DailyNews

Rawalpindi; Over 183 villages provided with toilet facilities

ضلع راولپنڈی کے 183دیہات میں رفع حاجت کیلئے کھلی جگہوں کی بجائے محفوظ ٹوائلٹس کی سہولت فراہم ہو چکی

پاکستان اپروچ ٹو ٹوٹل سینی ٹیشن پروگرام کے تحت ضلع راولپنڈی کے 183دیہات میں رفع حاجت کیلئے کھلی جگہوں کی بجائے محفوظ ٹوائلٹس کی سہولت فراہم ہو چکی ہے145 لیکن شہر کا یہ حال ہے کہ عوام بیت الخلاء جیسی سہولت سے محروم ہیں اور بازاروں اور دیگر جگہوں پر محدود سہولت کے باعث خواتین، بچوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ماضی کے بعض عوامی بیت الخلاء ناپید اور انکی جگہوں پر قبضے ہو چکے ہیں لیکن کوئی نوٹس نہیں لے رہا۔ سماجی تنظیمیں بھی اب پبلک مقامات پر ٹوائلٹ کی سہولت کے مطالبے پر مجبور ہو گئی ہیں۔ رفاعی تنظیم الاخوت نے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل انتظامیہ راولپنڈی شہر کے مختلف حصوں اور خریداری مراکز میں بیت الخلاء کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی 13فیصد آبادی کو ٹوائلٹ کی سہولت میسر نہیں۔ سب سے پہلے نمبر پر چکوال میں 11فیصد145 اٹک میں 10فیصد145 جہلم 7فیصد کے ساتھ تیسرے جبکہ راولپنڈی پانچ فیصد شرح کے ساتھ 31ویں نمبر پر ہے۔ پنجاب کے 25ہزار 914میں سے 5ہزار 273دیہات کو او ڈی ایف سرٹیفکیٹ جاری ہو چکے ہیں جو کل دیہات کا 20فیصد ہیں۔ ادہر سپیشل سیکرٹری ایچ یو ڈی کی زیرصدارت اجلاس آج ہوگا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button