اسلام پورہ گاؤں جبر کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ظفر پگاڑا کے زیر قیادت ایک شاندار کبڈی کا میچ مورخہ22مارچ اسلا م پورہ جبر میں منعقد ہو رہا ہے جسمیں ماسٹر تاج کلرسیداں اور ممتاز افضل بٹ پنجگراں والے خطہ پوٹھوہار کے نامور کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں دیں گئے کانٹے دار کبڈی میچ کو دوردراز سے تماشائی دیکھنے آئیں گئے چوہدری ظفر پگاڑا نے کہا ہے کہ گزشتہ چند سالوں سے کبڈی کاکھیل اپنا اصل مقام سے ہٹ رہا تھا لوگ خالص کبڈی کی جگہ پیسے کو ویلیو دینا شروع کر دی تھی یہ ایک ثقافتی اور خطہ پوٹھوہار کا قدیم کھیل ہے اور اس اس کھیل کو اپنی اصل مقام پر لائیں گئے اس ثقافتی اور قدیم کھیل کے لیے بہتراقدامات کریں گئے کیونکہ جس علاقے کے کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں 22مارچ کو ہونے والے کبڈی میچ میں خطہ پوٹھوہار کے نامور کھلاڑی حصہ لیں گئے آواز پوٹھواہار راجہ تسلیم کیانی اناؤنسر ہوں گئے جبکہ چوہدری محمد زعفران رمضان ،چوہدری محمد زر اور راجہ ریاست علی میچ ریفری ہوں گئے شائقین کبڈی کو ایک اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا چوہدری ظفر پگاڑا کی علاقے کے لیے بے مثال خدمات ہیں سکولزو کالج کااپ گریڈیشن کا مسئلہ ہو یا علاقائی فنڈز کی منظوری کے حوالے سے علاقے کے لیے انہوں نے ہمیشہ دیار غیر میں بیٹھ کر خدمات دی ہیں ۔
تحریک انصاف اقتدار میں آ کر تحریک انتقام بن گئی,پی وائی او یوسی قاضیاں کے صدر وحید مراد
PTI have become a vengeance party after coming in to power, Waheed Murad
پی وائی او یوسی قاضیاں کے صدر وحید مراد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر تحریک انتقام بن گئی ہے حالیہ مہنگائی اور اس کے ساتھ ساتھ مزید مہنگائی کی نوید سنانا عوام پاکستان کے ساتھ ظلم ہے مہنگائی بیروزگاری اور انصاف کا نہ ملنا موجودہ حکومت کی نااہلی ہے حالات بہتری کے بجائے دن بدن خراپ ہوتے جا رہے ہیں عمران خان اور ان کی کابینہ کو پتہ ہی نہیں ہے ملک کیسے چلانا ہے انہوں نے کہا تبدیلی کے نعرے لگانے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ،مختلف سکیموں کا صرف اعلان کیا گیا جبکہ عملی کام نہ ہوسکا 50لاکھ گھروں کی فراہمی کا پہلا گھر وہ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کو دیا گیا انہوں نے مزیدکہا روز مرہ کی ضرورت اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں عوا م کا کوئی پرسان حال نہیں
دعائے مغفرت
رتالہ ڈہوک مغلاں کے جوان راجہ عمر کی وفات پر جرنلسٹ قاضیاں آغا قاضی کلیم احمد ،راجہ جلیل ،حافظ راحیل ،مرزا خاور نواز،ہمایوں مرزا ان کے گھر جا کر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔