کشمیر میں پیدا ہونے اور برطانیہ کی اعلیٰ عدالتوں میں حقوق انسانی اور امیگریشن کے متعدد مقدمات جیتنے والے ایک نامور برٹش پاکستانی بیرسٹر زین ملک کو امیگریشن جج اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ جج تعینات کیاگیا ہے، لندن ہائیکورٹ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ زین ملک کو پہلے مرحلے کے ٹریبونل کاجج مقرر کیا گیا ہے۔ 32سالہ زین ملک آزادکشمیر میں پیدا ہوئے، وہ امیگریشن کے معروف وکیل ڈاکٹر ملک اکبر کے صاحبزادے ہیں۔ انھوں نے اسلام آباد میں اے لیول تک تعلیم حاصل کی، بعد ازاں وہ برطانیہ چلے آئے، جہاں انھوں نے ایسٹ لندن یونیورسٹی سے قانون میں گریجویشن کیا۔ انھوں نے لنکن ان سے بار ایٹ لا کی تعلیم حاصل کی اور لنکن ان سے ہی بیرسٹر کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی۔ پورے انگلینڈ میں چند ہی پاکستانی وکلا جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن زین ملک آزادکشمیر میں پیدا ہونے والے پہلے جج ہیں۔ زین ملک نے عدالتوں میں ہائی پروفائل مقدمات جیتے۔
Related Articles
Kallar Syedan: Gunfire Incidents in Pindora Hardo and Doberan Kallan Leave Two Injured, Including a Woman
20 hours ago
London / Gujar Khan; British Pakistani Family from Slough attacked by armed gang in Gujar Khan village
20 hours ago