سابق سپریٹنڈنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی اور معروف ٹرانسپورٹر حاجی راجہ فیض اللہ آف کہوٹہ وفات پاگئے ۔ ان کی نماز جنازہ آ ج دن 3بجے بعد از نماز جمعہ سخی سبزواری قبرستان کہوٹہ میں ادا کی جائے گی ۔
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ میں ہفتہ سپورٹس میں طا لبات کی بھر پور شرکت
Students of gov girls degree college, Kahuta, participate in sports
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ میں ہفتہ سپورٹس میں طا لبات کی بھر پور شرکت ۔ فرض شناس اور محنتی اساتذہ و پرنسپل مسز رضوانہ ایوب راجہ کی زیر سرپرستی گورنمنٹ کالج برائے خواتین کہوٹہ تعلیمی اور کھیلوں میں ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ مہمان خصوصی راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی سابق ڈائر یکٹر سپورٹس مسزنگہت شاہین اورڈائریکٹر سپورٹس راولپنڈی تعلیمی بورڈ مس ثوبیہ نصیر نے پرنسپل مسز رضوانہ ایوب راجہ کے ہمراہ اول ،دوئم اورسوئم پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات ، میڈلز اور شیلڈز تقسیم کیں ۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں کا انعقاد بھی ضروری ہے۔ پڑھے لکھے اور صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کے میدان سجانے ہونگے ۔ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں وہان کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔ ایسی سرگرمیوں سے طالبات کی ذہنی اور جسمانی صلاحتیں اجاگر ہوتی ہیں ۔اور زندگی کے ہر میدان میںّ گے بڑھنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گونمنٹ گرلز کالج برائے خواتین کہوٹہ میں سپورٹس ویک کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامت سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی سابق ڈائر یکٹر سپورٹس مسزنگہت شاہین اورڈائریکٹر سپورٹس راولپنڈی تعلیمی بورڈ مس ثوبیہ نصیر نے پرنسپل مسز رضوانہ ایوب راجہ نے کیا ۔سپورٹس ویک میں سال اول سال دوم اور سال سوئم اور چہارم کی بچیوں نے بھرپور حصہ لیا آخر میں بہترین کھیل پیش کر کے پوزیشن لینے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر مقررین نے پرنسپل مسز رضوانہ ایوب راجہ ، اساتذہ اور سٹاف کی شاندار کارکردگی اور طالبات کی عمدہ پرفارمنس پر مبارک باد دیتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ اور کہا کہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین کہوٹہ میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں فروغ دینے میں موجودہ انتظامیہ اور کالج کی پرنسپل مسز رضوانہ ایوب راجہ کی کاوشیں قابل ستائش اور لائق تحسین ہیں ۔
تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں غریب اور نادار مریضوں کا مفت علاج
Free medial for poor at THQ hospital Kahuta
تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں غریب اور نادار مریضوں کا مفت علاج ، ایمبولنس سروس سات ماہ سے بند ہے ۔ جبکہ ریسکیو 1122کی عمارت تیار ہونے کے باوجود فعال نہ ہوسکی ۔اور نہ ہی فائر بریگیڈ و دیگر ریسکیو 1122کا سامان و عملہ بھیجا گیا ہے ۔ موجودہ حکومت نے جولائی 2018سے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کو زکوۃفنڈ کی مد میں گرانٹ نہ دی۔ لاکھوں روپے کے فنڈز ضلع بھر میں بڑے ہسپتالوں کو جاری کر دیئے گے جبکہ تحصیلوں کو زکوۃ فنڈسے محروم کر کے موجودہ حکومت نے غریب نادار مریضوں کو نظر انداز کر دیا ۔ جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ متحرک رہنما سیاسی وسماجی شخصیت سردار مسعود نے بتایا کہ تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال کہوٹہ میں گزشتہ سال جولائی 2018سے قبل چار لاکھ 38ہزار کی گرانٹ تحصیل ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کی وساطت سے خر چ کیئے گئے ۔ اور غریب نادار مریضوں کو مفت ادویات زکوۃ فنڈ سے دی گئی ۔ مگر موجو حکومت کے آتے ہی غریبوں اور نادار مریضوں کے لیئے علاج معالجے کی مد میں گزشتہ سال جولائی سے یہ گرانٹ تاحال سات ماہ گزرنے کے باوجود بند ہے ۔ جس کی وجہ
سے غریب نادار مریض مفت علاج کی سہولت سے محروم ہیں ۔ جبکہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کی ایمبولنس بھی موجودہ حکومت کے آنے کے بعد چھین لی گئی ہے ۔ جبکہ ریسکیو 1122کی عمارت تیار ہونے کے باوجود فعال نہ ہوسکی ۔اور نہ ہی فائر بریگیڈ و دیگر ریسکیو 1122کا سامان و عملہ بھیجا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ محمد علی کی کاوشوں سے ریسکیو 1122کی عالیشان بلڈنگ تیار کی گئی ۔ مگر موجودہ دور حکومت میں اس طرف کوئی توجہ نہ دی جارہی ہے ۔ اعلی حکام نوٹس لیں ۔