن کرانے کا آغاز

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آ زاد جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر راجہ نثاراحمد خا ن کا تنظیمی دورہ ڈڈیال چکسواری اسلام گڑھ اور میرپور میں یونین کے ممبران سے مشاورت کی اور آ ئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جس کے تحت پہلے مرحلے میں ضلع میرپور کے الیکشن کر ائے جا ئیں گے تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر راجہ نثارحمد خا ن نے آ زاد کشمیر کے تمام اضلاع میں یونین کے الیکشن کرانے کا آغاز کر دیا جس میں ڈڈیال پر یس کلب کے صدر ڈاکٹرمحمد اسحاق کی قیادت میں 14ممبران چکسواری پریس کلب کے صدر حاجی محمد ادریس کی قیادت میں 13ممبران چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے صدر ذوالفقار رفیق بجاڑوی کی قیادت میں 13ممبران نے راجہ نثار احمد خا ن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہو ئے یونین کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے مختلف تجاویز دی میرپور پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہا ؤس میں ممبران سے خطاب کرتے ہو ئے راجہ نثار احمد خا ن نے کہاکہ آزاد جموں کشمیر یونین آف جرنلسٹس بیس کیمپ کی صحافی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے گزشتہ پانچ دائیوں سے کا م کررہی ہے ہمیں فخر ہے کہ جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس نے بلا تخصیص صحافیوں کے مسائل حل کئے ہیں اس سے قبل انہو ں نے یونین کے سیکرٹری جنرل ممتاز خا کسار کو عمراہ کی سعادت حاصل کرنے پر ان کے گھر بن خرماں میں جا کر مبارک باد دی بعد ازاں مرکزی صدر راجہ نثار احمد خا ن سینئر نائب صدر مر زا محمد نذیر سیکرٹر ی جنرل ممتاز خاکسار سردار عبدالرحمان سردار شاہد صادق آصف رٹھوئی صغیر احمد بھٹی مر زا شاہد جرال مرزا افتخار احمد جمیل مغل واجد حسین اور دیگر نے میرپور کے سینئر صحافی ندیم احمد صدیقی کی وفات پر ان کے گھر کھمبال میں جا کر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا ئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ۔ 


چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ چودھری رخسار ایوب نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں پیش آنے والے سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے دہشتگردوں نے پندراں بیس منٹ تک جس بے دردی سے مسلمانو ں کو شہید کیا ہے اس وقت نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی اداروں کو کیوں نہیں پتہ چل سکا دہشتگرد ایک فلمی پارٹ کی طرح گن لہراتے رہے کیا پولیس کو گولیوں کی آ واز بھی سنائی نہیں دی ان خیالات کااظہار انہو ں نے میڈیا نما ئندگان سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا صرف اسلام دشمنی کو پروان چڑھا کر مسلمانوں کو دہشتگرد کہنا مذاہب کے درمیان نفرتیں پیدا کرنا نئی نسل کیلئے درست نہیں انہو ں نے کہا کہ اسلامی معاشرہ امن کا خواں ہے جو خود بھی امن سے رہنا چاہتا ہے اور دوسروں کو بھی امن اور سلامتی سے رہنے کا درس دیتا ہے۔


چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ نمبردو چکسواری اسلام گڑھ کے سیکرٹری جنرل نمبر دار محمد شفیق نے کہاکہ نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کی دو مساجد میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے وقت اندھا دھند فائرنگ کرکے پچاس سے زائد مسلمانوں کو قتل کرنا دہشتگردوں کا پہلے سے منصوبہ تھا دہشتگر د اپنی کار میں اسلحہ لے کر گھومتے رہے سیکیورٹی اداروں کو کیوں پتہ چل سکا یہ نیوزی لینڈ کی حکومت پر ایک سوالیہ نشان ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا اس موقع پر مر زا افتخار احمد اور محمد ارسلان بھی موجود تھے انہو ں نے کہاکہ محدود وسائل کے باوجود جس طرح پاکستان کی بہادر افواج اور چوکس سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردی پر قابو پایا ہے ہم کو افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں پرجتنا فخر کرنا چایئے کم ہے ۔

چکسواری(حافظ شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ممتاز روحانی پیشواء حضرت مولاناپیرمحمدعتیق الرحمن رحمتہ اللہ علیہ کاپہلاسالانہ عرس مبار ک آستانہ عالیہ فیض پورشریف میں18 مارچ پیرکے روز منعقدہوگاعرس مبارک کاآغاز دن 12بجے ہوگااورنماز عصرتک جاری رہے گاعرس کے اجتماع کی صدارت عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف کریں گے اور خصوصی خطاب فرمائیں گے عرس مبارک میں اندرون وبیرون ملک سے عقیدت مندبڑی تعدادمیں شرکت کریں گے 

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے جسٹں راجہ شیراز کیانی نے سابق چےئرمین بلدیہ چوہدری طالب حسین اور سابق صدر انجمن تاجران ڈڈیال عبدالغفور چوہدری کے بھانجے چوہدری طفیل کی اچانک وفات پر فاتحہ خوانی کی بعد ازانہوں نے رٹہ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پر وفیسر محمد بشیر کے والد محترم کے انتقال پر اور سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بوائے چوہدری شبیر آف ڈینگل سے بھی ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر بھی ان سے اظہار افسوس کیا 


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
گورنمنٹ بوائے ڈگری کالج ڈڈیال کے سابق پرنسپل چوہدری شبیر آف کی یونین کونسل رٹہ کی ولدہ محترمہ گزشتہ روز انتقال کر گئی نمازجنازہ میں ڈڈیال ،ڈینگل ،کھٹاڑ ،دلاؤر خان ڈڈیال سٹی ،سے بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی نمازجنازہ میں سابق ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر خواجہ محمد الیاس آف سہالیہ جبکہ صدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق،چغتائی برادری کے سر کردہ راہنما عبدالغفور چغتائی ،مشتاق چغتائی پرفیسر ریٹائرڈ عبدالروف چغتائی ،پروفیسر سابق پرنسپل چوہدری اصغر علی کے علاوہ علاقہ بھر سے بڑی تعدادمیں اس موقع پر آزاد حکومت کے وزیر زراعت چوہدری محمد مسعود خالد سابق ڈایکٹر جنرل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی آزاد کشمیر صدر معلم محمد صدیق چغتائی تعلمی کمیٹی ڈڈیال سب ڈوثرن کے سابق صدر چوہدری اختر حسین ،حاجی ممتاز حسین ایڈووکیٹ کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی چوہدری شبیر سے ان کی ولدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا 


ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
آزاد کشمیر قانوں سازاسمبلی کے بانی ممبر اسمبلی سردار فتح محمدکریلوی کا شمار آزاد خطہ کے عظیم راہنماؤں میں ہو تا ہے تحریک آزادی کشمیرکو نئے خطوط پر استوار کرنے میں ان کا اہم کردار رہا ڈوگرہ حکومت کے خلاف انہوں نے اعلان بغاوت بلند کرتے ہو ئے ڈوگرہ حکومت کو للکر مار مالیہ دنیا بند کر دیا تھا جس کے بعد مہار راجہ کی حکومت کو اس کشمیری قائدنے مسلمانوں کے خلاف جو مظالم ڈھائے جارہے تھے بند ے کرنا پڑے آج ان کی 31ویں برسی کے موقع پر ڈڈیال پر کلب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مشتاق چغتائی کے زیر اہتمام ڈڈیال سٹی میں منعقد دعائیہ تقریب کا عنقائد کیا گیا صدرپریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاقنے اپنے خطاب میں غازی کشمیر سردار فتح محمد کریلوی کی جلائی ہو ئی شمع کاثمر ہے ان قومی اور عسکری خدمات وادی کشمیر کے اور اس پار میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گئیں مرحوم ڈوگرہ کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تو مہار اجہ کی وحشی فوج نے وادی منگ سے کشمیری لڑکیوں کو اغواکر کے سرنیگر لے گئے تو غازی کشمیر سردار فتح محمد کریلوی ڈوگر ہ حکومت سے ہماری ان کشمیر ی مجاہد کو جلد واپس کر دیا لیکن انہوں نے ان کو شہدکردیا ان کی قبریں آج بھی سرنیگر قبرستان میں یوٹی اور روشنائی کے نام سے مودہ ہیں ان کے بعد کریلوی خاندان سپوت سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کی وادی کشمیر کے لئے جو خدمات ہیں اس سے آزاد خطہ ترقی کی راہوں پر گامزں ہو اآج بھی ڈڈیال کی دھرتی کے عوام کے کاموں کو یاد کرتی اور سلام پیش کرتی ہے  

Show More

Related Articles

Back to top button