پولیس چوکی قاضیاں نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان سے دس لیٹر شراب برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی ظہیر کیا نی نے شرقی گوجرخان میں کاروائی کرتے ہوئے دو شراب فروش گرفتار کرلیے ۔ صدیق اور فیصل سے پانچ پانچ لیٹر شراب برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ اے ایس آئی ظہر کیانی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام منشیات کی روک تھام کے لیے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ نوجوان نسل کواس لعنت سے بچایا جا سکے۔