DailyNewsKahuta

Kahuta; CPack was project initiated by ex PM Mian Nawaz Sharif, Raja Javed Ikhlas statement in Kahuta

سی پیک منصوبہ میاں نواز شریف کا ایسا عظیم کارنامہ ہے, راجہ جاوید اخلاص

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی سات ماہ کی کاکردگی جھوٹ اور یو ٹن کے سوا کچھ نہ ہے ۔ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد پانامہ لیکس کے معاملے میں طح شدہ منصوبہ کے تحت بے گناہ پھنسایا گیا ۔ ظلم جبر و تشدد سے میاں نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکتا ۔ مشکل اور کھٹن دور جلد ختم ہوگا ۔ سی پیک منصوبہ میاں نواز شریف کا ایسا عظیم کارنامہ ہے کہ جو عالمی اور ملک دشمن طاقتوں کے لیئے پریشانی کا باعث ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہوٹہ میں سابق صدر راولپنڈی ڈویژن یونین آ ف جنرل لسٹ اور پریس کلب کہوٹہ کے صدر سنیئر صحافی حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادوں راجہ عمران ضمیر اور راجہ عثمان ضمیر سے تعزیت اور فاتحہ کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دور ان کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل آہدی محمد خان بھٹی ، چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، صدر مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ تحصیل کہوٹہ و کونسلر میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ ( آزاد کشمیر ) کونسلر میونسپل کیٹی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم ، رہنما جماعت اسلامی سردار مسعود ، جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمدجنجوعہ ، نوجوان صحافی ارسلان کیانی ،معروف کاروباری شخصیت افتخار غوری، حاجی راجہ صغیر احمد آف کہوٹہ اور دیگر مسلم لیگی کارکنان شہری و معززین علاقہ بڑی تعداد میں موجو د تھے ۔ راجہ جاوید اخلاص نے اس موقع پر راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی عوام علاقہ کے لیئے خدمات اور حق وسچ پر مبنی صحافتی فرائض نا ڈر اور دلیرانہ سرانجام دینے پر زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ۔ اور کہا کہ راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ 

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر بلند کیا ہے , ملک سہیل اشرف

Malik Sohail Ashraf praises PM Imran Khan for handling Indian led crisis

پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے سنیئر رہنماء حافظ ملک سہیل اشرف سابق ٹاؤن ناظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قائد تحریک انصاف وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر بلند کیا ہے ۔ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے جو پاکستان سے کرپٹ نظام کو ختم کرنا چاہتا ہے اور ملک کو ریاست مدینہ فلاحی ریاست بنانا چاہتا ہے مسائل بہت ہیں وسائل کم انشاء اللہ مسائل میں کمی لا کر وسائل میں اضافہ کیاجا ئے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے سنیئر رہنماء فوکل پرسن پی پی سیون حافظ ملک سہیل اشرف سابق ٹاؤن ناظم کلر سیداں نے نمائندے سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے الیکشن مہم میں ملک کی عوام سے جو وعدے کیے تھے انشاء اللہ وہ تمام وعد ے ایک ایک کر کے پورے کیے جا ہیں گے انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل ترجہی بنیادوں پر حل کیے جاہیں سابقہ حکومت میں جو کرپشن کا بازار گرم تھا اس کا خاتمہ کر دیا ہے اب عوام کو انصاف ملے گا پی ٹی آئی ایک عوامی جماوت بن کر عوام کے دلوں پر راج کر ئے گئی ۔

تعزیت

سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور دیگر ن لیگی رہنماء راجہ محمد ایوب المعروف لالہ ایوب کے اہلیہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں ۔کہوٹہ محلہ راجگان کی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت ن لیگی رہنماء راجہ محمد ایوب المعروف لالہ ایوب کی اہلیہ محترمہ گذشتہ روز قبل وفات پا گیں تھیں ان کی اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کے لیے چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن قائد حزب اختلاف سینٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق ،ڈاکٹرراجہ عامر ظفر ، ن لیگ کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر عارف قریشی ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ ، ممبر ایم سی راجہ سعید احمد ، صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان ،جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ حامدلطیف ستی، سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ ،صحافی سعید افضل چوہان،نوجوان صحافی راجہ عمران ضمیر اور دیگر نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button