DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Traffic jam on Gt road Rawat due to negligence of motorway police

روات جی ٹی روڈ پر موٹروے پولیس حکام کی ناقص حکمت عملی کے باعث تمام اوقات ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)موٹروے پولیس بیٹ5 کے عملہ کی نااہلی اور چشم پوشی روات جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام رہنا روزمرہ کا معمول بن گیا مسافر گھمبیر صورتحال سے شدید پریشان ،سکول کے طلباء اور سرکاری ملازمین سمیت ایمرجنسی مریضوں کو بروقت منزل مقصود پہنچنے میں دشواری کا سامنا ،تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے قصبہ روات جی ٹی روڈ پر موٹروے پولیس حکام کی ناقص حکمت عملی کے باعث تمام اوقات ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے اکثر اوقات روات ٹی چوک سے لیکر روات بازار تک چند منٹ کا سفر ٹرانسپورٹروں کوگھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے جبکہ ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے ڈیوٹی پر موجود موٹروے پولیس اہلکار غائب نظر آتے ہیں جسکے باعث مسافروں کو بے حد مشکلات کا سامنا رہتا ہے مسافروں نے ٹریفک کی گھمبیر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور آئی جی موٹروے پولیس سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

Rawalpindi; The massive traffic jam on GT road Rawat are directly being blamed on motorway police, IG motorway police is asked to take notice.

ماڈل تھانہ روات میں سیاسی بنیادوں پر نااہل ایس ایچ او کی تعیناتی

Deployment of failed SHO on political basis at model police station Rawat

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ روات میں سیاسی بنیادوں پر نااہل ایس ایچ او کی تعیناتی ،منشیات فروشی اور فحاشی کے درجنوں اڈے بند نہ ہو سکے ،اہلکار ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ وصولیوں میں مصروف ،نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پر لگ گیا سکول طلباء بھی بڑھتی منشیات کی لعنت کے باعث نشہ میں مبتلا ہونے لگے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے تھانہ روات کے علاقوں بالخصوص فیز7 اور فیز8 میں منشیات فروشی اور فحاشی کے درجن درجنوں اڈوں کے علاوہ شیشہ سینٹر بھی چالو ہیں جہاں نوجوان نسل مختلف اوقات میں چرس ،شراب کی خریداری میں مشغول ہے ذرائع کے مطابق ایس ایچ او روات انسپکٹر اعجاز قریشی کے کار خاص اہلکار چند معمولی مقدار کے مقدمات کا ندراج کر کے منشیات اور فحاشی کے بڑے سمگلروں سے بھاری نزرانے بٹور کر انھیں کھلی چھوٹ دینے میں کردار ادا کر رہے ہیں ایس ایچ او روات کی ناقص حکمت عملی اور مبینہ ملی بھگت کے باعث نجی ہاؤسنگ سوسائٹی مقامی پولیس کیلئے کمائی کا ذریعہ بن چکی ہے ،معززین علاقہ ملک قیوم ،ملک ارشد ،جنرل کونسلر راجہ جہانگیر ،جنرل کونسلر ملک بلال ،جنرل کونسلر ملک سعید ،جنرل کونسلر چوہدری مرزا خان ،سماجی شخصیات ،چوہدری یاسین گجر ،چوہدری مبشر رحمان ،چوہدری اسد رحمان نے پولیس اصلاحات کے دعویدار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ روات ماڈل تھانہ روات میں فرض شناس ایس ایچ او کی فوری تعیناتی یقینی بنا کرپولیس کی سرپرستی میں جاری منشیات فروشی ،فحاشی اور دیگر بڑھتے جرائم کا قلع قمع کیا جائے ۔

موجودہ حکومت کے دور میں بھی پولیس اصلاحات کا دعویٰ محض نعرہ ثابت ہوا ،تھانوں میں سیاسی مداخلت اور رشوت کا حصول پہلے کے نسبت کئی گنا بڑھ گیا

No changes at police station under current administration 

صاف چلی شفاف چلی کے نعرے پر عمل پیرا ہو نے والی موجودہ حکومت کے دور میں بھی پولیس اصلاحات کا دعویٰ محض نعرہ ثابت ہوا ،تھانوں میں سیاسی مداخلت اور رشوت کا حصول پہلے کے نسبت کئی گنا بڑھ گیا سائلین انصاف کیلئے اعلیٰ افسران کے دفاتر میں خوار ہونے لگے وزیراعلیٰ پنجاب سرادعثمان بزدار بھی تاحال پولیس میں سیاسی مداخلت کو روکنے اور رشوت خوری کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات جاری نہ کر سکے تفصیلات کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنجاب باالخصوص ضلع راولپنڈی کے صدر سرکل تھانہ جات میں سیاسی مداخلت کا سلسلہ بدستور عروج پر ہے مقامی سطح پر سیاسی کھڑینچ سیاسی بنیادوں پر تعینات ایس ایچ اوز کو استعمال کر کے پسند ناپسند کی کاروائیوں میں مشغول ہیں جب بھی جی چاہے کسی بھی جرائم پیشہ ملزم کو چھڑوا لیا جاتا ہے اور مخالفین کو عبرت سکھائی جاتی ہے رشوت کا حصول روز مرہ کا معمول بن چکا ہے تھانیدار بلا خوف وخطر پہلے کی نسبت دگنی رشوت وصول کر لیتے ہیں سائلین و معززین انصاف کے حصول کیلئے کئی کئی ہفتے خوار ہوتے رہتے ہیں مگر افسران بالا نااہل اور کرپٹ افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی بجائے رحم دلی کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں ،رشوت وصولی اور ناقص کارکردگی کے باوجود بعض نااہل افسران سیاسی آشیرباد سے ماڈل تھانہ روات سمیت اہم ترین تھانہ جات میں بدستور براجمان ہیں جنکی جرائم پر کنٹرول کے حوالے سے حالیہ کارکردگی انتہائی غیر تسلی بخش ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button