AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Admin officer commissioner office Mirpur, Ch Tariq visits Faiz pur shareef

چودھری طارق ایڈمن آفیسر کمشنر آفس میرپور کادورہ فیض پورشریف چودھری محمداعظم لالہ مندری نے دورے کاخیرمقدم کیا

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چودھری طار ق ایڈمن آفیسرکمشنرآٖفس میرپور نے گزشتہ روزیونین کونسل فیض پورشریف کادورہ کیا یونین کونسل فیض پورشریف کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنماچودھری محمداعظم المعروف لالہ مندری نے چودھری طارق کا گرمجوشی سے استقبال کیا انہیں خوش آمدیدکہااوران کے دورے کاخیرمقدم کیااوران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کااہتمام کیااستقبالیہ تقریب میں چودھری محمدشکیل رٹھوعہ محمدعلی میرپور حاجی ملک مہربان علی سیدمسکین حسین شاہ چودھری اورنگ زیب کے علاوہ دیگرشخصیات نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی چودھری طارق نے تقریب کے میز بان چودھری محمداعظم المعروف لالہ مندری اورشرکاء تقریب کے خلوص پران کاشکریہ اداکیا؂تقریب کے میزبان لالہ مندری چودھری محمداعظم نے چودھری طارق ایڈمن آفیسر کمشنر آفیس میرپور کی ملک وقوم کے لئے شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کیاآئندہ کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا

چکسواری (حافظ شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرکے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عظیم بخش چودھری نے کہاکہ مجھے اپنے اساتذہ کرام پرفخرہے ۔ آج میں جس مقام پرہوں وہ اساتذہ کرام کی بدولت ہے ۔استادکااحترام عزت کرنے والاہی کامیاب وکامران ہوتاہے ۔ استادکامقام بلندہے ۔ اساتذہ کرام ہی نونہالوں کی بہترین تعلیم وتربیت کرکے قوم بناتے ہیں۔ دوسروں کونفع پہنچانے والے ہی بہترین انسان ہیں ۔فیوچرسکالرزسکول اینڈکالج چکسواری معیاری درسگاہ ہے۔فیوچرسکالرزسکول اینڈکالج چکسواری کے پرنسپل زبیرحسین اعلیٰ تعلیم یافتہ ،باصلاحیت اورقابل نوجوان ہیں ۔زبیرحسین چکسواری میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں ۔نونہالوں کی تعلیم وتربیت کی بھاری ذمہ داری اساتذہ کرام پرعائدہوتی ہے ۔اساتذہ کرام تعلیم وتربیت کے ساتھ طلبہ طالبات میں خوداعتمادی بھی پیداکریں ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے فیوچرسکالرزسکول اینڈکالج (بن بروٹیاں )چکسواری کی چھٹی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت چودھری محمدبشیرپرواز(ر) صدرمعلم نے کی۔تقریب میں حاجی چودھری تاسب حسین (ر) صدرمعلم نے بطورخاص شرکت کی ۔چودھری محمدبشیرپروازنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فیوچرسکالرزسکول اینڈکالج چکسواری کے اساتذہ کرام محنتی باصلاحیت ہیں ۔ طلبہ طالبات کی کامیابی اساتذہ کرام کی محنت کی دلیل ہوتی ہے ۔تقریب سے حاجی تاسب حسین ، محترمہ نجمہ فرید،فیوچرسکالرزسکول اینڈکالج چکسواری کے پرنسپل زبیرحسین، زاہدبشیراوردیگرنے خطاب کیا۔فیوچرسکالرزسکول اینڈکالج چکسواری کے پرنسپل زبیرحسین نے معززمہماناں گرامی کاشکریہ اداکرتے ہوئے ادارہ کی کارکردگی پرروشنی ڈالی۔نظامت کے فرائض راجہ عقیل عاصم نے سرانجام دئیے ۔تقریب میں میونسپل کمیٹی چکسواری کے ایڈمنسٹریٹرخواجہ محمدایوب،مڈل سکول ادھ پلائی کے صدرمعلم حاجی اخلاق احمددانش،حاجی سلطان محمودقریشی ،پروفیسرتنویراحمد،امین اللہ چودھری اسسٹنٹ ڈائریکٹربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام،راجہ شجاعت علی سنٹرل کوارڈینٹریوتھ ونگ مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر ،محترمہ یاسمین خواجہ ،چودھری فریدپلاکوی ، احمدفراز، افرازمحمودراجہ ،عمران بلا ل ،قیصرعزیز،محسن بابو سمیت سیاسی سماجی شخصیات ، اساتذہ کرام ،صحافیوں ، والدین طلبہ طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔تقریب میں طلبہ طالبات نے رنگارنگ پروگرامات پیش کیے ۔ تقریب میں سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان اوراپوزیشن ہولڈرطلبہ طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ عظیم بخش چودھری ،چودھری محمدبشیرپرواز، حاجی تاسب حسین ،خواجہ محمدایوب اوردیگرنے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ زبیرحسین نے مہمان خصوصی عظیم بخش چودھری اور صدرتقریب چودھری محمدبشیرپرواز کویادگاری شیلڈزپیش کیے

ڈڈیال(نمائند ہ خصوصی)
آزاد حکومت کے سابق صدر مرحوم خورشید الحسن خورشید کی 31برسی جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے صدر چیف جسٹں ریٹائرڈ ملک عبد المجید کی قیادت 10میں مارچ کو مظفر آباد ، میرپورمیں نہایت عقید ت واحترام سے منائی گی سبراہ بریشن لیگ عبدالمجید ملک نے کہا مجھے امید ہے بریشن لیگ جموں وکشمیر کے کارکن 10مارچ قافلے کی شکل میں مرحوم کی برسی میں شرکت کر کے اپنے محبوب قائد کے مشن کی تجدید عہد کریں کیونکہ جو آئین ہمارے قائد تحریک آزادی کشمیر کیلئے متین کی ان کو زندہ رکھتے کے لئے ہمیں دوبار ایک جھنڈے تلے جمع ہو کر وطن عریز آزادی کیلئے جدوجہدکرنی ہو گی انہوں لبریشن لیگ ضلع میرپور کے تمام یونٹوں کو ہدایت کی وہ برسی کو بھرپور طریقہ سے دوبا ر ہ عہد تجدیدکریں گے 

ڈڈیال(نمائند ہ خصوصی)
پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ برمنگھم کے مرکزی راہنماحبیب الرحمن چوہدری حال سملوٹھانے کہا بھارت کی جارجیت کا منہ توڑ جو اب دیکر پاکستان کمنونٹی کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گی آج برطانیہ کے ہر ٹاؤن میں اپنی مسلح افواج کے حق میں تقربیات کا عنقاد کر کے اپنی فوج اور ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عہد کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال میں اپنی مقامی صحافیوں کو دےئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا برمنگھم میں پاکستانی اور کشمیری کمنونٹی نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان اور کشمیر ی قوم کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے نظرآئے ہیں بھارت پلوامہ میں اپنی فوج پر حملہ کروا کر دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے آج دنیا کا ہر ملک بھارتی حکمرانوں پر اس کا وحشیا نہ حرکات پر شیم شیم کی آوازیں کس راہ ہے ستم ظریفی یہ ہے بھارت میں اگر کوئی غبارہ فضامیں نظر آجائے تو بھارت کی بدحواسی کا یہ عالم ہے اُس غبارے کو جہاز سمجھ کر میزایل داع دیتا ہے حبیب الرحمن نے کہا برطانیہ میں آج بھی سنکیڑوں کشمیری پاکستان نی بھارت کے اس اخمقانہ جارحیت پرامن تضاد کر رہا ہے ظہرانے سے محمد مشتاق چغتائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈڈیال پریس کلب ،چوہدری اورنگ زیب لکھیا سٹی صدر مسلم کانفرنس ،عبدالرزاق چغتائی آزاد کشمیر کے ممتاز صحافی ڈاکٹر محمد اسحاق،وقار بشیر علاوہ دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی 

ڈڈیال(نمائند ہ خصوصی)
آزاد حکومت وزریر زراعت چوہدر ی مسعود خالد نے کہا حکومت پاکستان کو میں حالیہ بھارتی جارحیت اور ایل او سی پر نہتے بے گناہ کشمیر یوں پر گولہ باری کی وجہ سے آج آزاد خطہ درجنوں لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو کر اس سردی کے موسم میں کھولے آسمان تلے اپنے بچوں کی مجبوری کا رونا رورہے ہیں آج ہزاروں گھرانے بھارتی وحشی افواج کے ہاتھوں بے بس ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال پریس کلب کے صحافیوں سے باچیت کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا حکومت پاکستان پاکستان ان ایل اوسی کے متاثرین کے لئے خصوصی امداد میں ضرورت اس امر کی ہے ان لوگوں کی جان مال کی حفاظت کے لئے بنکر بناکر دیں اور ان لوگوں کو خمیے فراہم کریں تاکہ اس سردی سے ان کے والدین اور بچے محفوظ رہ سکیں چوہدری مسعودخالد نے کہا بھارتی طیارے کے پائلٹ کو باحفاظت چھوڑنے کے بعد بھارتی حرکات اور زیادہ تشد د کشمیریوں پر شروع کر دیا ہے جبکہ اقوام عالم اس وحشیانہ حرکات کا نوٹس لے 

ڈڈیال(نمائند ہ خصوصی)
ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ضلع میرپور راجہ فدا کیانی نے اچانک سب ڈوثرن ڈڈیال کا دورہ کیا انہوں نے رولہ ہیلتھ سنٹرخادم ،ٹی ایچ کیوہسپتال ڈڈیال کابھی دورہ کیا اس موقع پر ایم ایس ڈڈیال ڈاکٹر ندیم فضل داد بھی ان کے ہمراہ تھے دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ضلع باع سردار منظور حسین اور نئے ڈسٹر کٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر واجد حسین کیانی کی آمدپر میڈیکل سٹاف پر دونوں آفسران آنے والے جانے والے اور نئے پرموٹ ہونے والے ٹی ایچ کیوکے ڈاکٹر ندیم فضل داد کے اعزاز میں کبائش سنٹر بھلوٹ عریز میراج حال میں پارٹی دی جس میں ٹی ایچ کیوڈڈیال تعینات سی ایم او اور دیگر شعبوں کے ڈاکٹرصاحبان نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر سردار منظور حسین ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسربا ع اور ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر میرپور راجہ فد اکیانی اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال ڈاکٹر ندین فضل داد نے کہا تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال ڈڈیال کا شمار آج آزاد کشمیر کے اچھے ہسپتالوں میں ہو تا ہے جس ون سے ڈڈیال ٹی ایچ کیو ہسپتال کا چارج ڈاکٹر سردار منظور حسین سبھال اس کے بعد ڈڈیال تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال ایک مثالی ہسپتال بن چکا ہے مجھے امید ہے میری جگہ تعینات ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر ندیم فضل داد ڈاکٹر ڈی جی آزاد کشمیر ارشد حسین اور ضلع میرپور میں تعینات ڈاکٹر فدا حسین کیانی کی محنت یہ ہسپتال بہت جلد نئے خطوط پر استوار ہو گا ایوادعی تقریب میں ڈڈیال ہسپتال کے تمام پیرامیڈیکل کے سٹاف ممبران اور معزرین شہر صحافیوں دیگر ضلع کے لوں نے شرکت کی 

ڈڈیال(نمائند ہ خصوصی)
گورنمنٹ بوائزہائی سکول خادم آباد تحصیل ڈڈیال سے ریٹائرڈ ہونے والے سنےئر مدرس محمد مشتاق مغل نے کہا کہ میری خدمات اور تعاون ہمیشہ ادارہ کیساتھ رہے گا میں تقریباً37 سال سے زاہد محکمہ تعلیم میں گزار ااور بیس سال سے زائد عرصہ ہائی سکول خاد�آباد میں گزار اانہوں نے کہا کہ اس سکول کی اینٹیں میں نے اپنے ہاتھوں سے لگائی تھیں میں اسی سکول سے میٹرک تک پڑھتا رہو ہوں اس اداری کے سٹاف نے جس عالیشان طریقہ سے پیار سے مجھے ریٹائرڈ منٹ پر رخصت کیا وہ میں ساری زندگی نہیں بھول سکتا میں پورے سٹاف کا دل کی گہرائیوں سے شکرادا کرتا ہوں مجھے جس ولولے اور جوش سے رخصت کیا میں اس قابل نہیں تھا محمد مشتاق مغل کی طرف سے دیے گے سٹاف کو ظہرانہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ادارہ کے صدر معلم مرزا عبدالسلام نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ محمد مشتاق مغل نے بہت اچھے انداز میں طلبہ کو تعلیم دی نیزسکول کے تعمیراتیکام کی نگرانی میں کراتے رہے ہیں ان جیسا قابل اور محنتی استاد صدیوں بعد پیدا ہو تا ہے ظہرانہ سے محمد بنارس ،محمد ندیم آفریدی ،عطاء الرحمن عبداستار نے خطاب کرتے ہو ئے محمد مشتاق مغل کو زبردست کراج تحسین پیش کیا اور سٹاف کے حق میں ظہرانہ دینے کا شکریہ کا ادا کیا ماسٹر عبدالمالک نے اپنے خطاب میں کہا کہ محمد مشتاق مغل سابق سنےئر مدرس ایک دردل رکھنے والے استاد ہیں آپکی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہے آپ نے ہمیشہ اپنے جونےئر اساتذہ کی بہت عزت کی اور ہر معاملے پر راہنما ئی کی آپکا خلابہت جلدی پر نہیں ہو سکے گا ادارہ کے طلبہ بھی آپکو بہت یاد کرتے ہیں کیونکہ آپ ہمیشہ روحانی با پ کی حیثت سے رویہ اپنا یا آخر میں مشتاق مغل ریٹائرڈ سنےئر مدرس نے ادارہ کی تعمیروترقی کے لئے مبلغ بیس ہزار روپے صدر معلم کو پیش کئے ادارہ ہذا کے قاری محمد رفیق نے اختیام پر دعا کروائی اساتذہ کرام نے محمد مشتاق مغل کو تحائف بھی پیش کئ

Show More

Related Articles

Back to top button