DailyNewsKahuta

Kahuta; Gas supply survey completed for ten villages in union council Hothla

چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی کوششیں رنگ لے آئی ۔یوسی ہوتھلہ کے 10گاؤں میں سوئی گیس سروئے مکمل ہو گیا

چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی کوششیں رنگ لے آئی ۔یوسی ہوتھلہ کے 10گاؤں میں سوئی گیس سروئے مکمل ہو گیا ۔ اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔جولیاں اٹھا کر علاقے کی نوجوان قیادت چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کو دعاہیں ۔معززین علاقہ کا وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان ،ممبر قومی اسمبلی پروفیسر صداقت علی عباسی ،ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد ،فوکل پر سن محکمہ سوئی گیس راجہ خورشید احمد ستی اور اس کام کے لیے خصوصی کوششیں کر نے پر نوجوان قیادت چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر نے ہمراہ سابق نائب ناظم عابد کیانی ،راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء ، حفیظ احمد آسی ،ٹھکیدار راجہ طالب حسین اور محکمہ سوئی گیس کی سروئے ٹیم کے ہمراہ اپنی یونین کونسل کے 10گاؤں بھون اعوان ،ڈھنگور ، گھر مالہ ،سنگھوٹ سیداں ، جباں راجگان ،کلیال ،پنیالی ،ڈبر ،پاپین اور موضع نتھوٹ کی وہ آبادی جہاں سروئے نہیں ہوا تھا وہاں پر سروئے کرایا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر نے کہا کہ میں وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان ،ممبر قومی اسمبلی پروفیسر صداقت علی عباسی ،ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد ،فوکل پر سن محکمہ سوئی گیس راجہ خورشید احمد ستی کا شکر یہ ادا کر تاہوں جنہوں نے میری درخواست پر ان علاقوں میں سروئے کرایا جو سابقہ دور حکومت کے ستائے ہوئے تھے سابقہ دور میں پسند ناپسند کازیادہ زور رہا ہے ان لوگوں کے ساتھ سخت زیاتی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ میری شاہد خاقان عباسی یا ان کے دیگر قریبی افراد کے ساتھ یہی مسلہ تھا میں نے ہمیشہ اپنے عوام کے حقوق کی آواز بلند کی ہے میرا اپنا ذاتی کوئی مفاد نہیں تھا میں اپنے انہی لوگوں کے لیے لڑتا رہاجن کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنی یوسی کی عوام سے کسی قسم کی زیادتی برداست نہیں کروں گا انشاء اللہ اب میری یونین کونسل کے ان لوگوں کو بھی گیس کی سہولیت ملے گئی اور میری یوسی کی تمام ماہیں بہنیں اور بیٹیاں سوئی گیس کی نعمت سے مستعفید ہونگے ۔ 

سابق ضلعی ناظم وسابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب راجہ جاوید اخلاص کا صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر کی وفات پر فاتحہ خوانی

Raja Javed Ikhlas pays condolences on death of journalist Haji Raja Gulshan Zamir

سابق ضلعی ناظم وسابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب راجہ جاوید اخلاص کا صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر کی وفات پر فاتحہ خوانی ۔تفصیل کے مطابق پریس کہوٹہ کے فنانس سیکرٹری نوجوان صحافی راجہ عمران ضمیر کے والد محترم صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر کی وفات پرمسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء سابق ضلعی ناظم وسابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب راجہ جاوید اخلاص نے ان کی رہائش گاہ جا کر راجہ عمران ضمیر اور راجہ عثمان ضمیر سے دلی تعزیت کا اظہاراور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر چیئرمین یوسی نڑالی محمد خان بھٹی ،چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، ممبر ان ایم سی راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،قاضی عبد القیوم ،جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی ،جماعت اسلامی کے رہنماء سردار محمد مسعود ،صحافی کبیر احمد جنجوعہ ،ارسلان کیانی اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ راجہ جاوید اخلاص نے مر حوم کے حوالے سے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم نے ہمیشہ قلم کی حرمت کو برقرار رکھا اور دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے ساتھ ساتھ حق و سچ کی صدا بلند کی ان کی وفات سے علاقہ ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گیاہے انہوں نے کہا کہ راجہ گلشن ضمیر کی وفات سے علاقہ سوشل ورکر ، غریب پرور شخصیت سے محروم ہوگیاانہوں نے ہمیشہ مظلوم ،پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑی اور علاقائی مسائل دلیری ، بہادری سے اجاگر کر کے کلمہ حق کی صدا ہمیشہ بلند کی اللہ پاک ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کر یں ۔

ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کے صاحبزاے کی تیسری سالگرہ

Dr Sajid Janjua celebrates his sons 3rd birthday

ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کے صاحبزاے کی تیسری سالگرہ ۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ مواڑہ کے رہائشی معروف معالج و سوشل ورکر ڈاکٹر سجاد جنجوعہ کے صاحبزاے احمد دایان جنجوعہ کی تیسری سالگرہ منائی گئی ۔معصوم احمد دایان جنجوعہ کو اس کی سالگرہ کے موقع پر اس کے دادا راجہ جاوید جنجوعہ ، والد محترم ڈاکٹر سجاد جنجوعہ، چچا معروف لیگی رہنماء و معروف قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور دیگر عزیز و اقارب نے تحائف دیے اور ان کو دراز عمری ،صحت یابی اور زندگی میں کامیابی کے کیے دعا ہیں دیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button