نیو کہوٹہ ٹیکنیکل ٹرینگ اینڈ کمپیوٹر سنٹر کہوٹہ میں نیو ٹیک کے زیر اہتمام آر پی ایل کے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی ڈاریکٹر منظور ےٰسین ، ذیشان حیدر اور پرسنپل نیو کہوٹہ ٹرینگ سنٹر راجہ حامد اعجاز کی نگرانی میں ان نوجوانوں کا ٹیسٹ ہوا جنہوں نے ستادوں سے کام سیکھا مگر انکے پاس اسناد نہیں تا کہ وہ سرکاری اداروں میں نوکری کر سکیں یا بیرون ممالک میں جا کر رزق حلال کما سکیں اس حوالے سے حکومت پاکستان نے نیو ٹیک کے زیر اہتمام بچوں کے لیے آر پی ایل ٹیسٹ کا انعقاد کیا جو سارے پاکستان آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں ہو گا ان خیالات
کا اظۃار ڈپٹی ڈاریکٹر منظور ےٰسین اور پرنسپل راجہ حامد اعجاز نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت بیس ہزار بچوں کے ٹیسٹ لیکر انکو اسناد جاری کی جائیں گی اسوقت جن شعبہ جات میں ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں ان میں الیکڑیشن ، پلیمبر ، ریفریجٹر ، ائیر کنڈیشن ، میسن ، آٹو الیکٹریشن ، بیوٹیشن کے علاوہ دیگرکورسز شامل ہیں انھوں نے کہا کہ اسکے تمام اخراجات حکومت برداشت کر رہی ہے ٹیسٹ دینے والوں کا کوئی خرچ نہیں ہوتا انھوں نے کہا کہ کامیاب طلباء کو جو اسناد دی جا رہی ہیں وہ دنیا کے 55ممالک میں قابل قبول ہونگی انھوں نے کہا کہ اس موقع پر ٹیسٹ دینے والے بچوں نے حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی جبکہ پرنسپل راجہ حامد اعجاز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنکی کاوشوں سے کہوٹہ میں ایسا پروگرام چلا یا گیا ۔
Kahuta; New Tech-based RPL test was held at New Technical Training and Computer Centre Kahuta, Under the guidance of Raja Hamid Ijaz, The skills will help future youngsters going abroad with the skills learned at the training centre.
کہوٹہ پولیس کی منشیا ت فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیاں۔ 6ملزمان گرفتار
Kahuta police arrest six people on drugs offences
کہوٹہ پولیس کی منشیا ت فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیاں۔ 6ملزمان گرفتار جبکہ تقریبا 40لیٹر شراب اور20گرام کے قریب چرس بر آمد کر لی۔تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ نے کاروائی کرتے ہوئے وقار احمد ولد خان کالا خان ، ظفیر احمدولد بابر خان ،نازک حسین ولد برکت حسین، بلال حسین ولد عبدالخالق ، دانش ظفر ولد ظفر اقبال اور محمد صدام ولد محمد نذیر سے 40لیٹ کے قریب شراب اور 15 گرام کے قریب چرس بر آمد کر کے مختلف مقدمات درج کر لیے ۔
تحصیل کہوٹہ میں تعینات مقامی افسران کے رہائش نہ رکھنے پر عوامی حلقوں کا شدید احتجاج
Protest over not having employed local officers in Tehsil Kahuta
تحصیل کہوٹہ میں تعینات مقامی افسران کے رہائش نہ رکھنے پر عوامی حلقوں کا شدید احتجاج ۔ اے سی کہوٹہ گوہر وزیر ، تحصیلدار کہوٹہ ندیم برتھ سمیت سرکاری افسران وملازمین نے دفاتر لیٹ آنا معمول بنالیا ۔ سائلیں ذلیل خوار ہونے لگے ۔ ان خیالات کا اظہار محمد ندیم ، عمیر ، محمد کاشف ، سرفراز اور دیگر نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا ۔ شہریوں نے بتایا کہ کہوٹہ شہر اور تحصیل بھر میں انتظامیہ نام کی کسی شے کا کوئی وجود نہ ہے ۔ مختلف محکموں کے افسران دفاتر لیٹ آتے ہیں ۔ جبکہ کہوٹہ شہر میں سٹرائٹ لائٹس اور پینے کا صاف پانی تک شہریوں کو میسر نہ ہے ۔ شہری دفاتر کے چکر لگا کر ذلیل خوار ہورہے ہیں ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ تحصیلدار آفس کہوٹہ اور محکمہ مال کہوٹہ کا کوئی پراسان حال نہ ہے ۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں ۔
پرنسپل مسز رضوانہ ایوب راجہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ کی خدمات ناقابل فراموش اور لائق تحسین
Principal Mrs Rizwana Ayub Raja praised for her contributions at Gov degree girls college, Kahuta
تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیئے پرنسپل مسز رضوانہ ایوب راجہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ کی خدمات ناقابل فراموش اور لائق تحسین ہیں ۔ پڑھے لکھے اور صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کے میدان سجانے ہونگے ۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ میں ہفتہ سپورٹس میں طا لبات کی بھر پور شرکت ۔ فرض شناس اور محنتی اساتذہ و پرنسپل مسز رضوانہ ایوب راجہ کی زیر سرپرستی گورنمنٹ کالج برائے خواتین کہوٹہ تعلیمی اور کھیلوں میں ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ مہمان خصوصی راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی سابق ڈائر یکٹر سپورٹس مسزنگہت شاہین اورڈائریکٹر سپورٹس راولپنڈی تعلیمی بورڈ مس ثوبیہ نصیر نے پرنسپل مسز رضوانہ ایوب راجہ کے ہمراہ اول ،دوئم اورسوئم پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات ، میڈلز اور شیلڈز تقسیم کیں ۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں کا انعقاد بھی ضروری ہے۔ پڑھے لکھے اور صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کے میدان سجانے ہونگے ۔ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں وہان کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔ ایسی سرگرمیوں سے طالبات کی ذہنی اور جسمانی صلاحتیں اجاگر ہوتی ہیں ۔اور زندگی کے ہر میدان میںّ گے بڑھنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گونمنٹ گرلز کالج برائے خواتین کہوٹہ میں سپورٹس ویک کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامت سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی سابق ڈائر یکٹر سپورٹس مسزنگہت شاہین اورڈائریکٹر سپورٹس راولپنڈی تعلیمی بورڈ مس ثوبیہ نصیر نے پرنسپل مسز رضوانہ ایوب راجہ نے کیا ۔سپورٹس ویک میں سال اول سال دوم اور سال سوئم اور چہارم کی بچیوں نے بھرپور حصہ لیا آخر میں بہترین کھیل پیش کر کے پوزیشن لینے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر مقررین نے پرنسپل مسز رضوانہ ایوب راجہ ، اساتذہ اور سٹاف کی شاندار کارکردگی اور طالبات کی عمدہ پرفارمنس پر مبارک باد دیتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ اور کہا کہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین کہوٹہ میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں فروغ دینے میں موجودہ انتظامیہ اور کالج کی پرنسپل مسز رضوانہ ایوب راجہ کی کاوشیں قابل ستائش اور لائق تحسین ہیں ۔