DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Mega 17 Billion Rps development project inaugurated by Ex PM Shahid khaqan Abbassi stopped on political ground

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دست مبارک سے افتتاح کیئے جانے والا 17ارب کا میگا پراجیکٹ سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام 
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دست مبارک سے افتتاح کیئے جانے والا 17ارب کا میگا پراجیکٹ سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا ۔ سہالہ اوور ہیڈ برج ، راولپنڈی کہوٹہ ایکسپریس وے اور کہوٹہ شہر کے ارد گرد خوبصورت و وسیع بائی پاس پر کام بند ہونے سے شہری ، ٹرانسپورٹر اور علاقہ بھر کی عوام سراپا احتجاج ۔سہالہ پھاٹک بند ہونے سے صبح و شام کئی گھنٹے ٹریفک بلاک ، بزرگ مسافروں اور مریضوں ، خواتین ، بچوں ، طلباء و طالبات ، ملازمین ، وکلاء کو سخت پریشانی اور دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔لوگ گھنٹوں گھنٹوں انتظار کرتے رہتے ہیں ۔ جبکہ کہوٹہ شہر میں ٹریفک کئی کئی گھنٹے بلاک رہتی ہے ۔ شہر کے ارد کرد بائی پاس ، سہالہ پھاٹک پر اوور ہیڈ برج اور پنڈی کہوٹہ ایکسپریس وے کے لیئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 17ارب کی گرانٹ جاری کرکے مزکورہ منصو بے کا افتتاح کیا اور مشینری آنے کے بعد کام کا آغاز بھی مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہوا ۔ تحریک انصاف موجودہ حکومت کے آنے بعد مزکورہ منصوبے پر کام بند ہونا علاقہ بھر اور آزاد کشمیر کے مسافروں ، شہریوں کے ساتھ زیادتی اور ناا نصافی ہے ۔ مزکورہ منصوبہ پر جلد از جلد دوباہر کام شروع کرکے عوام علاقہ کو ذلیل خوار ہونے سے نجات دلائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ راجہ بشیر ، جنرل سیکرٹری ماسٹر (ر) صابر عباسی ،صدر مسلم لیگ (ن )کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ لائرز ونگ راجہ سعید ایڈووکیٹ اور دیگر مسلم لیگی کارکنان ،عہدیداران نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ آ ٹھ ماہ سے تحریک انصاف کی نئی آنے والی حکومت نے مزکورہ منصوبہ پر کام روک دیا ۔ سی پیک میں شامل کہوٹہ بائی پاس اور کہوٹہ پنڈی روڈ کی تعمیر کا کام بدستور بند رہنے سے متاثرین پریشانی میں مبتلا ہوگئے ۔ تقریباایک سال قبل بائی پاس کے نشانات لگاتے ہوئے مکئی کی فصل بھی کاشت نہ کرنے دی گئی ۔ جبکہ بعد ازاں گندم کی فصل بھی مالکان کو کاشت کرنے سے منع کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق ساڑھے سولہ ارب روپے کی لاگت سے کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ شہر کے اردگرد بائی پاس کا کام بند ہو نے سے مختلف خبریں گر دش کرنے لگیں ۔ساڑھے سولہ ارب کے سی پیک منصوبہ کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس پر جاری کام بند کردیا گیا ۔تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بطور وزیر اعظم ساڑھے سولہ ارب کے سی پیک منصوبہ کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کر کے بڑے جلسہ عام میں اہلیان کہوٹہ کے لیئے بلاشبہ ایک بڑے تحفہ کا اعلان کیا اور کام بھی شروع کرادیا ۔ مگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خاتمے کے بعد تحریک انصاف کی حکومت کے آتے ہی اس منصوبہ پر کام بند کردیا گیا ۔

Kahuta; Mega 17 Billion Rps project of Sihala overhead bridge , Rawalpindi Kahuta expressway and bypass in Kahuta have all been shut down, The local residents and transporters have protested bitterly after the development projects were shut down.

Show More

Related Articles

Back to top button