Kallar Syedan; Over 1,000 patient seen at free eye camp set up by social personality Haji Ch M Younis Minhas of Coventry in Manianda
حاجی چوہدری محمد یونس منہاس یو کے کی جانب سے لگایا گیا تین روزی فری آئی کیمپ کا اختتام ہو گیا
ڈھوک گلی والی منیاندہ ،حاجی چوہدری محمد یو نس منہاس یو کے،چوہدری ظہیر یونس منہاس یو کے،چوہدری غلام یونس منہاس یو کے کی جانب سے لگایا گیا سالانہ تین روزہ فری آئی کیمپ برطریق احسن اختتام پذیر ہو گیا ہے،کوآڈنیٹر حافظ محمد رضوان نے بتایا کہ اس بار بھی کیمپ کامیابی سے جاری رہا جس میں ایک ہزار سے زائد مستحق افراد کا معائنہ کیا گیا،جس میں ایک سو سات مرد وخواتین کے لیزر کے ذریعے جدید آلات سے کامیاب آپریشن کئے گئے،پانچ سو سے زائد مرد و خواتین کو نظر والی عینکیں مفت مہیا کی گئیں،دو سو کے قریب مرد و خواتین سمیت تمام خواتین و حضرات کو مفت ادویات مہیا کی گئیں ،اس کے علاوہ ہیپٹائٹس،بی سی اور شوگر کے ٹیسٹ بھی کئے گئے،اس بار کیمپ کو وسعت دی گئی، نارہ کہوٹہ اور بناہل کلر سیداں میں بھی مریضوں کو چیک کیا گیا،اس بار یہ آٹھواں فری آئی کیمپ تھا،مریضوں نے بہترین کیمپ کے انعقاد پر حاجی چوہدری محمد یونس منہاس کی کوششوں کو سراہا،اس کیمپ میں المصطفیٰ ویلفےئر ٹرسٹ یو کے کے ماہر ڈاکٹروں نے حصہ لیا،آخرمیں حاجی چوہدری محمد یونس منہاس نے اس کیمپ کو کامیاب کرنے پر تمام خواتین و حضرات کا شکریہ اداکیا۔
Kallar Syedan; Over 1,000 patient were seen at free eye camp set up by social personality Haji Ch M Younis Minhas of Coventry in his native village of Dhok Galli Wali, Manianda. For full details please watch video below…