مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
رفاقت جنجوعہ صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے ملک میں جب بھی کوئی ترقیاتی دور گزرہ ہے تو وہ مسلم لیگ کا تھا ۔موجود ہ حکومت بجلی ، سوئی گیس اور دیگر جن منصوبوں پراپنی تختیاں لگا رہی ہے وہ سب منصوبے مسلم لیگ ن کے ہیں ۔ٹی ایچ کیو کہوٹہ ہسپتال سے ملحقہ ریسکو1122کی بلڈنگ جو تیار ہے وہ بھی مسلم لیگ ن کا منصوبہ تھا سابق ایم پی اے راجہ محمدعلی نے وہ منظور کرایا تھا جس کی بلڈنگ تیار ہے مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر موجوہ حکومت اس کو اوپن نہیں کر رہی جو کہ اہلیان علاقہ سے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا یہ تبدیلی ہے ۔؟؟کیااس تبدیلی کے نام پر عوام کو لارے لپے لگا کر اور سبز باغ دیکھا کر ددٹیں لی گئی ہے ملک کی عوام کو اچھی طرع پتہ ہے کہ سابقہ دور حکومت میں ملک بھر میں بے شمار ترقیاتی کام ہوئے ہیں ملکی معشیت مضبوط ہوئی تھی ،ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی تھی ،پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی ہوئی ،ملک کو بجلی اور گیس کے بحرانوں سے نکال روشنی میں لا کھڑ اکیا مگر موجودہ حکومت ملک کوایک مر تبہ پھر کئی سال پیچھے لے گئی ہے کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی عذاب بنا کر رکھ دی ہے گیس اور بجلی کی بھی لوڈ شیڈنگ ہے سوئی گیس کے حالیہ بھاری بلوں نے تو غریب عوام کی چیخیں نکال دی ہے انہوں نے کہا تبدیلی سرکار الیکشن مہم جو بڑھے بڑھے دعوے اور وعدے کر تی تھی وہ سب کے سب ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں عوام کی زندگی دوزخ بن گئی ملک کی عوام کی نظر یں ن لیگ کی قیادت پر لگی ہوئی ہیں۔
موجوہ حکومت نے تمام وعدے پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے ہیں۔
Current administration has failed to keep its promise, Raja Shakil Kiyani
راجہ محمد شکیل کیانی نے کہا کہ موجوہ حکومت نے تمام وعدے پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے ہیں۔غریب عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ممبران اسمبلی کو نوازہ جا رہا ۔الیکشن سے پہلے غریب کے لیے مکان تعمیر کر نے کی باتیں کر نیوالے اب ملک کے امراء کو نواز رہے ہیں۔غریب آدمی غریب تر ہو رہا ہے اور امیر آدمی امیر تر ہو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہارPPPحلقہ پی پی سیون کے رہنماء “فرزند پوٹھوار”راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنوں ، ور کروں ، جیالوں کو چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی محترم بلاو ل بھٹو پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے ان میں ان کے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ شہید جموریت محتر مہ بے نظیر بھٹو کی جھلک نظر آتی ہے محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی جس نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹوپاکستان کے پسے ہوئے طبقے کو ایک سمت دی۔ کسانوں کو ان کے حقوق دلوائے اور پاکستانی قوم کو ان کی منزل کی طرف رواں دواں کیا۔ پیپلزپارٹی پاکستان میں اداروں کی بقاء اور ملکی سا لمیت کیلئے جانوں کانذرانہ ادا کرتی رہے گی۔پیپلزپارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی پاکستان کے غریب عوام کی پارٹی ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کی بلکہ عوامی حقوق کی بازیابی کے لیے جدوجہد کی ہے ۔ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو اور بھٹو خاندان کی لازوال قربانیوں کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔پیپلزپارٹی ایک تحریک اور نظریہ کا نام ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عقیدے ونظریے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ہم نے عوام کے حقوق کے تحفظ اور آئین کی پاسداری کا حلف دے رکھا ہے عوام کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا۔
حکومت مولانا خادم رضومی سمیت تحریک لبیک یارسولﷺ کے تمام افراد کو رہا کر یں ۔
Government should release Mollana Khadam Rizvi
راجہ عمرا ن وحید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت جذبہ خیر سگالی اپنوں کے لیے بھی دیکھایں ۔جس پائلٹ نے ہماری سر حدوں کی پامالی کی اس جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا اور جن عاشقان مطصفےٰ ﷺکے دین کی حفاظت کی ان کو جیل میں ڈال دیا گیا ۔حکومت مولانا خادم رضومی سمیت تحریک لبیک یارسولﷺ کے تمام افراد کو رہا کر یں ۔ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کے قائدین اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی بات کر تے ہیں اپنے آقائے سے بے حد پیار کرتے ہیں جو کہ ایک سچے مسلمان کو کر نا چاہے کیونکہ دنیا کے تمام اشیاء،تمام رشتوں ،مال و دولت سے بڑھ کر حضرت محمد ﷺسے پیار کرنا کامل ایمان ہے انہوں نے کہا کہ دنیا جہاں کی کامیابی اللہ پاک نے اپنے دین میں رکھی ہے ہمیں چاہے کہ اپنا اوڑھنا بچھونا عشق محمد ی ﷺ بناہیں تاکہ دنیا اور آخرت میں کامیانی مل سکے انہوں نے کہا کہ روز مشرق سے طلوع ہونے والا سورج ایک پیغام بھی دیتا ہے اگر مغرب کے راستے پر چلو کے تو ڈوب جاو گے اور آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ کی احادیث شریف بھی ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھاموں اور تفرقے میں ناں پڑھواس لیے ہمیں چاہے کہ پانچ وقت کی نماز ادا کر یں اللہ اور اس کے پیارے رسول ﷺ کے بتاے ہوئے راستے پراور چلیں قر آن پاک کی تلاوت کر یں تاکہ دنیا میں بھی کامیاب ہوں اور آخرت میں بھی سر خرو ہوں