DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan ; Police case registered against 3 men from village Chak Mirza including a British Pakistani for rape and beating a women

خاتون سے زیادتی اور تشدد کرنے کے الزام میں کلرسیداں کے نواحی گاؤں چک مرزا کے تین افراد کے خلاف زیر دفعہ 376ت پ مقدمہ درج

کلرسیداں پولیس کے اے ایس آئی شفقات احمد نے راولپنڈی کی تیس سالہ مطلقہ خاتون سے زیادتی اور تشدد کرنے کے الزام میں کلرسیداں کے نواحی گاؤں چک مرزا کے تین افراد کے خلاف زیر دفعہ 376ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ اپنی کزن ے ہمراہ اس کے فیملی ڈاکٹر کے پا س چوک پنڈوڑی آئی تھی ابھی چیک اپ بھی نہ کرایا تھا کہ میری کزن کسی عزیز کی فون کال سننے میں مصروف ہو گئی اسی دوران عمران اور یاسر ساکن چک مرزا آئے اور مجھے زبردستی اپنی گاڑی میں ڈال کر ایک کوٹھی پر لے گئے جہاں ان کا ایک اور ساتھی بھی موجود تھاانہوں نے میرے ساتھ زیادتی کی اورا س کے بعد یہ میری کزن کو فون کر کے معافی اور راضی نامے کی بات کرتے رہے ملزمان نے مجھے زیادتی کے بعد مارا پیٹا بھی ہے کلرسیداں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔یاد رہے کہ مقدمے کا ایک ملزم یاسر بشیر لندن سے آیا ہوا ہے اور یہ دو ماہ قبل بھی شراب کے ایک مقدمے میں گرفتار ہو چکا ہے ۔

Kallar Syedan; A Police case has been registered against British Pakistani Yasir Bashir of Chesham and Chak Mirza, Imran of Chak Mirza and a third man for rape and beating Sania Ali daughter of Mohammad Ali of Khanna Pull, Rawalpindi.

According to Sania who told police that she came to see a Doctor at Chauk Pindori clinic but was abducted and forced in to a car by Yasir Bashir and Imran.

Sania in her statement told that she was raped and then beaten badly and had to go to THQ hospital in Kallar Syedan for treatment.

Yasir Bashir from Chesham is well known alcoholic from Chesham in UK and had been arrested by police earlier few weeks ago in possession of alcohol in Kallar Syedan.

Kallar Syedan police have registered police case against the three men for rape and abusing Sania and are investigating.


 کلرسیداں اور گردونواح کے آئمہ کرام نے نیوز ی لینڈ کی دو مساجد میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت

Terrorist attack in New Zelanad  Masjid’s deplored

کلرسیداں اور گردونواح کے آئمہ کرام نے نیوز ی لینڈ کی دو مساجد میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کا قتل قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ مغرب کل تک ہرداڑھی والے مرد اور حجاب والی عورت کو دہشتگرد سمجھتا رہا جبکہ دہشتگرد ی کا لیبل مسلمانوں سے جوڑنے کے نتائج آج برآمد ہو رہے ہیں نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کرنے والے مسلمان نہیں تھے نہ ہی انہوں نے داڑھیاں رکھی ہوئی تھیں یہ سفاک قاتل تھے جنہوں نے مساجد میں نما زجمعہ کی نما زمیں مصروف نہتے اور بے گنا ہ لوگوں کا قتل عام کیا جس سے یہ بات عیاں ہو گئی کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے اور اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں مسلمان خود کئی دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار ہیں لاکھوں لوگ اپنی جانیں گنوا چکے اور بڑی تعداد آج بھی افغانستان میں اپاہج حالت میں موجود ہے انہوں نے عالمی برادری سے یہ اپیل کی کہ وہ رنگ و نسل اور زبان کی امتیاز کئے بغیر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں تاکہ بے گناہ لوگوں کے قتل عام کو روکا جا سکے ۔


پولیس نے ارسلان احمد عرف ماکھا سکنہ محلہ ہائی سکول کلر سیداں کی جامعہ تلاشی کے دوران دس لیٹر شراب برآمد

Police find alcohol in possession of Arsalan Ahmed “Makha” at Mohalla High school

تھانہ کلر سیداں پولیس نے ارسلان احمد عرف ماکھا سکنہ محلہ ہائی سکول کلر سیداں کی جامعہ تلاشی کے دوران دس لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔


عمر الیاس احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

Wedding of Umar Ilyas Ahmed celebrated in Kanoha

 معروف سماجی شخصیت راجہ ظہیر احمد آف کینڈا کے فرزند۔ راجہ احسن کے بھائی عمر الیاس احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔ ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائی گاؤں کنوہا میں منعقد ہوئی جس میں سابق ٹاؤن ناظم ملک سہیل اشرف، چیئرمین پرویز اختر قادری،چیئرمین چوہدری شفقت محمود، چوہدری محمد عظیم، محمد اسلم بھٹی، نومی بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button