DailyNews
Rawalpindi; Drivers facing huge problems on Chak Bale Khan road due to severe rainfall
شدید بارش کے باعث چک بیلی خان کی زیر تعمیر سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا
شدید بارش کے باعث چک بیلی خان کی زیر تعمیر سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے پاپین بنگلہ اور ڈھوک بہادر کے علاقہ میں کئی گاڑیاں گھنٹوں پھنسی رہیں زیرِ تعمیر سڑک پر بارش ہوتے ہی کیچڑ بن جاتا ہے جو گذرنے والی گاڑیوں کو مشکلات سے دوچار کر دیتا ہے ان حالات میں چک بیلی خان شہر کا رابطہ اپنے شمالی علاقہ سے باکل کٹ کر رہ جاتا ہے خاص کر راولپنڈی جانے والے لوگ باکل بند ہو کر رہ جاتے ہیں یہی صورتحال اس بارش میں بھی لوگوں کو پیش آئی ہے عوامی حلقوں نے محکمہ ہائی وے راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ بیدار ہو کر اس سنگین عوامی مسئلے کے حل کی طرف توجہ دی جائے