Kallar Syedan; No women’s day function held in Kallar Syedan
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کلر سیداں میں کسی قسم کی کوئی تقریب منعقد نہ ہو سکی
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کلر سیداں میں کسی قسم کی کوئی تقریب منعقد نہ ہو سکی جس کی وجہ سے کلر سیداں تحصیل میں خواتین کا عالمی دن خاموشی کیساتھ گزر گیا۔کلر سیداں میں سرکاری سطح پر کسی قسم کی کوئی تقریب منعقد ہونے کی کوئی اطلاع موصول ہوئی نہ ہی سیاسی جماعتوں میں خواتین ونگز کی جانب سے اس تقریب کو اہم سمجھا گیا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سمیت محکمہ ویٹرنری ہسپتال،سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بھی خواتین کے عالم دن کے حوالے سے لاتعلق ہی رہے۔
Kallar Syedan; No women’s day function was held in Kallar Syedan, local government and civil groups were also quite and did not celebrate the day.
آج میاں محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے سیاست سیاست کھیل رہے ہیں جو ماضی میں محترمہ کلثوم نواز کی سنگین بیماری کا بھی مذاق اڑاتے رہے
Mian Nawaz Sharif health is being played same way as late Kalsoom Nawaz
مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ وہی لوگ آج میاں محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے سیاست سیاست کھیل رہے ہیں جو ماضی میں محترمہ کلثوم نواز کی سنگین بیماری کا بھی مذاق اڑاتے رہے ۔یہ طرز عمل ہماری اقدار کے منافی ہے ،نواز شریف قوم کے حقیقی لیڈر ہیں آپ کی جواں مردی پر بھی پوری مسلم لیگ کو فخر ہے آپ نے مشکل وقت میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ان خیالات کا اظہار میاں شہباز شریف نے کلر سیداں سے سابق رکن اسمبلی انجنیر قمر الاسلام راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے گزشتہ شب ان کی رہائش گا ہ پر ان سے ملاقات کی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی ۔ ملاقات میں حال اور مستقبل کے آئینی ، قانونی اور سیاسی معاملات پر غور کیا گیا۔ میاں شہباز شریف نے اس موقع پر قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہا ر کیا۔انہوں نے نیب کی گرفتاری کے دوران جرائت اور استقامت دکھانے پر قمر الاسلام کو خراج تحسین پیش کیا اور ملکی تعمیر و ترقی با الخصوص پنجاب کے مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے انکے بھرپور کردار کو سراہا۔انجنیر قمرالاسلام نے کہا کہ بلاشبہ پارٹی پر ایک مشکل وقت ہے مگر مشکل وقت ہی وفاداری اور حوصلے کا امتحان ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ میاں شہباز شریف کی آشیانہ اور قمر الاسلام کی صاف پانی کیس میں رہائی کے بعد یہ پہلی باضابطہ اور تفصیلی ملاقات تھی۔
سرکاری جنگل سے قیمتی لکڑ سمگل کرنے کی کوشش ناکام
Timber smuggling from local jungle foiled
محکمہ جنگلات کلر سیداں کے بلاک آفسران سید اصغر علی شاہ اور محمد سلیم نے اپنی مشترکہ کارروائی کے دوران سرکاری جنگل سے قیمتی لکڑ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔محکمہ جنگلات کلر سیداں کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ایک ٹرک سرکاری جنگل سے قیمتی لکڑ لوڈ کر کے کلر سیداں کی جانب آ رہا ہے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کے دوران مشکوک ٹرک کو سدا کمال کے قریب روک کر چیک کیا گیا تو اس میں قیمتی لکڑ موجود تھی۔اجازت نامہ طلب کر نے پر ڈرائیور محکمہ جنگلات کے آفسران کوئی دستاویزی ثبوت فراہم نہ کر سکا جس پر ڈرائیو کو موقع پر ہی 39500 روپے جرمانہ کی چٹ تھما دی۔
کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کا بحران حل نہ ہو سکا
Gas load shedding issue continues in Kallar Syedan region
کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کا بحران حل نہ ہو سکا، ساڑھے تین ماہ تک گیس کی مسلسل بندش کے بعد بحال ہونے والی سوئی گیس محض چند ایام بعد پھر عدم پتہ ہو گئی لوگوں کو گیس کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،ناشتہ ہو یا دن کا کھانا سوئی گیس دستیاب نہیں ہوتی صارفین تاریخ کے سب سے بھاری ماہانہ گیس بل ادا کر نے کے باوجود سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں اور شہری علاقوں میں بھی گھروں میں گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگ ایل پی جی سیلنڈر اور سوختہ لکڑی جلانے پر مجبور ہیں جبکہ سوئی ناردرن گیس مہیا نہ ہونے کے باوجود ہر ماہ بھاری بل باقاعدگی سے وصول کر رہا ہے ۔صارفین نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔
ر ا جہ ا سر ا ر ا یڈ و و کیٹ کو ایم سی کلر سیداں کا لیگل ایڈوائزر مقرر ہونے پرمبا ر کبا د
Raja Israr advocate congratulated on being appointed MC Kallar Syedan
چیئر مین یو سی منیا ند ہ چو ہد ر ی صد ا قت حسین،چیئر مین یو سی بھلا کھر ر ا جہ صفد ر کیا نی،چیئر مین عزم نو و یلفیئر ٹر سٹ چو ہد ر ی غا لب حسین ا و ر ر ا جہ طا ہر ا یو ب،چو ہد ر ی ما جد،طا ر ق حسین نے ر ا جہ ا سر ا ر ا یڈ و و کیٹ کو ایم سی کلر سیداں کا لیگل ایڈوائزر مقرر ہونے پرمبا ر کبا د دی ہے۔
تعزیت
چیئر مین یوسی چوآخالصہ سید راحت علی شاہ ،مقامی صحافی اکرام الحق قریشی نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی خالد یامین ستی اور چیئر مین یوسی نرڑ بلال یامین ستی کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ہے ۔یاد رہے کہ مرحومہ سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی کی بیوہ تھیں۔