خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے گذشتہ روز قبل کہوٹہ میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل کہوٹہ شعبہ خواتین ونگ کی میڈم سفینہ شاھین رہنماء PPPلیڈز ونگ تحصیل کہوٹہ وپاکستان پیپلزپارٹی تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ سمیرا گل صدر پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سمیرا گل کا کہنا تھاآج سے ساڑھے چودہ سو سال قبل اسلام نے عورت کو جو بلند مقام اورحقوق عطا کئے اس کی مثال آج کے ترقی یافتہ یورپ میں بھی نہیں ملتی۔پاکستان کی دو مرتبہ وزیراعظم منتخب ھونے والی شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی جرات و بہادری سے یہ بات ثابت کی کہ عورت مرد سے کسی طور کم نہیں ھے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دو بیٹے تھے لیکن انہوں نے بے نظیر بھٹو کو ھی اپنا سیاسی جانشین مقرر کیا۔سمیرا گل نے مزید کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم طبقہ ہیں جو خاندان کی شکل میں معاشرے کے قیام اور نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت اور قومی ترقی میں فعال کردار ادا کررہی ہیں۔خواتین نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاھے۔چوہدری ظہیر سلطان صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی نے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر سماجی و اقتصادی ترقی ممکن نہیں، پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری سعدیہ عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ عورتوں کو مساوی مواقع اور کردار دینا ہو گا،خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے مردوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے،صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ آصف ربانی قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ اسلام نے خواتین کو حقوق د ئیے اور انہیں بلند مقام ومرتبہ پر فائز کیا، یورپ میں آج بھی عورت کو تحفظ حاصل نہیں ہے ، مغربی معاشرے میں عورت عدم تحفظ کا شکار ہے ، وہاں پر خونی رشتے بھی پامال ہوچکے جبکہ اسلام نے جنت بھی ماں کے قدموں تلے رکھ دی۔تقریب سے محترمہ سفینہ شاہین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔یاد رہے کہ 8مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد صنفی امتیازکے خاتمے ،خواتین کے مساوی حقوق اور ان کی اعلیٰ تعلیم کی کوششوں کیلئے جدوجہد کرنا ہوتا ہے۔
مٹور چوک کہوٹہ میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے راہنما سردار ارشد مجید کے کاروباری مرکز کا افتتاح
Inauguration ceremony of business centre opened by Sardar Arshad Majid at Mator Chauk
مٹور چوک کہوٹہ میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے راہنما سردار ارشد مجید کے کاروباری مرکز کا افتتاح ۔پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے سنیئر رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ اور راجہ خورشید ستی نے دیگر کارکنوں کے ہمراہ کیا ۔کہوٹہ کے شہریوں کے لیے خوشخبری بہت جلد 28کروڑ روپے کی لاگت سے کہوٹہ کے عوام کو صاف ستھرا پانی مہیا کیا جائیگا شہر کے بائی پاسز اور کھنڈرات نما سڑکوں کو پختہ کرنے کے لیے کروڑوں خرچ کیے جائیں گے سلیٹر ہاؤس کو شہر سے باہر منتقل کرنے اور ٹی ایچ کیو ہسپتا ل کہوٹہ کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کے لیے بھی منصوبہ اخری مراحل میں ہے بہت جلد وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد ،وزیر تعلیم اور دگر وزراء کہوٹہ کا دورہ کر کے منصوبوں کا آغاز کرینگے جبکہ عوام کی شدید مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے سہالہ پھاٹک پر اوور ہیڈ برج کی تعمیر بھی جلد شروع کی جائے گی ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے راہنما سابق ٹاؤن ناظم راجہ طارق محمود مرتضیٰ ، تحصیل صدر راجہ خورشید ستی نے کہوٹہ لاری اڈے کے قریب پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے راہنما سردار ارشد مجید کے کاروباری مرکز کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ ندیم تاج ، شیخ طلحہٰ ،سائیں محمد لطیف ،سردار محمد بابر،سردار ندیم خان،مظہر قریشی اور دیگر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے اس موقع پر راجہ خورشید ستی نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے اس علاقہ کو نظر انداز کیا بہت جلد کہوٹہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے سٹریٹ لائٹس صاف پانی اور شہر کی سڑکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دینگے بہت جلد ایم کے ڈی اے بحال ہو جائیگی اور بلدیاتی نظام بھی بحال ہو گا کوشش کر رہے ہیں کہ کے آئی ٹی میں یونیورسٹی کیمپس قائم کیا جائے۔
تاجر ظفر اقبال بھٹی کے والد محترم گذشتہ ہفتے قبل وفات پا گے
Father of trader Zaffar Iqbal Bhatti passed away
قائد حز ب اختلاف سنیٹ سنیئٹر راجہ محمد ظفر الحق ،وزیر بحالیات آزاد ریاست کشمیر راجہ محمد صدیق کا پر ویز مغل کے بھائی اور تاجر ظفر بھٹی کے والد محترم کی
وفات پر اظہار تعزیت ۔کہوٹہ شہر کے معروف تاجرحاجی پر وزیر مغل کے بھائی جان اور تاجر ظفر اقبال بھٹی کے والد محترم گذشتہ ہفتے قبل وفات پا گے تھے ان کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرنے کے لیے چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن قائد حزب اختلاف سینٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق ،،وزیر بحالیات آزاد ریاست کشمیر راجہ محمد صدیق ،ڈاکٹرراجہ عامر ظفر ، ن لیگ کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر عارف قریشی ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ ، ڈاکٹر اخلاق احمد ،ممبر ایم سی راجہ سعید احمد ، صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان ،جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ حامدلطیف ستی، سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ ،صحافی سعید افضل چوہان،نوجوان صحافی راجہ عمران ضمیر اور دیگر نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔