Kallar Syedan; Traders union declare property tax as a cruel move by excise and taxation department
انجمن تاجران کلر سیداں نے پراپرٹی ٹیکس کو ایک ظالمانہ اقدام قرار دے دیا
انجمن تاجران کلر سیداں نے پراپرٹی ٹیکس کو ایک ظالمانہ اقدام قرار دے دیا۔انجمن تاجران کلر سیداں کے مرکزی سرپرست اعلی حاجی ریاست حسین اور چوہدری زین العابدین نے اپنے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ مشترکہ ہنگامی پریس کانفرنس میں حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن(پراپرٹی ٹیکس) کی جانب سے ایم سی کلر سیداں کی حدود میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کو غیر منصفانہ اور ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کے فوری خاتمے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے اتوار کے روز منعقدہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کلر سیداں ایک دیہی علاقہ ہے جہاں کی تاجر برادری بھاری ٹیکس کے نفاذ کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتی،حکومت فوری طور پر اس پر نظر ثانی کرے بصورت دیگر تمام تاجر برادری اس کے خلاف اپنا کوئی لائحہ عمل ترتیب دینے پر مجبور ہو جائے گی۔ اجلاس میں راجہ اظہر سلطان،شیخ خورشید احمد،شیخ حسن ریاض،عابد حسین زائدی، عاطف اعجاز بٹ،راجہ کامران عابد،حاجی مشکور حسین، راجہ ظفر محمود،چوہدری نعیم بنارس اور دیگر نے شرکت کی۔یاد رہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن (پراپرٹی ٹیکس) راولپنڈی نے ایم سی کلر سیداں کی حدود میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کیلئے سروئے مکمل کرنے کے بعد کمرشل اور رہائشی افراد کو ہزاروں روپے کے پراپرٹی ٹیکس وصولی کے نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔
Kallar Syedan; Traders union declare property tax as a cruel move by excise and taxation department, This after the survey private and commercial property owners were handed property tax, which is said will cost many to loose businesses or can no longer afford to rent.
پراناسروہا کی30 سالہ تین بچوں کی ماں نے ٹیلیفون پر خاوند کیساتھ کسی بات پر لڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر گھر میں پڑی سو سے زائد گولیاں کھا کر خود کشی کرنے کی کوشش
Failed suicide attempt by wife after a row with husband in old Saroha
کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں شادی شدہ خاتون نے گھریلو ناچاقی پر سو کے قریب گولیاں کھا لیں تا ہم بھر وقت طبی امداد ملنے پر اسے موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا گیا۔پراناسروہا کی30 سالہ تین بچوں کی ماں نے ٹیلیفون پر خاوند کیساتھ کسی بات پر لڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر گھر میں پڑی سو سے زائد گولیاں کھا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی جسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا یاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے،خاتون کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے متاثرہ عورت کا خاوند اٹلی میں کام کرتا ہے۔
عمران خان وزیر اعظم ہونے کے باوجود گھٹیا زبان استعمال کر رہے ہیں,چوہدری ظہیر سلطان
Imran Khan despite being PM still using bad language, Ch Zaheer Sultan
پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی کردار کشی کسی صور ت برداشت نہیں کی جائے گی۔بلاول بھٹو کے تاریخی خطاب سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔حکومت کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں۔وہ ابھی تک کینٹینر کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں۔انہوں نے اتوار کے روز کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم ہونے کے باوجود گھٹیا زبان استعمال کر رہے ہیں جو ان کے منصب کے شایان شان نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس گالم گلوچ کے علاوہ کوئی تعمیری ایجنڈا نہیں جس کی وجہ سے دن بدن اس کی مقبولیت کا گراف کم ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہو ا ہے جس کی وجہ سے اشیائے خوردو نوش عام افراد کی پہنچ سے بھی دور ہو گئی ہیں جبکہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔چھ ماہ کے دوران گیس اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں بڑھنے سے غریبوں کے معاشی مسائل بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام نفسیاتی مریض بن گئے ہیں۔حالیہ شدید بارشوں سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ علاقہ میں فنڈز جاری نہ ہونے سے ترقیاتی منصوبے بھی ٹھپ ہیں جس کی وجہ سے عوام میں سخت اضطرابی کیفیت پائی جاتی ہے۔عمران خان ہوش کے ناخن لیں اور انتقامی سیاست کی بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دیں۔
راجہ محمد حاشرنے سپر ونگز سکول کے زیر اہتمام سالانہ تقریب سے خطاب
Raja M Hashir guest of honour at Super wings school
اگر ہم تعلیم کو عصر حا ضر کے تقاضوں کے مطا بق نہ ڈھال سکے تو اقوام کی بر ا دری میں بہت پیچھے ر ہ جا ئیں گے ان خیالا ت کا اظہار ماہر تعلیم راجہ محمد حاشرنے سپر ونگز سکول کے زیر اہتمام سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کو شش کر نی ہے کہ نئی نسل کو بہتر ین ا و ر مفید شہر ی بنا ئیں ۔ا س مو قع پر ڈ ا ئر یکٹر کا لج کر نل (ر)سا جد ا لر حما ن،افتخا ر نیا ز ی نے بھی خطا ب کیا۔
پیر شمس العارفین سجادہ نشین آستانہ عالیہ نیریاں شریف نے ,مدنی جامع مسجد مرید چوک میں میلاد النبی کے بڑے اجتماع سے خطاب
Pir Shamas Al arfeen address at Madni Jammia Masjid, Mureed Chauk
معروف روحانی شخصیت پیر شمس العارفین سجادہ نشین آستانہ عالیہ نیریاں شریف نے کہا ہے کہ کامل ایمان اور محبت رسول لازم و ملزوم ہیں، محبت رسول ایمان کی جان ہے۔ وہ گزشتہ روز مدنی جامع مسجد مرید چوک میں میلاد النبی کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ نئی نسل کو محبت رسول کا درس دے کر اپنی نسلوں کا مستقبل محفوظ و تاب ناک بنایا جائے۔ میلاد النبی کے ذریعے محبت مصطفی کو عام کیا جائے۔ ایمان جسم کی مانند ہے جبکہ اس جسم کی روح محبت وعشق رسول ہے۔ مغرب کی شدید خواہش ہے کہ محبت مصطفی امت مسلمہ کے دلوں سے نکال کر ان کے ایمان کے جسموں کو بے جان کیا جائے لیکن یہ ممکن نہیں، کیوں کہ حضور کی ذات سے محبت مسلمان کی فطرت میں شامل ہے۔
تعزیت
سابق رکن اسمبلی راجہ جاوید اخلاص ، راجہ عتیق سرور ، چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے چیئر مین یوسی نرڑ بلال یامین ستی اور سیکرٹری آر ٹی اے خالد یامین ستی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔