DailyNewsKallar Syedan

Nala Musalmana; Annual prize ceremony held at high school, Nala Musalmana (See Video)

گورنمنٹ ہائی سکول نلہ مسلماناں میں تقریب تقسیم انعامات،یوم والدین،بچوں کی عمدہ پرفارمنس نے دل جیت لئے

نلہ مسلماناں کلر سیداں،گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ہیڈ ماسٹر راجہ محمد شبیر اور جملہ اسٹاف نے تقریب کو رنگوں سے بھر دیا،سدا بہار ویلفےئر ٹرسٹ کے چےئرمین حاجی چوہدری مبارک حسین یو کے کی جانب سے مستحق اور کامیاب پچاس طالب علموں میں کاپیاں تقسیم کی گئیں،ان کی علم دوستی کو معززین علاقہ نے داد تحسین پیش کیا،سماجی و فلاحی شخصیات کپٹن ریٹائرڈ چوہدری منظور حسین اور پوسٹ ماسٹر راجہ یاسر محمود کی جانب سے نرسری سے لے کر جماعت ہفتم تک طباء و طالبات میں شیلڈ،ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کئے گئے،جو بچوں کی آگئے بڑھنے کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہے،بچوں نے ملی نغموں پر اعلی پر فارم کیا،جو داد کے مستحق ہیں،یاد رہے کہ یہ ہیڈ ماسٹر راجہ محمد شبیر،حاجی چوہدری مبارک حسین یو کے،چےئرمین چوہدری شفقت محمود،راجہ یاسر محمود،سابق ٹیچر راجہ نجابت حسین اور دیگر اہلیان علاقہ کی محبت کا ثمر ہے کہ گورنمنٹ سکول میں اتنی بڑی پُر وقار مگر سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،بچوں کی خوشی دیدنی تھی،تقریب سے سابق ہیڈ ماسٹر محمد یونس،قاری محمد سجاد،کپٹن ریٹائرڈ چوہدری منظور حسین،سابق ٹیچر راجہ نجابت حسین،انچارج آفیسر محکمہ لائیو سٹاک کلر سیداں میڈیم ڈاکٹر سائشتہ ظہور کیانی،ڈاکٹر ربنواز راجہ،ٹیچر محمد شفیق بھٹی،ٹیچر محمد جلیل اور دیگر نے خطاب کیا،سکول ہذا کا رزلٹ ہمشیہ کی طرح سو فصید رہا جو کہ کلر سیداں ایجوکیشن میں اعلی کارکردگی کا اعلیٰ نمونہ ہے،تقریب کے مہمان خصوصی چےئرمین یو سی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود جبکہ مہمان گرامی میں وائس چےئرمین یو سی دوبیرن کلاں ٹھکیدار بشارت حسین،ٹیچر محمد عارف،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم راجہ راشد محمود،راجہ یاسر عرفات ،پرویز اختر بھٹی اور دیگر شامل ہیں،ہیڈ ماسٹر راجہ محمد شبیر و جملہ اسٹاف نے چےئرمین سدا بہار ویلفےئر ٹرسٹ حاجی چوہدری مبارک حسین یو کے،کپٹن ریٹائرڈ چوہدری منظور حسین،پوسٹ ماسٹر راجہ یاسر محمود کا بہترین کاوش پر بچوں کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button