DailyNews
Rawalpindi; Ch Sarwar praised after plans to establish Chak Bale Khan as Tehsil
چک بیلی خان کو تحصیل کا درجہ دینے کے فیصلے کے بعد حلقہ میں وفاقی وزیر پٹرولیم جناب غلام سرور خان کی مقبولیت کا گراف انتہائی بلند

چک بیلی خان کو تحصیل کا درجہ دینے کے فیصلے کے بعد حلقہ میں وفاقی وزیر پٹرولیم جناب غلام سرور خان کی مقبولیت کا گراف انتہائی بلند ہو گیا ہے راولپنڈی سے انتہائی دوراس علاقہ کے لوگوں کا ایک عرصہ سے یہ دیرینہ مطالبہ تھا پی ٹی آئی چک بیلی خان کے سابق صدر چوہدری مسعود جیلانی، سابق ناظم چوہدری محمد اقبال ،حاجی عاشق حسین، چوہدری گلاب خان ،حاجی امجد مسعود چوہدری، چوہدری اسد محمود عرف سیکرٹری، رانا اسلم محمود، زاہد مسعود شیریال، چوہدری حبیب الرحمٰن اور چوہدری مشتاق احمدسمیت پی ٹی آئی کارکنوں نے اسے قابلِ فخر کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جناب غلام سرور خان نے چک بیلی خان کو تحصیل کا درجہ دینے کا فیصلہ کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں اب وہ دن دور نہیں کہ چک بیلی خان وہ حقیقی ترقی کرتا ہو نظر آئے گا جس کا وہ پچھلے35سال سے متقاضی تھا