DailyNewsGujarKhan

Bewal; Wedding of Raja Atif Ur Rehman (Spain) celebrated in Bewal

راجہ عاطف الرحمن(سپین) کی رسم نکاح آ ج بیول میں ادا ہوئی

بیول (راجہ طارق ایوب )راجہ عزیز الرحمن ساجد ، راجہ آصف محمود(ہالینڈ) کے بھائی راجہ عاطف الرحمن(سپین) کی رسم نکاح آ ج بیول میں ادا ہوئی جس میں ان کے عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی اور ان کو زندگی کے نئے سفر پر مبارک باد پیش کی۔


ایلمنٹری سکول میر گالہ خالصہ میں ہائی کلاسز کے اجراء کی اجازت دی جائے

High classes should be allowed to take place at elementary school, Mirgala Khalsa

ایلمنٹری سکول میر گالہ خالصہ میں ہائی کلاسز کے اجراء کی اجازت دی جائے۔اہلیان علاقہ کا ای ڈی او ایجوکیشن راولپنڈی اور ڈی ای او سے مطالبہ۔اہلیان علاقہ میر گالہ خالصہ نےمحکمہ ایجوکشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کی ایلمنٹری سکول میر گالہ خالصہ کی ہائی کلاسز کےلئےتین کنال زمین عطیہ کی گئی جس پر اب عمارت تعمیر ہو چکی یے اور ہائی کلاسز کا اجراء نہیں ہو سکا ہے اس لئے اہلیان علاقہ پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ میر گالہ سکول میں ہائ کلاسز کے اجراء کی اجازت دی جائے تا کہ علاقہ کے طلبا دور دراز علاقوں کے سکول میں جانے کے بجائے مقامی سکول میں تعلیم حاصل کر سکیں کیونکہ غریب والدین اپنے بچوں کو دور دراز علاقوں کے سکول میں بھیجنے کا اضافی بوجھ برداشت نہیں کر سکتے.

Show More

Related Articles

Back to top button