روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے علاقہ میں مویشی فارم سے 45 لاکھ روپے مالیت کی گائے اور بھینسیں چوری ،مقدمہ درج ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے رہائشی شہزاد قمر نے سی پی او راولپنڈی کو دی جانیوالی تحریری درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے ڈھوک میجر میں واقع مویشی فارم میں 24 بھینسیں اور23 گائے اور بچھڑے رکھے تھے جنکی دیکھ بھال کیلئے محمد انوار ،عبدالغفار ،حق نواز ،اور محمد امجد ساکنائے بدین اور محمد اسلم کو ملازم رکھا تھا تقریباّّ4 ماہ قبل اپنی والدہ کی طبیعت کی خرابی پر خود لاہور چلا گیا جب مورخہ10.02.2019 کو واپس آیا تو فارم پر موجود ملازم محمد اسلم نے بتایا کہ محمد انوار ،حق نواز ،عبدالغفار اور امجد نے سائل کی ملکیتی بھینسیں اور گائے بمعہ بچھڑے چوری کر کے غائب کر دئیے تاہم پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Rawat; A Police case has been registered after 45 Lakh Rps worth of cattle were stolen from Shezad Qamar cattle farm in Dhok Major, Total 24 Buffaloe and 23 cows along with calves were stolen. Police case has been registered against M Anwar, Haq Nawaz, Abdul Ghaffar and Amjad for stealing the cattle.
تعینات ٹرینی اے ایس آئی اور کانسٹیبل نے جرائم پیشہ افرادکو پکڑنے کے بعد لاکھوں روپے کی ڈیل کے بعدبغیر کاروائی چھوڑ دیا
Police officers accused of making deals with arrested criminals and them letting go free
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)محرر تھانہ روات کی ملی بھگت سے فیز8 میں مسلسل تعینات ٹرینی اے ایس آئی اور کانسٹیبل نے جرائم پیشہ افرادکو پکڑنے کے بعد لاکھوں روپے کی ڈیل کے بعدبغیر کاروائی چھوڑ دیا ،کرپٹ اہلکاروں کی روزانہ ایک جگہ پسندیدہ ڈیوٹی منشیات فروشی اور فحاشی کے اڈوں میں اضافہ کا باعث بن گئی جرائم پیشہ افراد کھلے عام دندنانے لگے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی جرائم پیشہ اہلکاروں کے لئے مک مکا سینٹر بن گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ روات کے ٹرینی اے ایس آئی بابر اور کانسٹیبل عامر نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران فیز7 سے منشیات فروش اشفاق نامی کوآدھا کلو چرس سمیت پکڑنے کے بعد 50 ہزار روپے میں ڈیل کر لی جبکہ دوسری کاروائی کے دوران فحاشی کے اڈے سے سرغنہ وکی کے ڈرائیور کو 3 لڑکیوں اور گاڑی سمیت پکڑنے کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار روپے رشوت لیکر بغیر کسی کاروائی کے چھوڑ دیا واضح رہے کہ مذکورہ کرپٹ اہلکار محرر تھانہ روات کی مٹھی گرم کر کے عرصہ دراز سے فیز7 اور فیز8 میں ڈیوٹی لگوا کر لوٹ مار اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی میں مشغول ہیں جنکے خلاف قبل ازیں بھی کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کی تحریری شکایات اعلیٰ افسران کے پاس زیر انکوائری موجود ہیں معززین علاقہ نے آئی جی پنجاب ،آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے محرر سمیت کرپٹ اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی اور انکا ڈیوٹی ریکارڈ چیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔