DailyNewsKahuta

Kahuta; PML-N Make deal with PTI in order to go ahead with development projects in Tehsil Kahuta

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے مابین نئے طے پانے والے معاہدے کی تصدیق

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھو ہار ڈاٹ کا م
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے انتہائی قریبی اور قابل اعتماد چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور تحریک انصاف کے رہنماؤں طارق مرتضیٰ ، خورشید ستی ، کے مابین معاہدہ طے پا گیا ۔ میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے دس کروڑ کے ترقیاتی فنڈز کو روکنے کی بجائے تحریک انصاف نے اپنے منصوبے دے دیئے ۔ دو کروڑ کی لاگت سے کہوٹہ شہر کے دونوں بائی پاس گرلز ہائی سکول تا تھانہ جبکہ السمیع سی این جی تا کیپٹن (ر) بنارس کھٹڑ ہاؤس تک دونوں بائی پاس کی تعمیر و مرمت کی جائے گی ۔عوامی فلاح کے منصوبوں کو خود اپنی نگرانی میں تحریک انصاف مکمل کرائے گی ۔چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور کونسلر قاضی عبدالقیوم نے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے مابین نئے طے پانے والے معاہدے کی تصدیق کر دی ۔ کہوٹہ کے شہریوں کے لیے خوشخبری بہت جلد 28کروڑ روپے کی لاگت سے کہوٹہ کے عوام کو صاف ستھرا پانی مہیا کیا جائیگا ۔شہر کے بائی پاسز اور کھنڈرات نما سڑکوں کو پختہ کرنے کے لیے کروڑوں خرچ کیے جائیں گے ۔سلا ٹرہاؤس کو شہر سے باہر منتقل کرنے اور ٹی ایچ کیو ہسپتا ل کہوٹہ کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کے لیے بھی منصوبہ آخری مراحل میں ہے۔ بہت جلد وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد ،وزیر تعلیم اور دیگر وزراء کہوٹہ کا دورہ کر کے منصوبوں کا آغاز کرینگے۔ جبکہ عوام کی شدید مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے سہالہ پھاٹک پر اوور ہیڈ برج کی تعمیر بھی جلد شروع کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے رہنما سابق ٹاؤن ناظم راجہ طارق محمود مرتضیٰ ، تحصیل صدر راجہ خورشید ستی نے کہوٹہ لاری اڈے کے قریب پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنما سردار ارشد مجید کے کاروباری مرکز کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر راجہ ندیم تاج ، مظہر حسین قریشی، شیخ طلحہٰ ،سائیں محمد لطیف ،سردار محمد بابر،سردار ندیم خان اور دیگر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔ اس موقع پر راجہ خورشید ستی نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے اس علاقہ کو نظر انداز کیا۔ بہت جلد کہوٹہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے ۔سٹریٹ لائٹس صاف پانی اور شہر کی سڑکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دینگے ۔بہت جلد ایم کے ڈی اے بحال ہو جائیگی۔ اور بلدیاتی نظام بھی بحال ہو گا کوشش کر رہے ہیں۔کے آئی ٹی میں یونیورسٹی کیمپس قائم کیا جائے۔ دیں اثنا ء تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق ٹاؤن ناظم طارق مرتضیٰ اور تحصیل صدر کہوٹہ خورشید ستی نے اخباری نمائندوں اور شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے ۔ کہا کہ کہوٹہ شہر کی میونسپل کمیٹی میں موجود دس کروڑ کے ترقیاتی فنڈز کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کریں گے ۔ تحریک انصاف کی جانب سے دیئے گے منصوبوں پو شہر میں دس کروڑ کی لاگت سے جلد کام کا آغاز ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر سے ہمارے معاملات طے پا گئے ہیں ۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر اور کونسلر قاضی عبدالقیوم نے صحافیوں کے رابطہ کرنے پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے مابین نئے طے پانے والے معاہدے کی تصدیق کر دی۔

Kahuta; A Deal has been made by Raja Zahoor Akbar (PML- N) Chairman Municipal committee Kahuta and PTI leaders Tariq Murtaza and Khurshid Satti in order to go ahead with development projects in Kahuta. The projects will be completed under the supervision of PTI and two by pass will be completed at cost of 10 Caror Rps.  

Show More

Related Articles

Back to top button