DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Parents concern over Staff shortage at Gov girls higher sec school, Chak Bale Khan

گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چک بیلی خان میں تدریسی سٹاف کی کمی کے باعث سینکڑوں طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ

 تعلیمی سال کے اختتامی ایام میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چک بیلی خان میں تدریسی سٹاف کی کمی کے باعث سینکڑوں طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے1988ء میں منظور ہونے والے اس ہائر سیکنڈری سکول میں تاحال محکمہ تعلیم تدریسی عملہ کی کمی کو پورا نہیں کر سکا ہر سال پرائیویٹ ٹیوٹر لگا کر کام چلایا جاتا ہے وہ بھی سال میں چار سے پانچ ٹیوٹر تبدیل ہوتی ہیں نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہر سال اہم مضامین میں سے اکثر طالبات فیل ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے کئی دلبرداشتہ ہو کر پڑھائی ہی چھوڑ بیٹھتی ہیں اس سال بھی میتھ جیسے اہم مضمون سمیت دیگر کئی اہم مضامین کی اساتذہ موجود ہی نہیں جبکہ میٹرک امتحانات اسی ماہ اور انٹر میڈیٹ امتحانات ایک ماہ بعد شروع ہو رہے ہیں عوامی حلقوں نے محکمہ تعلیم ضلع راولپنڈی کے حکام سے اپیل کی ہے کہ چک بیلی خان گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں فوری طور پر ضروری عملہ تعینات کر کے طالبات کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جائے 

 

Show More

Related Articles

Back to top button