DailyNewsKahuta

Kahuta; Saibzada Syed Abdullah Shah of Bhangali Shareef arrive in village Bhoon

صاحبزادہ سید عبد اللہ شاہ آف بھنگالی شریف لخت جگر پیر سید جابر حسین شاہ کا بھون آمد

صاحبزادہ سید عبد اللہ شاہ آف بھنگالی شریف کا بھون آمد۔ میلاد شریف کی محفل میں شرکت کی ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں بھون اعوان میں بزم معصومہ بھون اعوانکے زیر اہتمام منعقدہ محفل “ذکر خدا و میلاد مصطفی”میں مختلف آستانوں نے گدی نشینوں ، علمائے کرام ،مشائخ عزائم ،نعت خواں حضرات نے شرکت کی اس موقع پر دربار عالیہ بھنگالی شریف پیر سید جابر حسین شاہ کے لخت جگر صاحبزادہ سید عبد اللہ شاہ آف بھنگالی شریف نے بھی خصوصی شر کت کی بھون اعوان کی سیاسی وسماجی شخصیات ملک مدثر اعوان, ملک حبیب الرحمن ،ملک سجاد،صوفی امداد معصومی اور دیگر افراد نے ان کا پر تباک استقبال کیا اور محفل میں شر کت کر نے پر ان کا شکر یہ ادا کیا ۔

کہوٹہ شہرمیں مسائل کے انبار ہیں شہر کے اندر سڑ کوں کا بدترین حال

Public concern over current state of roads in inner Kahuta bazaar

کہوٹہ شہر میں مسائل کے انبارنااہل لیڈر کے پاس اقتدار آجائے تو شہر کے مساہل میں اضافہ ہی ہو تا ہے کمی کسی صورت نہیں ہو سکتی ہے مر کزی اور صوبائی حکومتوں کو بدنام کر نا مقصد ہوجائے تو بد قسمتی عوام مقدر بن دی جاتی ہے ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہرمیں مسائل کے انبار ہیں شہر کے اندر سڑ کوں کا بدترین حال ہے پچاس کروڑ روپے کے کثیر سرمائے سے آڑی سیداں تا کہوٹہ روڈ کی تعمیر کا یہ حال عوام کی بد نصیی ہے سارا مال کھا لیا گیا ۔ایم سی کے چیئرمین بھی ایک لفظ ناں بولے ان کے دفتر کے باہر مین سڑک پر موجود کھڈے سپیڈ بریکر کا کام کر رہے ہیں تاکہ ان کے آفس کے سامنے سے گاڑیاں آرام سے گزریں شہر میں سبزی فروٹ اور پر چون فروش دوکانوں پرلیٹ لسٹ موجود نہیں ہوتی اگر کسی کے پاس غلطی سے وہ لیٹ لسٹ موجود ہو بھی تو وہ اس پر عمل نہیں کر تا عوام سے من مانے لیٹ وصول کیے جاتے ہیں ایم سی کا عملہ دفتر میں آرام کر نے اور صرف اپنی دیہاڑ لگانے کے لیے آتے ہیں عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں کہوٹہ شہر میں ریڑھی بانوں نے مسائل شدہ شہر کے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے ان سے روزانہ کے حساب سے کون بھتہ لے ان کو کھلی اجازت ہے شہر کے زمہ دار وں کااس چیز کا بھی پتہ ہے مگر فکر نہیں ہے دوکانوں کو تجاوزات کی مد میں توڑا گیا مگر بازار جوں کا توں ہے ایک انچ بھی بازار کھلا ناں ہوسکا دوکانداروں نے اپنی دوکانوں کے شیڈ توڑ کر تھوڑے پیچھے تو ہو گے ہیں مگر انہوں نے اپنی اپنی دوکانوں کے آگے تھڑے بنا لیے ہیں صفائی کا بھی روزانہ کے بجائے ہفتہ وار ہو گیا ہے جس طرف دیکھو مسائل ہی مسائل نظر آ رہے ہیں اور ان مسائل کو حل کرنا جن کی زمہ داری ہے وہ اپنی اس زمہ داری کو قبول ہی نہیں کر تے عوامی علاقوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح و حال کی اپیل کی ہے ۔

راجہ عابد جنجوعہ ،راجہ تصور جنجوعہ کی پھوپھی جان اور راجہ تصور جنجوعہ کی دادی جان کو سپرد خاک کر دیا گیا

Grandmother of Raja Tasawar Janjua passed away in Sultan Khail

راجہ عابد جنجوعہ ،راجہ تصور جنجوعہ کی پھوپھی جان اور راجہ تصور جنجوعہ کی دادی جان کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مر حومہ کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں سلطان خیل میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ توقیر المعروف راجہ شیر بہادر فوکل پرسن محکمہ واپڈا، بزرگ سیاسی شخصیت راجہ بابو اقبال آف ممیام ،راجہ جاوید احمد آف سکوٹ ،راجہ ثقلین آف ممیام ،راجہ شکیل احمد جنرل کونسلر ،راجہ علی رضا جنرل کونسلر ،راجہ عباس پپو ،کامران کیانی ،صحافی راجہ رمضان جنجوعہ سمیت دیگر افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button