DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Islamabad police issue traffic plan for 23rd March Pakistan day celebrations

راولپنڈی 23مارچ کویوم پاکستان کی پریڈ کی تقریب کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی  23مارچ کویوم پاکستان کی پریڈ کی تقریب کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا 17، 21 ,19اور23مارچ کو اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ رات 12بجے سے دن 2بجے تک بند ہو گا، شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے۔پریڈ میں آنے والے شہری اپنا قومی شناختی کارڈ ضرور ہمراہ لائیں،کیمرہ،موبائل فون، ہینڈ بیگ اور کھانے پینے کی اشیاء ہرگز ساتھ نہ لائیں،مشکوک افراد یا اشیاء کی اطلاع 1135،یا اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن1915پردیں،انتطامیہ کی طرف سے جاری کردہ سٹیکر کار کے فرنٹ شیشے پر چسپاں کریں ،موسم کی خرابی کے متعلق ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر عوام کو مطلع کر دیا جائے گا ۔یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایس پی 2ڈی ایس پیز اور22انسپکٹرز سمیت 600افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ٹریفک پولیس نے23مارچ پریڈ کی تقریب کے لئے خصوصی جامع ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے ٹریفک پلان کے مطابق اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ 17 21,19اور23مارچ کی رات 12بجے سے دن 2بجے تک بند ہو گا،لاہور سے آنے والی چھوٹی ٹریفک روات ٹی کراس سے راولپنڈی صدر روڈ سے ہوتی ہوئی پشاورجی ٹی روڈ اور موٹر وے پر جا سکے گی۔ ائیر پورٹ راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک ایکسپریس وے سے ہوتی ہوئی کھنہ پل سے اوپر
مڑتے ہوئے لہتراڑ روڈ استعمال کرتے ہوئے کیپٹن نعیم طفیل شہید چوک ( ترامڑی چوک) سے بائیں مڑتے ہوئے اور پارک روڈ سے ہوتی ہوئی راول ڈیم چوک سے مری روڈ استعمال کرکے اسلام آبادکے جی سیکٹر ز اور کشمیر ہائی وے پر جا سکے گی جبکہ کشمیر چوک سے مڑتے ہوئے بہارہ کہو اور مری بھی جا سکتی ہے۔ اسلام آباد ائیر پورٹ اور لاہور جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو استعمال کرتے ہوئے مری روڈ راولپنڈی سے راول روڈ استعمال کرتے ہوئے کورال فلائی اوور دائیں ٹرن کرے گی موٹر وے سے آنے والی ٹریفک کشمیر ہائی وے استعمال کرتے ہوئے آبپارہ ،بہارہ کہو اور مری جا سکتی ہے۔فیض آباد تمام قسم کی چھوٹی اور بڑی ٹریفک کے لئے بند رہے گا،چھوٹی ٹریفک ,21,19,17،23مارچ کو صبح 5بجے تا 2بجے دن تک بند رہیگی، ایکسپریس وے کھنہ پل سے لیکر فیض آباد تک چھوٹی ٹریفک بھی 5بجے صبح تا دن2بجے بند رہے گی،(ماسوائے ان تمام افراد کے جن کے پاس اجازت نامہ ہو)فیصل ایونیو زیرو پوائنٹ سے لے کر فیض آباد تک چھوٹی ٹریفک بھی ان چا روز میں 5بجے صبح تا دن2بجے بند رہے گی، (ماسوائے ان تمام افراد کے جن کے پاس اجازت نامہ ہو)مری روڈراول ڈیم چوک سے لے کر فیض آباد تک چھوٹی ٹریفک بھی 5بجے صبح تا دن2بجے تک بند رہے گی،(ماسوائے ان تما م افراد کے جن کے پاس اجازت نامہ ہو)پریڈ میں آنے والے مہمانوں کی سہولت کے لئے مختلف رنگوں میں دعوتی کارڈ جاری کئے گئے ہیں جو راستہ، پارکنگ کی جگہ ، اور بیٹھنے کی جگہ ظاہر کرتے ہیں مثال کے طور پر اگر آپ کو لال رنگ کا دعوت نامہ موصول ہو اہے تو آپ لال رنگ کی روٹ مارکنگ اور لال رنگ کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کر کے اسی رنگ والی جگہ پر بیٹھیں ، پر یڈ گراؤنڈ کے اطراف میں فیض آباد ،اسلام آبا د ایکسپریس وے، ،شکر پڑیاں فلائی اوور(گارڈن فلائی اوور) ،زیرو پوائنٹ،کشمیر ہائی وے،ڈھوکری چوک،راول ڈیم چوک ،مری روڈ ،آئی جے پی روڈ،تمام شرکاء اپنے کارڈ کلر کے مطابق مقرر کردہ روٹ استعمال کریں، جو لوگ مری روڈ راولپنڈی سے آنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ فیض آباد فلائی اوور استعمال کرکے اسلام آباد ایکسپریس وے شکر پڑیاں فلائی اوور کے بعد نمائش روڈپرپہنچیں گے وہاں سے شکر پڑیاں فلائی اوور سے عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر 1کو استعمال کرکے اپنی کار پاکنگ کی طرف داخل ہوں گے،جو لوگ اسلام آباد سے آنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور سبز رنگ اور کالے رنگ کا جاری شدہ کارڈ حاصل کردہ ہیں وہ اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف شکر پڑیاں فلائی اوورکراس کر کے عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر 1جو اسلام آباد ایکسپریس وے پر بنایا گیا ہے سے اپنی کار پارکنگ کی طرف آئیں گے،مختلف رنگوں کے سائن بورڈز اور فوجی افسران آپ کو اپنی کا رپارکنگ کی طرف رہنمائی کریں گے،جو لوگ راولپنڈی ،جہلم اور منگلا سے براستہ اسلام آباد ایکسپریس وے آئیں گے وہ فیض آباد انڈر پاس سے گزر کر شکر پڑیاں فلائی اوور سے پریڈ گراؤنڈ کی طرف یو ٹرن لیکر عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر 1جو اسلام آباد ایکسپریس وے پر بنایا گیا ہے سے آئیں گے عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر1آپ کو اپنی کار پارکنگ کی طرف لے جائے گا۔زرد اور لال رنگ: وہ شرکاء جن کے پاس زرد اور لال رنگ کے دعوت نامے ہیں وہ وہی راستہ استعمال کریں گے جو سبز نمبر 1اور کالے رنگ کے کارڈز رکھنے والے استعمال کریں گے لیکن وہ لوگ عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر2جو اسلام آباد ہائی وے پر بنایا گیا ہے سے پریڈ ایونیو میں داخل ہوں گے۔نیلا ،لال نمبر2،سبز نمبر2اور میرون رنگ والا راستہ،وہ شرکاء جو نیلا لال نمبر 2سبز نمبر2اور میرون رنگ کے دعوت نامے رکھتے ہیں وہ وہی راستہ استعمال کریں جو سبز نمبر 1اور کالے رنگ کے راستے کے لئے مختص ہے لیکن ایسے لوگ عارضی راستہ برائے داخلہ نمبر 3 جو کہ ایکسپریس وے پر بنایا گیا ہے سے پریڈ ایونیو میں داخل ہوں گے،ہیوی ٹریفک جو روات سے آئے گی و ہ مال روڈ ،روات ٹی کراس جہلم روڈ ،سواں اڈہ،کچہری چوک،پیرودہائی فلائی اوور،گولڑہ موڑ کی طرف موڑ دی جائے گی،عام پبلک ٹرانسپورٹ جو راولپنڈی سے اسلام آباد کی طرف چل رہی ہے،وہ میزائل چوک سے کھنہ پل ،لہتراڑ روڈ ،ترامڑی چوک ،پارک روڈ راول ڈیم چوک کی طرف موڑ دی جائے گی اوروہ دائیں طرف مری روڈ کشمیر ہائی وے کی طرف مڑیں گی،اور کشمیر چوک سے بائیں طرف کشمیر ہائی وے اور اسلام آباد کے لئے مڑیں گی،جنرل پبلک کے لئے ٹرانسپورٹ جو آئی جے پی روڈ سے فیض آباد فلائی اوور سے نائنتھ ایونیو کشمیر ہائی وے پر موڑ دی جائے گی۔ جنرل پبلک کے لئے ٹرانسپورٹ جو راولپنڈی سے آنے والی ہے کو مری روڈ پر سٹیڈیم کی طرف نائنتھ ایونیو تک کشمیر ہائی وے کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک پولیس اور ملٹری سٹاف سے تعاون کریں۔

Rawalpindi: The Islamabad Traffic Police have issued a traffic management plan related to the Pakistan Day parade in the capital on March 23.

According to the police, heavy traffic will be barred from entering the capital from midnight until 2pm today, March 21 and March 23.

Moreover, on the three dates mentioned above, the Faizabad section of Islamabad Expressway will be closed for all kinds of traffic from 2pm to 5pm.

Additionally, on the said dates, the highway sections from Khanna Pul to Faizabad and Zero Point to Faizabad, and Murree Road from Rawal Dam Chowk to Faizabad will be closed for traffic from 2pm-5pm.

Residents and visitors have been advised to take alternative routes.


Flight timings revised as Islamabad airspace closes for days for PAF’s jet rehearsal

The police have said that light traffic coming from Lahore on the GT Road will be diverted towards Rawalpindi from the Rawat T-Chowk and not be allowed to get on the Islamabad highway.

Similarly, the traffic coming to Islamabad from the airport in Rawalpindi will be diverted from Khanna Pul towards Lehtrar Road and Park Road from where they will be able to get on the Kashmir Highway via Rawal Dam Chowk.

For commuters heading towards the airport from Islamabad, the 9th Avenue, Murree Road and Rawal Road will be open. Commuters coming from the motorway will be able to go to Murree via the Kashmir Highway.

A three-day ban, from March 21 and March 23, has also been placed on pillion riding in the city.

A notification, imposing Section 144 in the federal capital, states that there will be a complete ban on pillion riding on the above-mentioned dates, adding that the prohibition does not apply to women, children and the elderly.

On March 12, the timings for flights arriving or departing from Islamabad between until March 23 were revised to enable Pakistan Air Force (PAF) jets to rehearse for the parade.

Pakistan International Airlines (PIA) spokesperson said Islamabad’s airspace will remain closed from 8am to 12:40pm and 2:30pm to 4pm.


Military parade in capital marks Pakistan Day celebrations

Pakistan Day commemorates the passing of Lahore Resolution, under which a separate nation for the Muslims of the British Indian empire demanded by Muslim League was passed on March 23, 1940.

A special feature of last year’s parade was the participation of the People’s Liberation Army of China, Saudi Special Force contingent and Turkish Janissary Military band.

The year before, in 2015, the parade was resumed after a gap of around seven years when it was discontinued owing to the country’s precarious security situation.

 

Show More

Related Articles

Back to top button