DailyNewsGujarKhan

Bewal; Two men arrested by Qazian police in possession of alcohol

پولیس چوکی قاضیاں نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان سے دس لیٹر شراب برآمد کرلی

 پولیس چوکی قاضیاں نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان سے دس لیٹر شراب برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی ظہیر کیا نی نے شرقی گوجرخان میں کاروائی کرتے ہوئے دو شراب فروش گرفتار کرلیے ۔ صدیق اور فیصل سے پانچ پانچ لیٹر شراب برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ اے ایس آئی ظہر کیانی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام منشیات کی روک تھام کے لیے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ نوجوان نسل کواس لعنت سے بچایا جا سکے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button