چونترہ پولیس نے گائے کو زخمی کرنے اور طالبہ کو اغوا کرنے کے دو مختلف واقعات میں مقدمات درج کر لئے پہلے واقعہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے گائے کو زخمی کرنے کے الزام میں مشتاق اور ندیم اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ دوسرے واقعہ میں سال اوّل کی طالبہ(ط) دختر لیاقت علی کو نوشیروان نے اغوا کیا اس کے خلاف بھی چونترہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے