DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Man shot and injured after his father was murdered in village Sanghori sain wali

والد کے قتل کے بعد بیٹے پر بھی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ،گولیاں لگنے سے شدید زخمی

والد کے قتل کے بعد بیٹے پر بھی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ،گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہسپتال منتقل ملزمان فرار تفصیلات کے مطابق سنگھوری سائیں والی کے رہائشی سجاد فاروق ولد راجہ فاروق احمد نے روات پولیس کو بتایا کہ ہم تین بھائی ہیں میرا والد فاروق احمد 34 دن قبل قتل ہوا ہے جسکا مقدمہ تھانہ مندرہ میں درج ہے آج والد کا چالیسواں تھا اور اپنی پھوپھو کو موٹرسائیکل پر چھوڑ کر واپس آ رہا تھا کہ جھمٹ کے قریب پہنچا تو سنگھوری کی طرف سے دو نقاب پوش موٹرسائیکل سوار سامنے آ گئے جنھوں نے مجھ پر فائر کھول دیا جس سے میں شدید مضروب ہو گیا اس دوران موقع سے منیر احمد ،ظہور احمد ،قمر زمان ،اعجاز فاروق ،مجھے اٹھا کر ہسپتا ل لے گئے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔تاحال روات پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی ہے ۔

آئیل ٹینکروں سے پٹرول و ڈیزل کی چوری وملاوٹ کا دھندہ سرعام

Oil and diesel being openly stolen in Rawat  

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)وفاقی دارالحکومت کے زیرسایہ ایس ایچ او سہالہ کی سرپرستی میں حساس آئیل ڈپو کے قریب آئیل ٹینکروں سے پٹرول و ڈیزل کی چوری وملاوٹ کا دھندہ سرعام بدستورعروج پر ،جرائم پیشہ گروہ نے درجن سے زائد مقامات پر پولیس کی ملی بھگت سے ڈبہ اسٹیشن بنا کر آگ سے کھیلنے کا خطرناک دھندہ چالو کر رکھا ہے ،سہالہ آئیل ڈپو کے قریب جاری دھندہ کے دوران کسی وقت بھی آگ بھڑک جانے سے بہت بڑا سانحہ رونماء ہونے کا اندیشہ ہے ایس پی رورل اسلام آباد کے احکامات کے باوجود ایس ایچ او سہالہ بدستور ملاوٹی گروہ کی سرپرستی میں مصروف ،کسی قسم کی کاروائی تو درکنار مقامی پولیس ماہانہ منتھلی لیکر مخبر کا کردار ادا کرنے لگی عوام علاقہ کی تشویش ،تفصیلات کے مطابق علاقہ کے معززین یاسر علی ،محمد فیاض ،زاہدالرحمان ،شہزاد احمد ،محمد حمزہ ،رفیق احمد ،حبیب احمد ،الطاف حسین ،قمر علی ،بدر رحمان نے بتایا کہ سہالہ پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے حساس آئیل ڈپو سہالہ کے قریب متعدد مقامات پر آئیل ٹینکروں سے پٹرول و ڈیزل کی چوری و ملاوٹ کا دھندہ دھڑلے سے جاری ہے قبل ازیں بھی گھناؤنے دھندے کے دوران آگ بھڑک جانے سے بھاری نقصان ہو چکا ہے بیشتر مرتبہ خطرناک دھندے اور ملوث گروہ کے خلاف رورل سرکل افسران کے نوٹس میں دیا گیا مگر مقامی ایس ایچ او سہالہ اور محرر تھانہ سہالہ ملزمان کی سرپرستی کے عوض افسران بالا کو سب اچھا کی من گھڑت رپورٹ دیکر مطمئن کر دیتے ہیں جبکہ جرائم پیشہ گروہ کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی جا رہی معززین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان ،آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی اسلام آباد سے فوری نوٹس لیکر ذاتی دلچسپی اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

تھانہ روات کے مرکز بسالی کی بیشتر یونین کونسل سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے تاحال محروم

Union council Basali deprived of gas supply

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے مرکز بسالی کی بیشتر یونین کونسل سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے تاحال محروم ،منتخب عوامی نمائندوں نے الیکشن کے دنوں میں ووٹروں سے وعدے تو کئیے مگر وفا نہ ہو سکے ،مکین تاحال طفل تسلیوں کے سہارے پر ،سابقہ دور حکومت میں بھی کئیے گئے سروے محض دکھلاوا ہی ثابت ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم سے نوٹس کی اپیل تفصیلات کے مطابق مرکز بسالی کے اطراف مختلف یونین کونسل جنمیں بگا شیخاں ،بسالی ،جھٹہ ہتھیال ،تخت پڑی ،تراہیہ ،شامل ہیں منتخب عوامی نمائندوں اور سابقہ حکمرانوں کی بے حسی اور دعم توجیہی کے باعث تاحال دور جدید میں بھی سوئی گیس جیسی سہولت سے محروم ہیں مکینوں کے مطابق الیکشن کے دنوں میں عوامی نمائندے انھیں خواب تو دکھاتے رہے مگر عملدرآمد نہ کیا جا سکا بیشتر مقامات پر سوئی گیس فراہمی کے نام پر سروے بھی کیا جا چکا ہے مگر تاحال اس پر باقاعدہ کام کا آغاز نہ ہو سکا ہے مختلف یوسی کے معززین ملک فیاض ،ملک رفاقت ،ملک قیوم ،ملک سعید ،اسد محمود قریشی ،راجہ ظفر محمود ،چوہدری افضال احمد ،ملک حمید ،زاہد کیانی ،محمد طاہر ،ملک شاہد ،اسد بٹ،سفیر مغل ،محمد طارق ،اویس احمد نے وفاقی وزیرپٹرولیم قدرتی گیس غلام سرور خان سے اپیل کی ہے سوئی گیس سے محروم تمام قصبات میں فوری طور پر گیس فراہم کر کے عوام علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button