DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Two men from Kallar Syedan abuse a women picked up from Rawalpindi as local influential people try to stop police case

کھنہ پل راولپنڈی سے عیاشی کیلئے کلر سیداں میں لائی جانے والی خاتون کو دو نوجوانوں نے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

 کھنہ پل راولپنڈی سے عیاشی کیلئے کلر سیداں میں لائی جانے والی خاتون کو دو نوجوانوں نے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد تشدد کا نشانہ بنا ڈالاملزمان نے شراب بھی پی رکھی تھی،ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں طبی معائنہ کروانے کے بعد متاثرہ خاتون کو گھر بھیج دیاگیا۔کھنہ پل کی 30 سالہ (س) نے پولیس کو بیان دیا کہ اسے کلر سیداں کے نواحی گاؤں کے دو نوجوانوں نے جنسی عیاشی کیلئے بک کیا اور وہ نائیکہ کے ہمراہ کلر سیداں آگئی جہاں ملزمان اسے ایک خالی مکان میں لے جا کر شراب کے نشے میں دھت ہو کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور بعد ازاں مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا۔دریں اثناء ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی لیڈی ڈاکٹر جنہوں نے خاتون کا طبی معائنہ کیا تھا نے رابطہ پر بتایا کہ 30 سالہ (س) نے انہیں بیان دیا کہ اس کی چھ سال کی بیٹی ہے جبکہ تین ماہ قبل خاوند نے طلاق دے دی تھی۔جمعرات کے روز روات اور کلر سیداں کے درمیان واقع ایک نجی ہسپتال میں اپنی آنٹی کا چیک آپ کروانے گئی جس کے بعد گھر جانے کیلئے ہسپتال کے باہر گاڑی کا انتظار کر رہی تھی کہ ایک نامعلوم شخص نے لفٹ دے کر انہیں نامعلوم مقام پرلے گیا اور رات بھر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ادھر تھانہ کلر سیداں پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عبدالقدیر نائیکہ اور اس کے ساتھ آئے ہوئے ایک نامعلوم شخص کو پرائیویٹ گاڑی میں بیٹھا کر مک مکا کرنے کی کوشش کرتے رہے۔خبر کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ملزمان کو بچانے کیلئے مقامی سیاسی عمائدین بھی کود پڑے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ لین دین کر کے اس معاملہ دبایا جا سکے۔تاہم ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام تر دباؤ کے باوجود رات گئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جائے گا ذرائع کے مطابق ایک ملزم پولیس کے لاک اپ میں موجود ہے ۔

Kallar Syedan; A Women was picked up by two men from Kallar Syedan and brought to Kallar Syedan, The two men after abusing the woman beat her up and were both drunk at the time of assault.

Tragedy is that local influential people are trying to stop police case and are busy making deal, according to the police one of the man has been arrested. The women was treated at THQ hospital and was sent home to Khanna bridge.


میرٹ اور دیانت پر کام کرنے والے ایس ایچ او کو تبدیل کرنا یقیناًبا اثر مافیا کا ہی کمال ہو سکتا ہے ۔, آصف کیانی

Asif Kiyani (PTI) blames Mafia for removal of SHO Kallar police station

پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر آصف کیانی نے کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کے تبادلے کو مافیا کی کارستانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں سی پی او اور رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی سے بھی رجوع کیا مگر ایس ایچ او کا تبادلہ کر دیا گیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ظہیر احمد بٹ نے کلر سیداں میں چھ ماہ کی تعنیاتی کے دوران نہ صرف میرٹ کو فروغ دیا بلکہ وہ خود ہمہ وقت تھانہ میں دستیاب رہے انہوں نے پولیس اور لوگوں کے درمیان فاصلوں کو بھی کم کیا اور تاریخ میں سب سے زیادہ منشیات کے خلاف مقدمے قائم کرنے والوں میں اپنا نام لکھوایا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن اس بات پر نا لاں ہیں کہ ہماری پالیسی تھی کہ ہم پولیس کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کریں گے مگر پی ٹی آئی کے دور میں ہی میرٹ اور دیانت پر کام کرنے والے ایس ایچ او کو تبدیل کرنا یقیناًبا اثر مافیا کا ہی کمال ہو سکتا ہے ۔


گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کی ناہلی کے باعث سکالر شپ حاصل کرنے والی طالبات کی تیسری قسط کے حصول کیلئے ابھی تک فارمز ہی نہیں بھیجوائے جا سکے

Gov degree girls college admin blamed for not sending forms of students who received scholarship 

 گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کی ناہلی کے باعث سکالر شپ حاصل کرنے والی طالبات کی تیسری قسط کے حصول کیلئے ابھی تک فارمز ہی نہیں بھیجوائے جا سکے جس کی وجہ سے طالبات اور والدین میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔طالبات نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ان کے موبائل نمبرز پر پیغامات موصول ہو رہے ہیں کہ کالج انتظامیہ کی جانب سے سکالر شپ اقساط جاری کرنے کیلئے انہیں ابھی تک فارمز ہی وصول نہیں ہو ئے جس کی وجہ سے ان کی تیسری قسط تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔طالبات نے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے نوٹس لینے اور ذمہ دران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


جامعہ مسجد غوثیہ ڈاوری کلر سیداں روڈ میں میلاد النبی کی تقریب 16مارچ

Millad to be held at Jammia Masjid on 16th March

جامعہ مسجد غوثیہ ڈاوری کلر سیداں روڈ میں میلاد النبی کی تقریب 16مارچ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب منعقد ہو رہی ہے جس سے علامہ فتح محمد علوی ،قاری عبید اللہ مدنی ،پروفیسر محمد فتح خان ، علامہ رشید چشتی، ساجد جامی ، احسان الحق چشتی خطاب کریں گے ۔


جشن نوروز کی پانچ روزہ تقریبات 18مارچ بروز پیر سے چوآخالصہ میں شروع ہو رہی ہیں

Choa Khalsa mela to take place on 18th March 

جشن نوروز کی پانچ روزہ تقریبات 18مارچ بروز پیر سے چوآخالصہ میں شروع ہو رہی ہیں ،بروز پیر دن گیارہ بجے شوٹنگ والی بال میچ ہو گا ،19مارچ بروزمنگل سہ پہر چار بجے چوہدری شبیر لنگڑیا ل کی نگرانی میں کبڈی کا میچ ہو گا ،بروز بدھ محفل سماع ہو گی جبکہ جمعرات کو ڈالیوں کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا ۔


سابق نائب ناظم کنوہا چوہدری محمد ایاز کی والدہ محترمہ 105برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Mother of ex naib nazim UC Kanoha, Ch M Ayaz passed away

پیپلز پارٹی کے رہنما سابق نائب ناظم کنوہا چوہدری محمد ایاز کی والدہ محترمہ 105برس کی عمر میں انتقال کر گئیں نماز جنازہ میں چیئر مین پرویز اختر قادری، وائس چیئر مین شاہد اکبر گجر،ضمیر حسین بھٹی، نمبردار اسد عزیز، ناصر بھٹی، راجہ طارق محمود ،مسعود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی ۔


انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کی بطور ایس ایچ او کلر سیداں میں تعنیاتی

Insp Zaheer Ahmed Butt appointed SHO Kallar police station 

معروف مسلم لیگی رہنما الحاج اسلم بانی نے انسپکٹر ظہیر احمد بٹ کی بطور ایس ایچ او کلر سیداں میں تعنیاتی اور میرٹ کے نظام کو رائج کرنے پر ظہیر احمد بٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس توقع کا اظہارکیا کہ نئے ایس ایچ او بشارت عباسی بھی اسی معیار کو برقرار رکھیں گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button